
جس کپڑے سے وضو کا پانی صاف کیا اس پرنماز پڑھنا
سوال: وضو کے بعد جس کپڑے سے ہاتھ منہ کو صاف کیا ہو، اس پر تو مائے مستعمل لگا ہوا ہوتا ہے، کیاوہ کپڑا زمین پر بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
پانی کی ٹینکی سے چھپکلی زندہ نکل آئے تو اس پانی سے کپڑے دھونا اور وضو کرنا کیسا؟
سوال: پانی کی ٹینکی میں چھپکلی گرجائے تو کیا وہ سارا پانی ناپاک ہوجائے گا، جبکہ اسے زندہ نکال لیا گیا ہو۔ اگر کسی نے اُسی ٹینکی کے پانی سے کپڑے دھو لیے یا وضو کرلیا تو کیا حکم ہے؟
وضو کے دوران کچھ قطرے مگ میں گرجایئں تو پانی مستعمل ہوگا یا نہیں؟
سوال: وضو کرتے وقت دھلے ہوئے عضو ( مثلاً ہاتھ کے پنجوں سے) ٹپک کر پانی کے قطرات مگ میں ٹپکیں تو مگ کا پانی مستعمل کہلائے گا یا نہیں ؟
نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے گیس آجائے، تو نماز کا حکم
جواب: وضو نہیں ٹوٹے گا اور نماز بھی نہیں ٹوٹے گی۔ لیکن اگر آپ کی مراد گیس کا خارج ہونا ہے تو اس کی چندصورتیں ہیں۔ (1) قعدۂ اخیرہ کے بعداگر ابھی ت...
گاڑی یا جہاز کی سیٹ پر بیٹھ کر سوجانے سے وضو کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص گاڑی یا جہاز پر سفر کر رہا ہو اور سیٹ پر بیٹھے بیٹھے سوجائے، تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
سبق کے طور پر قرآنی آیت بے وضو لکھنا یا چھونا
سوال: عربی گرامر کی کتابوں میں بطورِ مشق قرآنی آیات لکھی ہوتی ہیں ، ان آیات کوبے وضو چھو یا لکھ سکتے ہیں جبکہ یہ لکھنا اور چھونا بطورِ سبق ہو؟
کیا تحیۃ الوضو کی نماز، سنت قبلیہ ادا کرنے سے بھی ادا ہوجاتی ہے ؟
سوال: کیا نماز تحیۃ الوضو ، سنت قبلیہ ادا کرنے سے بھی ادا ہوجاتی ہے ؟
کسی کا ستر دیکھنے سے عضو مخصوص میں سختی آگئی تو وضو کا حکم
سوال: مسئلہ سنا تھا کہ کسی کا ستر دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ستر پر نظر پڑ جائے اور عضوِ خاص میں سختی آجائے ، تو اس صورت میں وضو کا کیا حکم ہوگا؟
انک والے پین کی انک(سیاہی) ہاتھ پر لگ جائے، تو وضو کا حکم
سوال: انک پین میں جو عام طور پر جو سیاہی استعمال کی جاتی ہے اس کا جرم ہوتا ہے؟ بغیر صاف کیے وضو کیا حکم ہے؟
آپریشن کے بعد بلا وضو یا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میری ایلبو سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد جب مجھے ہوش آیا ، تو عصر کا وقت چل رہا تھا، میں ریکوری روم میں تھی جہاں میرے ساتھ کوئی ایسا فرد موجود نہیں تھا جو مجھے وضو کرواتا، تو میں نے وضو و تیمم کئے بغیر نماز پڑھ لی کیونکہ وقت ختم ہورہا تھا، پھرمغرب کا وقت شروع ہونے کے بعد والدہ آئیں، تو وہ مجھے واش روم لے کر گئیں جہاں انہوں نےمجھے وضو کروایا، اس کے بعد میں نے باقی نمازیں وضو کے ساتھ ادا کیں، لیکن کھڑے ہونے کی طاقت نہیں تھی کھڑے ہونے میں چکر آرہے تھے اور ایلبو پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا جس کی وجہ سے سجدہ بھی نہیں کر پارہی تھی، تو میں نے اگلی پانچ نمازیں بیٹھ کر ہی اشاروں سے پڑھیں، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟