
پاکستان سے جدہ جانے والے کیلئے احرام باندھنا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: ہمارے ایک قریبی رشتہ دار جدہ(سعودی عرب )میں ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں ،وہ پاکستان سے چھٹی گزار کے واپس جدہ کام پر گئے ہیں۔ان کے لیے میقات سے گزرنے پر احرام اور عمرے کا کیا حکم ہے؟جبکہ ان کی نیت کام پر جانے کی ہے اور اگران کا ہوائی جہاز براستہ جدہ کسی دوسرے شہر مثال کے طور پہ الریاض، مدینہ شریف وغیرہ جاتا ہے ۔تو اس کے لیے میقات سے گزرنے پر احرام باندھنے اور عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟
احرام کی نیت کرلی مگر تلبیہ کہنا بھول گیا تو۔۔۔؟
سوال: کسی شخص نےپاکستان سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے میقات سے احرام کی نیت کر لی تھی مگر اس وقت تلبیہ کہنا بھول گیا اور میقات میں داخل ہو گیا پھر داخل ہونے کے بعد مسجد عائشہ سے ہی احرام کی نیت کی اور تلبیہ کہہ کر عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
عمرہ کی نیت نہ ہو، تو انڈیا سے بغیر احرام مکۂ معظمہ حاضر ہونا
سوال: اگر کوئی شخص انڈیا سے مکہ مکرمہ احرام کے بغیر حاضر ہو اور عمرے کی نیت بھی نہیں کی، تو کیا اس صورت میں اسے دم دینا پڑے گا جبکہ ابھی وہ مکہ میں ہی ہے؟
احرام کی نیت کئے بغیر سوگئے اور میقات کے بعد آنکھ کھلی، توحکم ؟
سوال: عمرہ کرنے کے لئے جاتے ہوئے گھر سے احرام کی چادریں باندھ لیں اور جہاز میں بیٹھ گئے لیکن احرام کی نیت و تلبیہ نہیں کہی اور ارادہ یہ تھا کہ جہاز میں جب میقات آئے گا، تو نیت کر لیں گے، مگر ہوا یہ کہ نیند آگئی اور جب بیدار ہوئے، تو میقات نکل چکی تھی ، اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
حِل میں رہنے والا اگر مکہ مکرمہ جائے تو احرام باندھنا ضروری ہوگا یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص حِل میں رہتا ہو، وہاں سے مکہ مکرمہ جانا چاہے تواحرام باندھنا ضروری ہے یا نہیں؟
عبادات اور معاملات میں فاسد و باطل کا فرق
جواب: احکامات کی مخالفت اُس عبادت کو فساد اور بطلان سے موصوف کروا دیتی ہے۔ اِس چیزمیں کوئی فرق نہیں کہ پیدا ہونے والا خلل اصلِ عبادت میں ہو یا اُس عبادت ک...
احرام کی نیت کرنے سے پہلے باڈی اسپرے لگانا کیسا ؟
سوال: کیا احرام کی نیت کرنے سے پہلے جسم پر باڈی اسپرے لگا سکتے ہیں؟ تا کہ جسم سے بدبو نہ آئے۔ سائل: محمد بشیر
عرفات کا رہائشی، عمرے کا احرام کہاں سے باندھے؟
سوال: میں عرفات میں کام کرتا ہوں، میری رہائش عرفات میں ہے، میں وہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کے لیے گیا ہوں، کیا اس صورت میں مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یانہیں ؟
کیا احرام کی نیت کئے بغیر تللبیہ پڑھنے سے احرام لازم ہوجاتا ہے؟
سوال: اگر ہم اپنے گھر پر سلے ہوئے کپڑے پہنے ہونے کی حالت میں تلبیہ پڑھ لیں جیسے بعض اوقات ہم ذکر کی نیت سے یا یاد کرنے کی نیت سے تلبیہ پڑھتے ہیں عمرہ یا حج کی نیت نہیں ہوتی،تو کیا اس طرح تلبیہ کہنے سے احرام کی پابندیاں لازم ہوجاتی ہیں ؟
حالت احرام میں احتلام ہونے کا شرعی حکم
سوال: ایک شخص احرام کی حالت میں تھا، وہ ہوٹل میں سامان رکھنے گیا، تو تھکن کی وجہ سے احرام کی حالت میں ہی سو گیا اور اُس کو احتلام ہوگیا،تو کیااحتلام کی وجہ سے اس پر دَم لازم ہوگا یا نہیں؟