
عمرہ کرنے والے کا عرفات سے واپسی پراحرام باندھنا
سوال: عمرہ کر کے میدانِ عرفات کی زیارت کے لیےجا رہے ہیں، تو کیا وہاں سے واپسی پر احرام باندھنا ہوگا؟
امام کا نماز کے بعد اجتماعی دعا کروانا کیسا؟
سوال: ہرنمازکے بعدامام صاحب کااجتماعی دعاکروانا کیسا ہے؟بعض لوگ اسے بدعت کہتے ہیں ،قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب عطا فرمائیے ۔
جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت کم ہو ، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت اتنا کم ہو کہ طہارت بقدرِ جوازِ نماز حاصل کرنے میں نماز کا مکمل وقت نکل جائے گااور کپڑا تبدیل بھی نہیں کر سکتا ، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟
قعدہ یا سجدہ میں امام کے ساتھ شامل ہونے کا طریقہ
سوال: اگر کوئی شخص جماعت میں امام کے ساتھ قعدہ یا سجدہ کی حالت میں شرکت کرنا چاہتا ہو تو کیا وہ تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ ناف کے نیچے باندھے پھر قعدہ یا سجدہ میں جائےیا پھر تکبیر تحریمہ کہہ کر سیدھا قعدہ یا سجدہ میں چلا جائے۔اس کا درست طریقہ کیا ہے ؟
غسل کرتے ہوئے کان اور ناف کے اندر پانی ڈال کر دھونا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرض غسل میں کانوں کے اندر پانی ڈال کر انگلی سے دھونا اور ناف کے اندر پانی ڈالنا انگلی سے دھونا ضروری ہے؟ نہ کرے تو غسل ادا ہوگا یا نہیں؟
نمازجنازہ میں ہاتھ کب کھولے جائیں ؟
سوال: نماز جنازہ میں سلام پھیرنے کے بعد دونوں ہاتھ کھولنا کیسا ہے؟
بچّے کی جنس معلوم کرنے کے لئے الٹراساؤنڈ کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچّے کی جنس (لڑکا ہے یا لڑکی) معلوم کرنے کے لئے الٹراساؤنڈ کروانا کیسا جبکہ الٹراساؤنڈ کرنے والی لیڈی ڈاکٹر ہے اور الٹراساؤنڈ میں ناف سے نیچے کا کچھ حصہ کھولنا بھی ضروری ہوتا ہے اور ڈاکٹر نے اس حصے پر ایک مخصوص دوائی بھی لگانی ہوتی ہے؟
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
سوال: میں حنفی ہوں اور میرے گھر کے قریب ایک مسجد ہے،جس میں فجر کی نماز کبھی حنفی امام پڑھاتے ہیں اور کبھی شافعی امام پڑھاتے ہیں،شافعی امام نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا پڑھتے ہیں۔کیا میں شافعی امام کے پیچھے ان کے طریقے کے مطابق فجر کی نماز ادا کرسکتاہوں؟کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟
ایک رکن میں 3 مرتبہ پاؤں اٹھا کر کھجانے سے نماز کا حکم
سوال: ہم نے علمائے کرام سے سُنا ہے کہ نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ ہاتھ اٹھا کر استعمال کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو کیا اگر کوئی شخص نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ پاؤں اٹھا کر حرکت دیتا ہے، مثلاً: ابھی رمضان المبارک میں تراویح کے دوران یہ مسئلہ زیادہ در پیش ہوتا ہے کہ مچھر وغیرہ کی وجہ سے بعض لوگ بار بار پاؤں اٹھا کر خارش کرتے ہیں یا مچھر کو بھگانے کی کوشش کرتے ہیں ، تو کیا اس طرح تین دفعہ پاؤں اٹھا کر خارش وغیرہ کرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی ؟