
والد صاحب کوتحفہ دی ہوئی رقم کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں جب بیرون ملک تھا تو میں نے کچھ رقم والد صاحب کو بھیجی تھی اور کہہ دیا تھا کہ یہ آپ کی ہے آپ جو چاہیں اس کا کریں اس وقت میرا ذہن واپس لینے کا بھی نہیں تھا مگر اب مجھے ضرورت ہے تو کیا میں والد صاحب سے اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتا ہوں یا نہیں ؟ سائل :شفیق الرحمن(مغل پورہ،لاہور )
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے بینک سے مکان یا فلیٹ کی خریداری کے لیے رقم ادھار لی ہے اور ہر ماہ ایک مخصوص رقم قرض کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتا ہے ، اب اگر اس شخص کے پاس نصاب یا نصاب سے زیادہ رقم ہے ، لیکن جو قرضہ اس نے لیا ہے، وہ اس نصاب سے کئی گنا زیادہ ہے جو کئی سالوں میں ادا ہوگا ، تو کیا ہر سال اس شخص کے اوپر زکوٰۃ لازم ہوگی ؟
مکان بنانے کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟
سوال: زید کےپاس صرف روپیہ ہے لیکن وہ روپیہ زید مکان بنانے کے لئے جمع کرہا ہے، کیونکہ زید کا اپنا ذاتی مکان نہیں ہے۔ اس صورت میں اس رقم کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: احمد(via،میل)
زیور بنوانے کے لئے کچھ رقم ایڈوانس اور بقیہ رقم بعد میں دینا
سوال: زیور بنوانے کا آرڈر دیا، جو قیمت طے ہوئی اس میں سے کچھ رقم فوراً ادا کردی اور باقی رقم زیور ملنے پر ادا کی، کیا جو رقم پہلے دی تھی وہ سود کہلائے گی؟
امام ، موذن کی تنخواہ مسجد کے چندے سے دینا
جواب: رقم سے خطیب ، امام صاحب اور مؤذن وغیرہ کو وظیفہ (Salary) دیناجائز ہے ، جبکہ تنخواہ اتنی ہو ، جو عام طور پر بنتی ہے ، لیکن اگر متولی نے عُرف سے ہٹ ...
امانت رکھوانے والے کا انتقال ہوجائے تو اس امانت کا کیا کیا جائے؟
سوال: ہماری ایک خاتون رشتے دار نےہمارے پاس تین ہزار روپے بطورِ امانت رکھوائے تھے، لیکن یہ رقم واپس لینے سے پہلے اس خاتون کا انتقال ہوگیا اور وہ رقم ہمارے پاس ویسے ہی موجود ہے،معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ہم اس رقم کو صدقہ کر سکتے ہیں یا وہ رقم ان کے گھر والوں کو دینی ہوگی؟
باپ کو رقم قرض دے کر واپسی کا مطالبہ کرنا
سوال: ایک باپ نے اپنے بیٹے سے ادھار رقم لی اور لیتے وقت یہ طے کیا کہ وہ رقم واپس لوٹا دیں گے ، لیکن ٹائم مقرر نہیں کیا تو کیا بیٹا اپنی رقم واپس لینے کا مطالبہ کر سکتا ہے یا والدصاحب باپ ہونے کی حیثیت سے رقم معاف کروا سکتے ہیں ؟
اپنی دوکان کے سامنے سے رقم ملی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: میری شاپ پر ایک ہی کسٹمر آیا ،اس کے علاوہ کوئی نہیں آیا ، آنے کے بعد وہ دوسری دوکان پر چلا گیا، اسی دوران میں نے اپنی شاپ کے سامنے کچھ رقم گری ہوئی دیکھی جو میں نے اٹھا لی کہ شاید اسی کسٹمر کی گری ہوگی ، میں نے اس کسٹمر سے معلوم کیا، تو اس نے کہا کہ یہ رقم میری نہیں گری۔ اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہےجبکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ رقم میرے علاوہ کسی اور شخص کی گری ہے؟
کاروبار کے لئے قرض دے کر کاروبار کا منافع لینا کیسا؟
سوال: میں نے اپنے بھائی سے کچھ رقم کاروبار کے لیے بطور قرض لی ہے، میں وہ رقم اپنے بھائی کو ویسے ہی ادا کروں گا جتنی لی ہے، اس میں کوئی اضافی شرط معاذاللہ نہیں لگائی، لیکن مفتی صاحب ہم نے آپس میں رضا مندی سے طے کیا ہے کہ اس کاروبار سے جو نفع ہوگا وہ ہم آدھا آدھا کریں گے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
پلاٹ خریدنے پر ٹوکن منی کے طور پر ایڈوانس دینا
سوال: زید نے بکر سے ایک پلاٹ خریدنے کا معاہدہ کیا اور معاہدے کے وقت زید نے بکر کو ٹوکن منی یا بکنگ کے نام پر کچھ رقم ایڈوانس دے دی تاکہ بکر یہ پلاٹ کسی اور کو نہ بیچے، زید کی طرف سےدی جانے والی یہ رقم بعد میں پلاٹ کی کل مالیت میں ایڈ ہوجائے گی ، کیا اس طرح ٹوکن منی دینا جائز ہے؟