
نماز فجر کےدوران سورج طلوع ہو جائے توکیا نماز ہو جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے اتنی تاخیر ہوجائے کہ دوسری رکعت میں ہی کھڑے تھے کہ سورج طلوع ہوگیا تو وہ نماز ہوئی یا نہیں ؟ سائل:محمد جمیل (ملیر کراچی)
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے ایک پیرپراعتراضات کیے اس میں شرائط مشیخیت نہ پائے جانے کے باعث ،پیرکوجب معلوم ہواتواس نے زیدکوفون کرکے کہا:مریدکوپیرپراعتراض نہیں کرناچاہئے،علم حجاب ہے اورمریدکوپیرپہ ایسااعتقادہوناچاہئے کہ اگرپیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے ۔”بعض کاکہناہے کہ پیرکایہ جملہ“اگرپیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے ۔” کفریہ ہے؟اس پیرکاایک مریدعمروکہتاہے کہ یہ جملہ کفریہ نہیں ہے اس لیے کہ اس میں لفظ“اگر”بطورشرط بولاگیاہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ: (1)جملہ مذکورہ“اگرپیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے ۔” کفریہ ہے یانہیں؟اگرکفریہ ہے توکن وجوہ سے ؟ (2)یہ جملہ بولنے والے پیرکے ایمان ونکاح کے متعلق کیاحکم ہے اوراس کامریدہوناکیسا؟ سائل :تنویرالحسنین جلالی(دارالعلوم منظراسلام پوران،تحصیل سرائے عالمگیر،ضلع گجرات)
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی، کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے کے لئے بس پہ بخیر و عافیت ترکی جانے پر منت مانی کہ جتنے دن میں وہ ترکی پہنچے گا، میں روز قریبی مسجد میں جا کر بارہ نوافل ادا کروں گی، اب اسے اس منت کو پورا کرنے کے لئے مسجد میں جانا ضروری ہے، یا گھر میں بھی ادا کر سکتی ہے؟ سائل:خاور مدنی (واہ کینٹ)
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ فی زمانہ جونعت کے ساتھ دف بجایاجاتاہے اس کابجاناکیساہے ؟ سائل:ابوبکرشفیق احمدعطاری(سرگودھا)
مچھلی کے شکار کے لیے زندہ کیڑے کانٹے میں چڑھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مچھلی پکڑنے کے لئے مختلف قسم کے زندہ کیڑے ،اور کیچوےکانٹے کے اوپر چڑھا دئے جاتے ہیں ،شریعت اس کے متعلق کیا کہتی ہے ؟ سائل:گل خان عطاری (پشاور)
مجہول نفع پر خرید و فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں کپڑا سیل کرتا ہوں۔طریقہ یہ ہے کہ میرے ماموں اپنے پیسوں سے دوسرے ملک سے کپڑا منگواتے ہیں، میں وہ کپڑا ان سے اُدھار پر خریدلیتا ہوں اور طے یہ ہوتا ہے کہ اس کی وہ مالیت جس پر ماموں نے خریدا ہے اور مزید بیچنے کے بعد جو نفع ہوگا اس میں سے آدھا ماموں کو دوں گا، کیا اس طرح کرنا درست ہے؟ اگر اس میں کوئی خرابی ہے تو اس کا حل بھی بتادیں۔ سائل:محمد ارشد عطاری (مرکزالاولیاء،لاہور)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حدیثِ پا ک میں دوپٹہ پہنتے ہوئے دوبار لپیٹنے سے منع کیا گیا ہے، تو آج کل عورتیں جو اسکارف کافی مرتبہ لپیٹ کر پہنتی ہیں، کیا یہ بھی منع ہوگا؟
مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے یہ شعر پڑھنا کیسا؟
سوال: "مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے " اس طرح کہہ سکتے ہیں ؟خدا کے لیے لفظ عشق استعمال کر سکتے ہیں ؟
کیا قرض دی ہوئی رقم واپس ملنے پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ ادا کرنا ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بکر کو 5 لاکھ روپے قرض دیا ،اب بکر نے زید کووہ رقم 5 سال کے بعد واپس کردی ہے تو کیا اب زید پر ان پانچ سالوں کی زکوۃ لازم ہوگی یا نہیں ؟اس کےبارے میں رہنمائی فرمادیں ۔جزاک اللہ نوٹ:زید پر قرض نہیں ہے ،زیدکے پاس قرض دینے سے پہلے بھی روپے جمع تھے اور وہ صاحب نصاب تھا اور اس کا سال شعبان میں مکمل ہوتا ہے ۔ سائل:رفاقت علی عطاری (چھانگا مانگا)
اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہےتو اب بچے کس کے پاس رہیں گے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مسمی محمد حنیف ولدامیردین،میں نے اپنی بیوی کو6ماہ پہلے طلاق دیدی ہے۔میرے دوبچے ہیں،ایک بیٹاجس کی عمر12سال ہے اورایک بیٹی جس کی عمر10سال ہے۔معلوم یہ کرناہے کہ بچے کس کے پاس رہیں گے؟ابھی بچے ماں کے پاس ہیں اورمیں بچے اپنے ساتھ رکھناچاہتاہوں ۔ سائل:محمد حنیف