
نماز مکروہ تحریمی ہونے کے لئے مکروہ تحریمی فعل کا پوری نماز میں پایا جانا ضروری ہے یا کچھ وقت میں ؟
سوال: نماز کے مکروہاتِ تحریمہ میں سے اگر کوئی مکروہ پوری نماز میں اول تا آخر پایا جائے،تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی یا نماز کےکسی جز یا حصہ میں پائے جانے سےبھی مکروہ ہوجائےگی؟مثلاً:نماز سے پہلے ہی کسی کی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی تھی ،اس نے نماز شروع کردی، اب اگر وہ عملِ قلیل کے ذریعے آستین درست کرلے، تو اس کی نماز کراہت سے نکل جائےگی یا اب بھی مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟
حیض کی حالت میں نماز پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی عورت نے لا علمی کی بنا پر حیض کی حالت میں نماز پڑھ لی تو کیا اس کا کفارہ ادا کرنا ہوگا؟
بے وضو یا قبلہ سے منہ پھیر کر سجدہ شکر ادا کرنے کا شرعی حکم
جواب: نماز کے سجدے کی طرح سجدۂ شکر میں بھی طہارت اور استقبال ِقبلہ(قبلہ رُخ ہونا) شرط ہے لہٰذا وضو کے بغیر یا قبلہ رُو ہوئے بغیر سجدہ ٔ شکرادا نہیں ہوگا...
جماعت کے دوران کوئی نمازی گر جائے تواس کے لیے نماز توڑنا
سوال: اگر با جماعت نماز کے دوران، ساتھ نماز پڑھنے والا کوئی شخص گرجائے تو اسے اٹھانےاور طبّی امداد دینے کیلئے قریبی کھڑا شخص اپنی نماز توڑ سکتا ہے یا نہیں؟نیز اس صورت میں اگر کوئی شخص اپنی نماز توڑدے، پھر کچھ دیر بعد امام کے ساتھ دوبارہ شامل ہو اور اس کی ایک یا زیادہ رکعتیں امام کے ساتھ نکل چکی ہوں ، توکیا امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ چھوٹ جانے والی رکعتیں اُسے ادا کرنی ہوں گی؟
دورانِ نماز اگر امام کا انتقال ہوجائے، تو اُس نماز کو کیسے مکمل کیا جائے گا؟
سوال: حال ہی میں ایک امام کی ویڈیو آئی ہے کہ جماعت کراتے ہوئے سجدہ میں ان کا انتقال ہو گیا ۔ اس تناظر میں سوال یہ ہے کہ اگر امام کا رکوع یا سجدے میں انتقال ہوجائے، تو اُس نماز کو کیسے مکمل کیا جائے گا؟
موت کے وقت کلمہ نہ پڑھ سکا تو کیا حکم ہے؟
جواب: نماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی۔ چنانچہ مفتی محمد احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (سالِ وفات:1391ھ/1971ء) لکھتے ہیں :خیال رہے کہ ا...
ایک شہر میں پندرہ راتوں سے زیادہ کی نیت ہے لیکن دن کہیں اور گزارے گا ،تو نماز کا حکم
سوال: میں کراچی کا رہائشی ہوں اور میڈیسن کمپنی میں کام کرتا ہوں۔میرا کمپنی کی طرف سے حیدر آباد کا ٹور ہوتا ہے، جو 15 دن سے زائد ہوتا ہے۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ میرا قیام حیدر آباد کے ہوٹل میں ہوتا ہے اور دن میں حیدر آباد کے قریبی شہروں مثلاً: کوٹری، جام شورو، ٹنڈو آدم ،میر پور خاص اور ٹنڈو اللہ یار وغیرہ کا وزٹ کرتا ہوں ۔ان میں کوئی بھی شہر حیدر آباد سے 70 کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں ہے۔رات واپسی آکر حیدر آباد میں گزارتا ہوں اور صبح پھر دوسرے شہر نکل جاتا ہوں۔میری پندرہ سے زائد راتیں حیدر آباد میں گزرتی ہیں اور یہیں پر گزارنے کی نیت ہوتی ہے، جبکہ دن دوسرے شہر میں ۔ اس صورت میں مجھے قصر نماز پڑھنی ہو گی یا پوری؟
نمازی کے آگے سے گزر گیا تو کیا اس غلطی کے ازالے کے لیے واپس آنا ہوگا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ کوئی بندہ لا علمی میں کسی نمازی کے آگے سے گزر جائے، تو جونہی اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ نمازی کے آگے سے گزرا ہے، اس کا ازالہ کرنے کے لیے نمازی کو دوبارہ کراس کرتا ہے اور جدھر سے آیا تھا، اس جانب چلا جاتا ہے، تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس طرح ازالہ کرنا شرعاً درست ہے؟ اور اگر کوئی کر لے، تو اس پر کوئی حکم عائد ہو گا، نیز اس سے نمازی کی نماز پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز خوف سے کیا مراد ہے؟
صاحب ترتیب شخص اگرقضا نماز کو بھول جائے اور وقتی نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہوگا؟
سوال: صاحب ترتیب کی فجر قضا تھی لیکن اسے فجرکی قضا یاد نہ رہی اور اس نے ظہر کی نماز ادا کرلی ،نماز پڑھنے کے بعد اسے فجر کی قضا یاد آئی تو ظہر کی نما ز کا کیا حکم ہوگا؟