سرچ کریں

Displaying 5871 to 5880 out of 7448 results

5871

مریض کو لیبارٹری بھیجنے پر کمیشن لینا

سوال: ایک ڈاکٹر نے اپنا کلینک کھولا ہوا ہے، جب اس کے پاس کوئی مریض آتا ہے اور اسے کوئی مسئلہ ہوتا ہے مثلاً اس کو پیٹ میں درد ہے یا کوئی سی بھی پریشانی ہے، تو وہ کہتا ہے ”جاؤ فلاں جگہ پہ الٹرا ساؤنڈ کرا لو یا بلڈ چیک کرا لو“ تو جو پیسے وہاں پر اس مریض سے لیے جاتے ہیں، ان میں ڈاکٹر کاکچھ کمیشن ہوتا ہےمثلاً 50 پرسنٹ یا 40 پرسنٹ، تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟

5871
5872

ٹیچرکے کہنے پرجھوٹ بولنا

سوال: ٹیچر کو اکیڈمی انچارج نے کہا کہ آپ ایک سٹوڈنٹ کو سیپرٹ پڑھائیں گے، جب کہ ٹیچر ایک ساتھ تین چارسٹوڈنٹس کو پڑھائےاور سٹوڈنٹ سے کہے کہ اگر اکیڈمی انچارج نے پوچھا تو کہنا کہ سیپرٹ پڑھایا ہے ،اس پر سٹوڈنٹ کہے کہ :"یہ تو جھوٹ ہے'تو ٹیچر کہے:" آپ اپنی طرف سے تو نہیں کہہ رہے ناں؟ "سوال یہ ہے کہ ٹیچر کی بات مان کر اکیڈمی انچارج سے کہنا کہ سیپرٹ پڑھایا ہے، یہ جھوٹ ہو گایا نہیں؟

5872
5873

زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟

سوال: میں نے دوسری شادی کی ہے جس کے 4 دن بعد پتہ چلا کہ یہ شادی میں نے پہلی بیوی کی بھانجی سے کر لی ہے، اب میرے لیے کیا حکم ہے جبکہ ہم میں میاں بیوی والا تعلق بھی قائم ہو چکا ہے ۔نیز اب میں کس کو اپنے پاس رکھ سکتا ہوں ؟ نوٹ : دوسری شادی 6 سال بعد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کی ہے اور پہلی بیوی بھی نکاح میں ہے۔

5873
5875

مقدس اوراق کے متعلق سوال جواب

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: (1)مقدس اوراق جن پراسمائے مقدسہ یاآیات وغیرہ ہوں ان کوجلاکرراکھ سمندرمیں ڈال دی جائے توایساجائزہے یا نہیں ؟ اور اگر اخبارکی ایک جانب جاندارکی تصویراوردوسری جانب آیت قرآنی وغیرہ ہوتوایسے اخبارکوجلاسکتے ہیں یانہیں ۔؟ (2)دعوت اسلامی کے مدنی مراکزفیضان مدینہ اورمدارس المدینہ وغیرہ میں وسعت ہوتومقدس اوراق محفوظ کرنے کے لیے کنویں بناسکتے ہیں یانہیں ؟ (3)مختلف علاقوں سے مقدس اوراق اکٹھے کرکے دعوت اسلامی کے مدنی مراکزفیضان مدینہ یامساجدمیں عارضی طورپررکھ سکتے ہیں یانہیں تاکہ جب اتنے جمع ہوجائیں کہ ایک ٹرک وغیرہ بھرسکے توانہیں محفوظ کرنے کے لیے بھیجاجاسکے۔ (4)اوراق مقدسہ محفوظ کرنے کے لیے جوباکسزنصب کیے جاتے ہیں ان میں بعض اوقات پیسے،ٹوپی،مصلے اورکتب ورسائل وغیرہ نکلتے ہیں ان کے بارے میں کیاحکم ہے ؟ (5)جب دریاخشک ہوجاتے ہیں اوران میں پانی نہیں ہوتاوہاں زمین کھودکرمقدس اوراق کودفن کیاجاسکتاہے؟ (6)اگرکسی شخص نے اس لیے رقم دی کہ اس سے مقدس اوراق کے باکسز بنواکرلگوائیں کیااس رقم کواوراق مقدسہ کے اجیروں کوبطوراجارہ دے سکتے ہیں ؟ (7)کیااوراق مقدسہ کومشین کی مددسے ریزہ ریزہ کرکے پانی میں بہایاجاسکتاہے ؟

5875
5876

قرض کے بدلے کاروبار میں کیسے شرکت کی جائے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)فریق اول نے ادویات کا کاروبار شروع کیا اور پھر پیسے کم ہونے کی وجہ سے جس کا پہلے ہی مقروض تھا ،اسے کاروبار میں شریک کرلیا اور قرض والی رقم اور کچھ ہزار نقد شامل کرلیے ،عقد شرکت یوں طے پایا کہ چھ ماہ کے لئے آپ کی رقم اس کا روبار میں شامل رہے گی اور چھ ماہ بعد آپ اپنی رقم جو کہ تین لاکھ بنتی ہے پوری کی پوری واپس لے لینا اور ماہانہ 20فیصد کے حساب سے نفع یا نقصان جوبھی رقم ہو وہ بھی لے لینا ،نفع نقصان کا مطلب یہ کہ اگر زیادہ نفع ہواتو زیادہ اور کم نفع ہواتو کم ملے گا،اور نقصان کی صورت میں بھی اس کی اصل رقم محفوظ ہی رہے گی ،اور یہ بھی طے ہوا کہ اگر آپ چاہیں گے تو انہیں شرائط پر چھ ماہ سے آگے بھی یہ معاہدہ چل سکتا ہے ،اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟یہ معاہدہ سوا مہینے تک چلا اور اس دوران کوئی نفع نہیں ہوا ۔ (2)اگر میں اس کو ختم کرکےاس قرض کے بدلے جو مجھ پر ہے کچھ مال اس دوسرے شخص کو بیچ دوں تو کیا اس سے شرکت ہوسکتی ہے ؟ وہ دوسرا شخص ساتھ کام نہیں کرے گا ۔

5876
5877

پہلی بیٹی آٹھ ماہ کی ہے،کیا اس وجہ سے حمل ضائع کرواسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں تین بچوں کا والد ہوں، میری چھوٹی بیٹی ابھی تقریباً آٹھ ماہ کی ہے، میری زوجہ کی طبیعت خراب ہوئی تو میں نے اس کا چیک اپ کرایا جس کی وجہ سے پتا چلا کہ اس کو دوبارہ حمل ٹھہر چکا ہے، ڈاکٹر نے اس حالت میں نئے بچے سے منع کیا ہے، کہ میری زوجہ کی صحت اس کی اجازت نہیں دیتی، اور نئے حمل کی وجہ سے دودھ خشک ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ہم نے ابھی بچی کو دودھ بھی پلانا ہے، اب آپ شریعت کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ ہم اس حمل کو ضائع کرا سکتے ہیں یا نہیں؟

5877
5878

نیک لوگوں کی اللہ تعالی کو ضرورت پڑتی ہے، یہ کہنا کیسا ؟

سوال: کسی نیک آدمی کے مرنے پر یہ کہاکہ :'بڑا نیک آدمی تھا اور اللہ پاک کو نیکوں کی ضرورت تھی، لہٰذا اسے اپنے پاس بلا لیا۔" اس کا کیا حکم ہو گا؟

5878
5879

کیا موبائل چوری کرنے پر تاوان لازم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکے نے میرا موبائل فون چوری کر کے پانی میں رکھ دیا جو کم و بیش چھ گھنٹے کے بعد نکالا گیا تو وہ خراب ہو چکا تھا۔ بعد میں کئی جگہوں پر بہت سے کاریگروں کو دکھایا مگر سب نے یہی کہا کہ اب یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ اس لڑکے پر اس موبائل فون کا تاوان لازم ہو گا یا نہیں؟ جبکہ چوری کا اس نے اقرار کیا ہے اور ہاتھ کاٹنے والی شرعی حد اگر یہاں نافذ بھی ہوتی تو بھی میں وہ نہ چاہتا، مگر مجھے اپنے سیل فون کا تاوان چاہئے۔ سائل: سہیل رضا مدنی (جامعۃ المدینہ، کڑیال، مرکزالاولیا لاہور)

5879
5880

حج میں رمی، قربانی اورحلق کی ترتیب کے متعلق تفصیل

سوال: حج كرنے والے پر جو ترتيب واجب هے مثلاً 1رمى 2قربانى3حلق اگر وہ کسی وجہ سے قربانی پہلے کر ديتا هے اور پھر رمئ تو اس کا کیا حكم ہے؟

5880