
نمازِ عید کی پہلی رکعت فوت ہو جائے تو مسبوق اپنی بقیہ رکعت میں تکبیریں کب کہے؟
سوال: اگر نمازِ عید کی پہلی رکعت فوت ہو جائے ،تو مسبوق اپنی بقیہ رکعت میں تکبیریں کہاں کہے،قراءت سے پہلے یا قراءت کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے ؟
عادت کے مطابق تین دن خون آنے کے بعد پھر چھٹے دن دوبارہ آجائے، تو حکم؟
سوال: ایک خاتون کو تین دن تین رات حیض آکر بند ہو جاتا ہے۔ پھر دو دن کوئی رطوبت خارج نہیں ہوتی، چھٹے دن پھر خون آ جاتا ہےاور دو دن مزید رہتا ہے، یہی عادت ہے ہر ماہ۔ اب سوال یہ ہے کہ درمیان میں جو دو دن نہیں خون آرہا ہے نہ کوئی رطوبت ظاہر ہوتی ہے، تو کیا ان دنوں میں نماز ادا کی جائے گی؟
نماز کا وقت کم ہو تو کیا صاحب ترتیب پچھلی قضا پڑھے گا ؟
سوال: زید صاحب ترتیب (جس پر وتر کے علاوہ چھ نمازوں کی قضا لازم نہ ہو)کی نمازِ فجر قضا ہوئی، اب ظہر کی نماز میں اتنا کم وقت رہ گیا ہے کہ زید اگر نمازِ فجرپڑھتا ہے تو اس کی ظہر کی نماز بھی قضا ہوجائے گی، اس صورت میں زید کے لیے کیا حکم ہو گا ؟
فئیرنیس کریم یا باڈی لوشن لگا کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: کوئی بھی فئیر نیس کریم یا باڈی لوشن لگا کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
کیا عورت پر عید کی نماز واجب ہے
سوال: عورتوں پر عید کی نماز واجب ہے یا نہیں ؟
ناپاک زمین خشک ہوگئی ، پھر اس سے لگنے والا پانی پاک ہوگا یا ناپاک ؟
سوال: نجس زمین خشک ہوجائے ، تو اس پر نماز پڑھنا جائز ہے ، البتہ تیمم کے حق میں ناپاک ہے کہ اس سے تیمم نہیں ہوسکتا ۔ سوال یہ ہے کہ جب اس زمین کو تیمم کے لیے دھویا جائے گا ، تو اس زمین سے لگنے والے پانی کا کیا حکم ہوگا ؟ نماز والی صورت کا اعتبار کرتے ہوئے پاک تصور ہوگا یا تیمم والی صورت کا اعتبار کرتے ہوئے ناپاک شمار ہوگا ؟
دورانِ نماز عورت کے بال یا چُٹیا باہر ہوں اور نماز کے بعد معلوم ہو، تو کیا حکم ہے؟
سوال: نماز پڑھتے ہوئے کسی عورت کی چُٹیا یا بال دوپٹے سے باہر ہوں اور نماز مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوا، تو اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟
بس کے سفرکے دوران نمازکاوقت ہوجائے توکیاکرے؟
سوال: بس میں پانچ چھ گھنٹے کا سفر ہے،اس دوران بس کہیں رکنی بھی نہیں ہے،سمت قبلہ کا علم بھی نہیں ہے،اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
ڈرائیور کو مالک کی نیت معلوم نہ ہو تو نماز پوری پڑھے گا یا قصر؟
سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟