
مردکوکندھوں سے نیچے تک بال بڑھانے کا حکم؟ |
مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Pin:4889 |
تاریخ اجراء:09صفرالمظفر1438ھ/10نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مرد کیلئے اپنے سر کے بال کندھوں سے نیچے تک رکھناکیساہے؟ (محمد عمر جاوید،نکیال ،آزاد کشمیر) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
مرد کیلئے کندھوں سے نیچے تک بال بڑھانا ناجائز و حرام اور گناہ ہے کہ اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے ،اور حدیث ِ مبارک میں عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت کی گئی ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |