
سمع اللہ لمن حمدہ مقتدی بھی امام کے ساتھ کہے گا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے سنا ہے کہ مقتدی بھی امام کے ساتھ رکوع سے اٹھتے ہوئےسمع اللہ لمن حمدهکہے گا۔یہ بات کہاں تک درست ہے؟
سوال: تجدیدِ نکاح کیا ہوتا ہے؟ اس کی تفصیل اور طریقہ کار طریقہ بتا دیجئے؟
میت کو غسل و کفن دینے کے بعد کفن ناپاک ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص زخمی حالت میں انتقال کرگیا،غسلِ میت دیتے وقت کسی طرح زخم سے نکلنےوالاخون روک دیا گیا،غسل سے قبل خون بھی صاف کردیا ، پھرمسنون طریقہ کے مطابق میت کی تکفین بھی کردی،اس دوران خون نہیں نکلا ، کچھ دیر بعد تک بھی خون نہیں نکلا،لوگوں کو میت کا چہرہ دکھایاگیا پھر جب میت کو گھرسےجنازہ گاہ لے جایا گیا،جب نمازِ جنازہ پڑھی جانے لگی تومیت کے کفن پر نظر پڑی کہ زخم والے حصے کی طرف والاکفن خون سے لال ہوگیا ہے،اس پرکسی نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے لئے میت کا کفن بھی پاک ہونا ضروری ہے لہذا کفن پاک کیے بغیرنمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکتے ، مگر امام صاحب نے پھر بھی نمازِ جنازہ پڑھا دی اورمیت کی تدفین کردی گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں کفن کو پاک کرنا ضروری تھا یا نہیں؟نیز نمازِ جنازہ درست ہوئی یا نہیں؟
کیا بروکر دونوں طرف سے بروکری لے سکتا ہے ؟
سوال: اناج کا ایک بروکرجس کو خریدار ریٹ دیتاہےکہ مثلاً: مجھے 500روپے من کے حساب سےگندم دلادو،اوربیچنےوالااپنے ریٹ دیتاہےکہ مثلا:600روپے من کےحساب سے میری گندم فروخت کرادو۔ بروکراپنی محنت اور کوشش سےدونوں پارٹیوں کوملوادیتاہےاوریوں دونوں پارٹیوں کےدرمیان سودا ہوجاتاہے،اوربروکردونوں سے بروکری وصول کرتاہے۔کیابروکرکادونوں پارٹیوں سے بروکری لیناجائزہے؟جبکہ مارکیٹ میں یہ ہی رائج ہےکہ اس طرح کی صورت میں دونوں طرف سے بروکری لی جاتی ہے۔ نوٹ:دونوں پارٹیوں کے درمیان سوداطےکروانےمیں بروکرکسی بھی پارٹی کی طرف سے عاقد(سودا کرنے والا )نہیں بنتا،عاقددونوں پارٹیاں خود ہی ہوتی ہیں۔
پاکستان سے جدہ جانے والے کیلئے احرام باندھنا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: ہمارے ایک قریبی رشتہ دار جدہ(سعودی عرب )میں ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں ،وہ پاکستان سے چھٹی گزار کے واپس جدہ کام پر گئے ہیں۔ان کے لیے میقات سے گزرنے پر احرام اور عمرے کا کیا حکم ہے؟جبکہ ان کی نیت کام پر جانے کی ہے اور اگران کا ہوائی جہاز براستہ جدہ کسی دوسرے شہر مثال کے طور پہ الریاض، مدینہ شریف وغیرہ جاتا ہے ۔تو اس کے لیے میقات سے گزرنے پر احرام باندھنے اور عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟
حالت حیض ونفاس میں تفسیرکی کتاب پکڑنا
سوال: عورت مخصوص ایام میں تفسیر کی کتاب پکڑ سکتی ہے؟
نابالغ یا بالغ شخص کے ہاتھوں سے قرآن گرجائے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی شخص کے ہاتھ سے غلطی سے قرآن پاک گر جائے تو کیا حکم ہے؟ کیااس پر کوئی صدقہ نکالنا ضروری ہوجاتا ہے ؟نیز اگر کسی نابالغ بچے سے قرآن پاک گر جائے تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: نعمان رضا(via،میل)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں قبر میں میت کے نیچے چٹائی بچھانےکا رواج ہے ،تو اس کا کیا حکم ہے؟
ہمزاد کسے کہتے ہیں اور کیا یہ جہنمی ہے؟
سوال: کیا ہمزاد جہنمی ہے؟