logo logo
AI Search

صرف منع کرنے سے کیا کھانے کی چیز حرام ہوتی ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیاکھانے کی چیزتین بار  منع کرنے سے حرام ہوجاتی ہے

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کوئی ہمیں کھانے پینے کی کوئی چیز پیش کرے اور ہم تین مرتبہ منع کر دیں تو وہ کھانے پینے کی چیز حرام ہو جاتی  ہے کیا ؟ ایک شخص نے بتایا ہے کہ اس طرح چیز حرام ہوجاتی ہے۔

جواب

محض کھانے سے انکار کرناحلال کھانے کو حرام نہیں کرتا، لہٰذا تین مرتبہ کھانے سےانکار کرنے کی صورت میں کھانے کو حرام کہنا بالکل غلط  اور شریعت پر افتراء ہے جو کہ ناجائز ہے۔ جس نے یہ کہااس پر لازم ہے کہ اپنی بات سے رجوع کرے اور آئندہ محض اٹکل سے کوئی غلط مسئلہ ہرگزبیان نہ کرے ورنہ  گناہ گارہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2324

تاریخ اجراء:22ذوالقعدۃ الحرام1446ھ/20مئی2025ء