
بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟
سوال: (1)ہمارے علاقے میں بھائی اپنی بہنوں کو مانگنے کے باوجود والدین کی وراثت سے حصہ نہیں دیتے،ان کا یہ فعل کیسا ہے؟ (2)عورت کا اپنے فوت شدہ والدین کی وراثت سے جو حصہ بنتا ہے،جیسے زمین میں،تو کیا وہ اسے بیچ کر عمرہ کر سکتی ہے؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ نہیں کرسکتی۔برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
ایامِ تشریق کی راتیں مِنیٰ میں گزارنا حاجی کے لیے واجب ہے؟
سوال: کیا حاجی کے لیے ایامِ تشریق کی راتیں منیٰ میں گزارنا واجب ہے؟اگر کوئی منیٰ میں راتیں نہ گزارے، تو کیا حکم ہے؟
عمرہ کرنے کی منت مانی، تو کیا اس کو پورا کرنا لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا، تو میں عمرہ کروں گا، اب اس کا کام ہو چکا ہے، تو کیا اس پر شرعاً عمرہ کرنا لازم ہے؟
اقامت کی نیت میں پندرہ دن کی تعیین کی وجہ
جواب: مخصوص تعداد اور دیگر شرعی مقادیر جنہیں جاننے میں عقل کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔( توضیح تلویح،جلد2،صفحہ 109، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ، بیروت) ہدای...
حج قران والا طواف قدوم کے بعد سعی کرلے تو طواف الزیارۃ کے بعد سعی کرے یا نہیں؟
سوال: اگر حج قران کرنے والا عمرہ کے طواف اور سعی کے بعد، طواف قدوم کرے اور اس کے بعد حج کی سعی کرلے، تو کیا طواف الزیارۃ کے بعد اسے دوبارہ سعی کرنا ہوگی یا نہیں؟ اگر کوئی قارن طواف الزیارۃ کے بعد دوبارہ سعی کرلے تو کیا حکم ہے؟نیز طواف قدوم میں اضطباع اور رمل سے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟
احرام باندھتے وقت احرام کی نیت کی عمرہ کی نیت نہیں کی
سوال: عورت نے میقات سے پہلے احرام کی نیت کر لی تھی لیکن عمرہ کی نیت نہیں کی، عمرہ کی نیت مکہ پاک میں جاکر کی ہے، تو کیا یہ درست ہے یا نہیں؟
زندہ انسان کی طرف سے عمرہ کرنا
سوال: بعض لوگوں کا یہ ذہن ہو تا ہے کہ عمرہ مرحوم کی طرف سے کر سکتے ہیں زندہ کی طرف سے نہیں زندہ کی طرف سے طواف ہوتا ہے؟
کیا غسل وغیرہ کرنے کے لیے احرام کی چادریں اتار سکتے ہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ عمرہ کے احرام کی حالت میں اگر کوئی نہانا چاہے، تو کیا غسل کے لیے احرام کی چادریں اتار سکتا ہے؟
مسافر کے لیے تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم جس جگہ کام کرتے ہیں وہ جگہ کراچی سے تین سو کلو میٹر دور واقع ہے اور آس پاس کوئی مستقل آبادی بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ مسجد ہے، یہ جگہ بھٹ کا پہاڑی سلسلہ کہلاتاہے اور اس کے قریب کوئی شہر یا بڑی آبادی نہیں، البتہ 45کلومیٹر کے فاصلے پر سہون شریف واقع ہے۔ کمپنی کے اندر دو جگہیں نماز کے لیے مخصوص کی ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کو مستقبل میں باقاعدہ مسجد بنانے کا ارادہ ہے، ان دونوں جگہوں پر پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی ہے اور ایک جگہ پر جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ ہماری ڈیوٹی کا شیڈول کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ ہمیں چودہ دن سائٹ پر رہنا ہوتا ہے اور چودہ دن ہم فیلڈ بریک پر گھر آجاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار طے شدہ پروگرام کے تحت اور کبھی ایمرجنسی میں سائٹ پر چودہ دن سے زیادہ بھی رکنا پڑتا ہے۔ ہماری آمد و رفت اکثر ہوائی جہاز کے ذریعے ہوتی ہے۔ جہاں ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، وہ ہائی کلاس سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور ہر طرح کی بنیادی سہولیات ہمیں میسر ہیں ، ہمارا ضروری سامان وہیں رکھا رہتا ہے۔اس کمپنی میں تقریباً ڈیڑھ سو ملازمین مذکورہ طریقے کے مطابق کام کرتے ہیں، جبکہ پینتیس سے چالیس افراد وہاں مستقل رہائش پذیرملازم ہیں ،جو چند مخصوص ایام میں ہی چھٹی پر گھر جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جگہ ہر ایک کے گھر سے شرعی سفر یعنی تقریباً92 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، لہٰذا مذکورہ صورتِ حال کے پیشِ نظر درج ذیل اُمور میں رہنمائی فرما دیں: (1)کیا ہمیں تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کی اجازت ہو گی؟ (2)مذکورہ فیکٹری میں جمعہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
بکری کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دودھ خشک ہو گیا تو قربانی کا حکم
جواب: مخصوص وقت تک دودھ آتا ہے، اس کے بعد دودھ اترنا بند ہو جاتا ہے،پھر دوبارہ بچہ پیدا ہونے پر وہی جانور دودھ دینے لگتا ہے ۔ دو بچوں کی پیدائش کے درمیانی ...