سرچ کریں

Displaying 5821 to 5830 out of 7005 results

5822

ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں AUSTRALIA میں رہتاہوں ،یہاں ایک مسلمان گوشت فروش ہے۔ وہ سلاٹرہاوس میں جاکربکرے اورگائے ہاتھ سے چھری پکڑکرتکبیرپڑھ کر ذبح کرتاہے۔سلاٹر ہاوس کفار(غیرکتابیوں)کی ملکیت ہے۔جوجانوروہ مسلمان ذابح نےذبح کیے ہوتے ہیں،ان کوکھال اتار کرنمبرالاٹ کرکے سلاٹرہاوس میں سردخانے میں رکھ دیاجاتاہے۔پھرچوبیس گھنٹے بعد مسلمان گوشت فروش وہ سالم ذبح شدہ جانوروہاں سے خریدکرلاتے ہیں،اور مسلمانوں کوبیچتے ہیں۔مسلمان قصابوں کے بقول ان کے ذبح شدہ جانور(جن پرنمبرالاٹ کیےجاتے ہیں)وہ کفارکے ذبح کیے ہوئے جانوروں کے ساتھ تبدیل ہوجائیں ایسانہیں ہوتا،سردخانے وغیرہ پرماموربھی تمام مزدورغیرمسلم (غیرکتابی)ہوتے ہیں اوران کاکہنا ہے کہ یہ وہی جانورہیں جنہیں مسلمان ذابح نے ذبح کیاہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں ! (1)کیامذکورہ بالاجانور جن پرنمبرالاٹ کیے جاتے ہیں مسلمان گوشت فروشوں کویہ خریدناجائزہے ؟ (2)ان گوشت فروشوں کایہ گوشت عام مسلمان کوبیچناکیساہے؟ سائل:محمدکامران عطاری (Australia)

5822
5825

Goodwill کا عوض طلب کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض اوقات شراکت داری میں اس طرح ہوتا ہے کہ اگر کاروبار نقصان میں جارہا ہو تو پرانے پارٹنر کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے نئے پارٹنر کو شامل کرتے ہیں تو نیا پارٹنر پرانے پارٹنر سے کہتا ہے کہ مارکیٹ میں میری گُڈ وِل (Goodwill) زیادہ ہے اس لیے مثال کے طور پر اگر میں ایک لاکھ بزنس میں لاؤں تو مجھے ڈیڑھ لاکھ کا کیپیٹل دیا جائے یعنی اسکا حق پچاس ہزار اضافی بڑھایا جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

5825
5826

رَدِّی کاغذات کی خرید و فروخت کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرع ِمَتین اس مسئلے کے بارے میں کہ اُردو یا اور زَبان میں لکھے ہوئے کاغذ یا اخبارات کی دکانداروں کے ہاتھ خرید وفروخت کرنا اور اس سے مُنافع حاصل کرنا کیسا ہے؟

5826
5827

دو پارٹیوں کا درمیان سے بروکر کو ہٹادینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مثلاً جائیداد کے لین دین میں جب بروکر دو پارٹیوں کو ملواتا ہے تو پارٹیاں بظاہر بروکر پر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ اس سودے یا ریٹ وغیرہ سے متفق نہیں، لیکن بعد میں بروکر کو ہٹا کر خود سودا کر لیتی ہیں۔ کیا ایسی صورت میں بروکر اپنی بروکری کا مطالبہ کرسکتا ہے؟

5827
5828

بچے کے کان میں اذان دینے کے فوائد

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ بچّے کے پیدا ہونے پر اس کے کان میں جو اذان دی جاتی ہے اس کی کوئی فضیلت بتا دیجئے اور کیا اس کے علاوہ بھی اذان دی جاسکتی ہے؟

5828
5829

کمیشن ایجنٹ کا زائد قیمت پر چیز بیچنا

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کمیشن ایجنٹ کمپنی ریٹ سے زیادہ قیمت پر چیز بیچ کر اضافی رقم خود رکھ سکتا ہے؟

5829
5830

محرم الحرام میں قربانی کاگوشت کھاناکیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گھر میں قربانی کاگوشت پڑا ہوا ہے۔ چند دن پہلے میرا ایک عزیز گھر میں آیا اس نے بتایا کہ قربانی کاگوشت محرم سے پہلے پہلے ختم ہوجانا چاہئے محرم میں قربانی کا گو شت کھانا گناہ ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کا گوشت کب تک کھا سکتے ہیں کیا واقعی محرم میں کھانا گناہ ہے؟

5830