
کافروں کی کمپنی میں اکاونٹنٹ کی جاب کرنا کیسا؟
سوال: میں کینیڈا سے بات کر رہا ہوں ، میں یہاں ایک کافر کمپنی کے اکاؤنٹ کے شعبے میں ہوں، کمپنی ایک مسلمان سے قرض لیتی ہے اور اسے بعد میں سود کے ساتھ قرض لوٹاتی ہے،میں نے اس کا حساب کتاب رکھنا ہوتا ہے۔ میں نے سنا تھا کہ مسلمان کافر سے سود لے، تو جائز ہے کہ وہ سود نہیں ، بلکہ نفع ہے، تو کیا میرا یہ نوکری کرنا،جائز ہے؟
عورت کا چہرے کے بالوں کو صاف کروانا
سوال: عورت کے چہرے پر اگر بال آ گئے ہوں ، تو کیا وہ اپنے چہرے کی تھریڈنگ یعنی چہرے کے بال صاف کرواسکتی ہے یانہیں؟
والدکے بجائےپرورش کرنے والے کا نام استعمال کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک شخص بنگلہ دیش سے تعلق رکھتا ہے آٹھ سال کی عمر سے وہ پاکستان میں رہائش پذیر ہے اور اس کے والدین بنگلہ دیش میں ہیں۔ وہ یہاں اپنی قوم کے ایک شخص کی پرورش میں رہا اور ولدیت میں باپ کے بجائے اس پرورش کرنے والے شخص کا نام اس کے تمام کاغذات میں لکھا گیا یہاں تک کہ نکاح نامے میں بھی اس پرورش کرنے والے کا نام لکھا گیا ہے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟ اور اس سے نکاح ہوجائے گا یا نہیں؟ جبکہ نکاح کے وقت نکاح خواں نے شوہر سے ایجاب و قبول کروایا ہے۔
بیوی کے انتقال کے بعد اس کے حق مہر کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی شادی شدہ عورت کا انتقال ہو گیا اور اس کے شوہر نے ابھی تک حق مہر ادا نہیں کیا تھا، تو اب اس کی ادائیگی کی کیا صورت ہے؟
شراکت میں ہر فرد کے کام کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ دو شخصوں نے ایک ایک لاکھ روپے ملا کر شراکت کی ان میں سے ایک کہتا ہے کہ میں مہینے کے آخر میں نفع لے لوں گا اور کام نہیں کروں گاکیا اس طرح کی شرکت جائز ہے کہ ایک کام کرے اور دوسرا کام نہ کرے؟
جس مکان کا منحوس ہونا مشہور ہو،اسے خریدنا
سوال: ہم ایک مکان لینا چاہتے ہیں لیکن اس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ منحوس ہے اس طرح کہ تین لوگوں نے یہ مکان لیا ہے ان کے بچے فوت ہو گئے ہیں ،تو کیا ہم یہ مکان لے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل بعض چیزوں کو بیچتے وقت دکاندار کسٹمر کوایک دوسال کی وارنٹی دیتا ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اور جن چیزوں کی وارنٹی دی گئی اگر اس کے علاوہ کوئی اور خرابی ہوجائے اور کسٹمر دکاندار کے پاس وہ چیز واپس کرنے کے لئے لے آئے تو کیااس صور ت میں بھی دکاندار کو وہ چیز واپس کرنا ہوگی؟
شادی ہال والا،قرض واپس کرنے تک ہر فنکشن پر 5 ہزار دے تو کیسا؟
سوال: ہمارے گھروالوں نے ایک شادی ہال خریدا ہےاور اس کے ساتھ ایک زمین بھی ایک سال کے لئےادھارپر خریدی ۔کروناکی وجہ سے کاروبار خراب ہوگیا اور ایک سال میں گھروالے وہ پیسے ادانہیں کرسکے تو انہوں نے کسی سے چودہ لاکھ روپے قرض لئے،اوریہ شرط لگائی کہ اگر حالات بہتر ہوگئےتو ایک ساتھ چودہ لاکھ واپس کر دیں گے اور اگر حالات بہتر نہ ہوئے توجائیدادبیچ کرقرض واپس کردیں گے ،اورایک شرط یہ بھی رکھی کہ مکمل قرض ادا کرنےتک شادی حال میں جتنی محافل ہوں گی،ہر محفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزار قرض خواہ کو دیں گے،تو کیا یہ ہرمحفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزاردینا سود ہےیانہیں؟
جواب: نے اللہ عزوجل کو رام کہہ دیا ، تو اس شخص پر حکمِ کفر تو نہ ہوگا ، البتہ یہ قول کفر ضرور ہے ، جس سے توبہ اور تجدید ایمان کرنا لازم ہے ، اگر شادی شدہ ہے...
کسی انسان کو انسانی روپ میں فرشتہ کہنا کیسا؟
سوال: ایک شعر ہے: ”مجھے چھاؤں میں رکھا اور خود جلتے رہے دھوپ میں میں نے ایسے فرشتے کو دیکھا ہے انسان کے روپ میں“ اس شعر میں ممدوح (جس کی تعریف کی گئی ہے ،اس ) کو انسان کے روپ میں فرشتہ کہا گیا ہے تو کیا ایسا کہنا درست ہے؟