
سجدہ سہو کے بعد التحیات نہ پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: عشا ء کے آخری قعدہ میں سجدہ سہو کے بعد امام نے بھولے سے التحیات نہیں پڑھی اور سلام پھیر دیا تو اب کیا حکم ہے؟
زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔
کیا عصر کی نماز کے بعد نفل کی قضا پڑھ سکتےہیں ؟
سوال: وہ نفل نماز جسے مکروہ وقت میں شروع کرکے فاسد کردیا ہو، اس کی قضا عصر کی نماز کے بعد کرنے سے وہ قضا ذمے سے ادا ہوجائے گی؟
سوال: ایک شخص کہتا ہے کہ احناف کے نزدیک شوال کے چھ روزے رکھنا مکروہ ہے ، اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی نے اس سے منع فرمایا ہے ؟
دہ در دہ سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی تو پانی و اس سے کئے گئے وضو کا حکم؟
سوال: دہ در دہ ( دو سو پچیس اسکوائر فٹ )سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی ۔اس کا جسم پھولا پھٹا نہیں ۔جیسے ہی اس کے گرنے کا علم ہوا اس کو نکال لیا تو(1) اب اس ٹینکی کے پانی کو پاک کیسے کریں ۔اور(2)گوہ نکالنے سے پہلے اس پانی سے وضو وغیرہ کیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے،کب سے اس پانی کو ناپاک مانیں گے ؟
اپنے مال سے اپنے نابالغ بچے کو حج کروانا
سوال: کیا باپ اپنے مال سے اپنے نابالغ بچے کو حج کرواسکتا ہے؟
رقم لے کر بعد میں آنے والے مریض کو جلدی ڈاکٹر کے پاس بھیجنا کیسا؟
سوال: ڈاکٹر کے پاس مختلف مریض ایک وقت میں جمع ہو جاتے ہیں۔ زید کی وہاں یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سب آنے والے مریضوں کو ترتیب کے ساتھ اس کی باری کا نمبر دے دیتا ہے۔ زید کو بعض اوقات مریض آفر کرتے ہیں کہ کچھ پیسے لے کر ان کو ڈاکٹر کے پاس جلدی بھیج دیا جائے۔سوال یہ ہے کہ زید کا رقم لے کر بعد میں آنے والے مریض کو جلدی بھیج دینا کیسا؟
وراثت میں ملنے والے مال تجارت پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
سوال: زید کے والد صاحب نے چند پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدے تھے جن کی وہ زکوۃ ادا کرتے تھے۔ اس بار سال مکمل ہونے سے قبل زید کے والد صاحب کاانتقال ہو گیا۔ تو بطور وراثت زید کے حصے میں ان میں سے ایک پلاٹ آیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید پر لازم ہے کہ وہ اس پلاٹ کی بھی زکوۃ ادا کرے ؟جبکہ زید ویسے بھی صاحب نصاب ہے اور اپنے تجارتی مال و رقم وغیرہ کی زکوۃ ادا کرتا ہے۔نیز یہ بھی بتا دیں کہ اس پلاٹ کی زکوۃ کب فرض ہوگی؟ جب اس پلاٹ کا سال مکمل ہوجائے گا اس وقت یا اس سے پہلے؟
کیا نبی پاک محافل میں تشریف لاتے ہیں؟
سوال: جس محفل میں حضور صلی اللہ تعالی علیہ و الہ وسلم کا ذکر ہو، اس میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں یا نہیں ؟
مقتدی کا کلام کے ذریعے لقمہ دینے کا حکم؟
جواب: بھول کر یا جان بوجھ کر،خطا کے طور پر کرےیا قصداً،کم ہو یا زیادہ، خواہ اس کا کلام نماز کی اصلاح ہی کے لئے کیوں نہ ہو مثلاً امام کو بیٹھنا تھا مگر کھڑا ...