
کیا میت یا نیاز کا کھانا کھانا جائز ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں اگر کسی شخص کا انتقال ہو جائے تو فوتگی والے دن کے کھانے، تیجے، ساتویں، دسویں، بیسویں اور چالیسویں وغیرہ کے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز میلاد،نذر اور نیاز کے کھانے کی کیا حیثیت ہے؟وضاحت فرما دیں۔ سائل:محمد عثمان عزیز عطاری( گریڈ اسٹیشن،کہوٹہ، راولپنڈی)
جوڑا بنے بالوں کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ احادیث طیبہ میں جوڑاباندھ کر(یعنی بالوں کواکٹھاکرکے،سرکے پیچھے گرہ دےکر)نماز پڑھنےسےممانعت واردہوئی ہے،توآجکل عورتیں کیچر(Catcher)لگاکربالوں کواوپرکی طرف فولڈکرلیتی ہیں،کیا کیچر(Catcher)یاکسی اورچیزکے ذریعہ جوڑابنے بالوں سے(کے ساتھ)نمازپڑھناعورتوں کے لئےمنع ہے؟ سائلہ:بنت شجاع الدین(F-11، ناتھ کراچی)
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو رہا تھا تو میں نے اس کو یہ کہہ دیا کہ مجھے قرآن پاک کی قسم میں ایک ماہ تک تمہارے گھر نہیں جاؤں گا، اب میں اس کے گھر ایک ماہ سے پہلے جانا چاہتا ہوں، اس کا کوئی شرعی حل ارشاد فرما دیں۔
مردکوکندھوں سے نیچے تک بال بڑھانے کا حکم؟
جواب: پر لعنت کی گئی ہے۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم...
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے کے لئے بس پہ بخیر و عافیت ترکی جانے پر منت مانی کہ جتنے دن میں وہ ترکی پہنچے گا، میں روز قریبی مسجد میں جا کر بارہ نوافل ادا کروں گی، اب اسے اس منت کو پورا کرنے کے لئے مسجد میں جانا ضروری ہے، یا گھر میں بھی ادا کر سکتی ہے؟ سائل:خاور مدنی (واہ کینٹ)
جواب: پر عمدہ کھانے و چوری بنانا اور خوشیاں منانا بے اصل ہے ۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم...
کیا مسلمان مرد عیسائی عورت سے نکاح کرسکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مسلمان مرد کسی اہل کتاب ( یعنی عیسائی) عورت سے نکاح کر سکتا ہے؟
اذان مغرب کے 12 منٹ بعد جماعت قائم کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مغرب کی اذان اور اقامت میں کتنا وقفہ کرنا چاہیے ؟اگرمغرب کی اذان کے بعد تقریبا12 منٹ کا شرعی مسائل پر بیان کیا جائے پھر جماعت کھڑی کی جائے تو کیااس میں کوئی حرج تو نہیں اوریہ بیان جدول کے مطابق روزانہ ہوا کرے گا ؟ سائل :ابو مدنی محمد ارشد عطاری (نرنگ مین بازار لاہور )
کیا مسلمان عورت اہل کتاب سے نکاح کرسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مسلمان عورت کسی اہل کتاب مرد سے نکاح کر سکتی ہے؟ سائل : عامر مرزا ( گلزار قائد، راولپنڈی)
مقدمے کے زور پر دوسروں کا مال ناحق کھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی زمین دوآدمیوں بکروعمروکوفروخت کرکے قبضہ بھی دے دیا،قریب آبادی کے لوگ زیدکے گھرگئے اوراس سے کہاکہ ہماراراستہ آپ کی زمین میں سے آتاہے ،ہمارے ساتھ آپ کیاکریں گےاس پرزیدنے کہا:میں نے اپنی ساری زمین بکروعمروکوفروخت کردی ہے لہذاراستہ سے میراکوئی تعلق نہیں ہے ۔اس پرلوگ بکروعمروکے پاس گئے اورراستے کےحوالے سے بات چیت کی توبکروعمرونے ایک مخصوص رقم بتاکرکہا:اتنی رقم دوتوراستہ بھی ملے گااورسکیم میں جتنی سہولیات ہیں :گیس،پانی ،بجلی وغیرہ وہ بھی آپ کوملے گی اس پرآبادی کے لوگوں نے وہ مخصوص رقم ان کودے دی لیکن کوئی سہولت نہیں ملی ۔اب ہماری گلیوں میں گیس پائپ لائن ڈل رہی تھی کہ زیدSTAYلے کرآگیا،ہماری گلیوں کی گیس پائپ لائن روک دی گئی ہے،اس پربستی کے چندلوگ زیدکے گھرگئے اوراس کے متعلق اس سے بازپرس کی توزیدنے کہاکہ بکروعمروکوآپ لوگوں نے اتنی رقم دی ہے 5لاکھ مجھے بھی دیں ،میں یہ رقم مسجدکے اوپرخرچ کروں گااوراپناSTAY واپس لے لوں گا۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بکرکااس طرح 5لاکھ لیناجائزہے یانہیں؟ سائل :احمدعلی عطاری(سلامت پورہ،لاہور)