
ہیٹر اور چولہے کے سامنے نماز پڑھنے کا شرعی حکم
جواب: کراہت نہیں، کیونکہ مجوسی ( یعنی آگ کی پوجا کرنے والے لوگ ) اِ س کی پوجا نہیں کرتے اور اگر بھڑکتی ہوئی آگ یا دہکتے انگارو ں کا تنور یاچولہا وغیرہ سامنے...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر ہرن کا شکار کرتے ہوئےبسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر گولی ماری جائے لیکن پھر ڈھونڈنے سے پہلے ہی ہرن مرجائے تو کیا وہ ہرن حلال ہوجائے گا ؟
جانور میں انوسٹمنٹ کا شرعی طریقہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں لوگ دوسروں کو پالنے کے لیےجانور دیتے ہیں اورطے یہ ہوتا ہے کہ جب اس جانور کے بچے ہوجائیں،تو وہ ان دونوں کے مشترک ہوں گے، یعنی آدھے آدھے تقسیم ہوں گے ۔یہ مسئلہ یہاں میں نے علماء سے پوچھا ہوا تھا ،تو میں نے لوگوں کو بتایا کہ یہ ناجائز ہے،تو وہ سب مجھ سے تقاضا کررہے ہیں کہ ناجائز ہے،تو لکھا ہوا لے کر آؤ۔نیز مفتی صاحب اگر اس میں کوئی جائز طریقہ ہے،تو وہ بھی بتادیں تاکہ اس کے مطابق عمل کریں ؟
فرضوں کے بعد ہاتھ اٹھا کردعا مانگنا اورمقتدیوں کا آمین کہنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مساجد میں امام صاحب ہاتھ اٹھا کر دعاکرتے ہیں اور پیچھے بیٹھے ہوئے سارے لوگ آمین کہتے ہیں کیا یہ درست ہے ؟
خریداری کا وکیل اپنا نفع نہیں رکھ سکتا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی جاننے والے نے کوئی چیز منگوائی تو کیا لانے والا اپنا پرافٹ رکھ سکتا ہے؟
ایک بار جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ جناز پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدکاانتقال ہوا،اس کاوالداس سے پہلے ہی فوت ہوگیاتھا،زید کے چاربیتےہیں،اس کے بڑے بیٹے نے نمازہ جنازہ اداکرلی ،بقیہ تین چھوٹے بیٹوں نےزیدکی نمازجنازہ نہیں پڑھی اورنہ ہی جنازہ کی نمازان تینوں بیٹوں کی اجازت سے قائم کی گئی تھی ۔اس صورت میں بقیہ بیٹے دوبارہ جنازہ پڑھ یاپڑھواسکتے ہیں؟
اپنا مال بیچنے کے لئے سیلز مین کو کمیشن دینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں گارمنٹس کا کام کرتا ہوں کہ سامان تیار کر کے یا خرید کر دکانوں پر سپلائی کرتا ہوں ، میں اپنا مال بیچنے کے لئے مارکیٹ میں دکانوں میں جو سیلز مین ہوتے ہیں ان کو کمیشن دیتا ہوں تا کہ سر دست میرا مال فروخت کریں ، جبکہ دکان کے مالک کو اِس کمیشن کے بارے میں معلوم نہیں ہوتا کہ میں اُس کے ملازم کو کمیشن دیتا ہوں ، میرے مال کی کوالٹی میں کِسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہوتی ، مجھے مجبورا کمیشن دینا پڑتا ہے ، اگر میں سیلز مین کو کمیشن نہ دوں تو وہ میرا مال فروخت نہیں کرتا ، اور یہ معاملہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ مارکیٹ میں سب پارٹیوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے کیونکہ مال نہ بکنے کی صورت میں واپس کر دیا جاتا ہے ، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس حالات میں سیلز مین کو کمیشن دینا درست ہے یا نہیں ؟
رہائش کے لیے خریدے ہوئے فلیٹ پر زکوٰۃکا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نےرہائش کےلیے ایک فلیٹ خریدا تھا،بعد میں اس کو کرائے پر چڑھادیا، تو کیا اس فلیٹ پر زکوۃ ہوگی ؟ اگر ہوگی تو اس کی قیمت پر یا کرائے پر؟ براہ مہربانی رہنمائی فرما دیں۔
غسل فرض ہونے کی حالت میں موبائل پر دیکھ کر قرآن کریم پڑھنا
سوال: غسل فرض ہونے کی حالت میں موبائل پر دیکھ کر قرآن کریم پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جنازے کے ساتھ کلمہ پڑھتے ہوئے آگے چلنا چاہیے یا پیچھے ؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ ہمارے علاقے میں جنازہ لے کر چلتے ہوئے راستے میں کلمہ وغیرہ پڑھتے ہیں ۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ جنازے کے آگے آگے چلتے ہوئے کلمہ شریف پڑھنا چاہیے ، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جنازے کے آگے چلنا جائز نہیں، لہٰذا کلمہ پڑھتے وقت بھی جنازے کے پیچھے ہی چلنا چاہیے۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟