
کیا امام کا اقامت کے وقت مصلے پر موجود ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ کیا اقامت کے وقت امام کا مصلیٰ پر ہونا ضروری ہے؟اگر کوئی امام صاحب مسجد میں ہوتے ہوئے بھی مصلیٰ پرنہ بیٹھیں، بلکہ جب مؤذن اقامت کہتے ہوئے"قد قامت الصلوٰۃ "تک پہنچے اس وقت امام صاحب مصلیٰ پر آئیں ، تو ان کا ایسا کرنا شرعاًکیسا ہے؟رہنمائی فرمادیں۔
نماز کے اندر غیرمحل میں لُقمہ لینا اور دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام مغرب کی نماز میں قعدۂ اُولیٰ بھول کر سیدھا کھڑا ہوگیا، امام کے مکمل سیدھا کھڑے ہونے کے بعد ایک شخص نے لُقمہ دیا تو امام لُقمہ لے کر بیٹھ گیا اور آخر میں سجدۂ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام، دیگر مقتدیوں اور لُقمہ دینے والے مقتدی کی نماز ہوگئی یا نہیں؟ سائل:نعیم عطّاری (اسلامیہ پارک، لاہور)
جیکٹ، واسکٹ کی زِپ، بٹن کُھلے ہوں، تو نماز کا حکم؟
سوال: اگر قمیص کے اوپر جیکٹ یا واسکٹ پہنی ہو اور اس کی زپ یا بٹن کھول کر نماز پڑھیں، تو کیا اس طرح نماز ہو جاتی ہے؟ سائل:فاروق عطاری ( راولپنڈی)
کیا مِرچوں سے نظر اتارنا اِسراف ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نظر اتارنے کےلیے منظور (یعنی جس شخص کو نظر لگی ہو اس)پر مرچیں پھیر کر جلائی جاتی ہیں۔اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ اسراف کے زُمْرے میں آئے گا؟سائل:محمد بلال(لاہور)
کلیئرنگ ایجنٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کنٹینر وغیرہ باہر سے شپ کے ذریعے آتے ہیں اب جس کا کارگو ہوتا ہے وہ کسی اور سے ڈپازٹ لگواتا ہے اور جس سے ڈپازٹ لگواتا ہے اسے اس کا نفع بھی دیتا ہے جس شپنگ لائن کا کنٹینر اس کے پاس جاتا ہے وہ شپنگ لائن ڈپازٹ رکھتی ہے، کوئی بھی بندہ ڈپازٹ لگوا سکتا ہے، ایک یا ڈیڑھ لاکھ کا ڈپازٹ ہوتا ہے۔ اب اگر ہم اپنے پیسے ڈپازٹ لگاتے ہیں تو جب کنٹینر واپس شپنگ لائن کو ریسیو ہوجاتا ہے تو وہ ڈپازٹ کے پیسے ہمیں واپسی دے دیتی ہے اور جس کا کارگو تھا اس سے دو تین ہزار جتنی بات ہوئی تھی وہ مزید اس سے ہم وصول کرلیتے ہیں تو کیا یہ پیسے لینا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ربُّ المال اور مضارِب باہمی رضا مندی سے عقدِ مضاربت ختم کرنا چاہیں تو اس کا کیاطریقۂ کارہوگا؟
امام ضامن باندھنے کی شرعی حیثیت
سوال: امام ضامن کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟اس میں یہ ہوتا ہے کہ سفر پر جانے والے شخص کے بازو پرامام علی رضا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے نام کے کچھ پیسے باندھے جاتے ہیں اور اس میں نیت یہ ہوتی ہے کہ مسافر خیرو عافیت میں رہےاورجب مسافر منزل پر پہنچتا ہے ،تویہ پیسے کسی فقیر کو دے دیتاہے۔سائل: احمد رضا ( صدر ، کراچی)
بیل کی عمر پوری ہو اور دانت نہ نکلے ہوں،تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتےہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسا بیل جس کی عمر تو پوری ہو چکی ہو، لیکن ابھی تک اس کے سامنے والے بڑے دانت نہ نکلے ہوں ،تو اس کی قربانی کرنے کا شرعا کیا حکم ہے؟
تین طلاق کے بعدعورت عدت کہاں گزارے گی؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ تین طلاق واقع ہونے کے بعد عورت عدّت کہاں گزارے گی؟ عدّت شوہر کے گھر گزارنا لازم ہے؟ یا اپنے والدین کے گھر بھی گزار سکتی ہے؟
کھانے کے اوّل ، آخر میں نمکین یا میٹھی چیز کھانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ کھانے کا اوّل اور آخر نمک یا نمکین چیز کھا کر کرنا چاہئے یا آخر میں میٹھی چیز بھی کھانی چاہئے؟