سرچ کریں

Displaying 621 to 630 out of 3017 results

621

غسلِ میت کے بعد میت کو چھونے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد محترم کاانتقال ہوا،تو غسل ہوجانے کے بعد آخری دیدارکرواتے ہوئےمیری بڑی بہن نے فرط محبت میں چہرے پر ہاتھ لگاکرمحبت کااظہارکرناچاہا،تو اس پر خاندان کے بعض افراد نے بہن کو برا بھلا کہا اوربعض نے یہ بھی کہاکہ غسل میت کے بعدبلاحائل چھوناسخت گناہ ہے۔برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ اس بارے میں شریعت کا کیاحکم ہے ؟ کیاواقعی غسلِ میت کے بعد چھوناگناہ ہے ؟

621
622

مسافر92 کلو میٹر سے پہلے ہی واپسی کا ارادہ کر لے تو مسافر نہیں رہتا، مقیم ہوجاتا ہے

سوال: میرا گھر چکوال میں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد بسلسلہ ملازمت لاہور جانے کے لئے شام تقریبا 5 بجے جب اڈے پر پہنچا ،تو معلوم ہوا کہ سواریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ساری گاڑیاں وقت سے پہلے ہی چلی گئی ہیں ،مزید معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ اب صبح ہی گاڑی ملے گی ،لیکن میری کوشش تھی کہ میں آج ہی واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاؤں، لہٰذا میں بلکسر انٹر چینج پر چلا گیا ،جوتقریبا 25 کلومیٹر چکوال سے دور ہے، وہاں تقریبا 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی گاڑی نہ ملی، تو میں واپس چکوال اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔ اس وقت تقریبا ًساڑھے چھ ہو چکے تھے اور عصر کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی تھا، اب اگر میں چکوال جا کر نماز پڑھتا، تو قضا ہونے کا غالب گمان تھا اس لئے میں نے واپسی آتے ہوئے راستے میں عصر کی نماز دو رکعت ادا کی ۔ جس پر میرا اور میرے دوست کا اختلاف ہو گیا، میرا کہنا تھا کہ میں مسافر ہوں اس لئے دو رکعت پڑھوں گا، جبکہ دوست کا کہنا تھا کہ آپ نے 92 کلو میٹر سفر نہیں کیا اس لئے آپ مقیم ہیں۔اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس صورت حال میں میرے لیے دو رکعت پڑھنا لازم تھا یا چاررکعت ؟

622
623

خلیفہ اول کون

جواب: والد گرامی ( حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم) سے پوچھا: ’’ای الناس خیر بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم؟ قال: ابو بکر، قلت: ثم من؟ قال: ثم عمر،...

623
624

عورت کا نماز میں بچے کو دودھ پلانے سے یونہی خود بخود دودھ اترنے سے نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال: (1) عورت اگر دورانِ نماز بچے کو دودھ پلادے تو اس کے وضو اور نماز کا کیا حکم ہوگا؟ (2)نیز اگر دورانِ نماز عورت کی چھاتی سے خود بخود دودھ نکل آئے تو اس صورت میں وضو اور نماز کا کیا حکم ہوگا؟

624
625

بیٹی کو وراثت سے حصہ نہ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ زیدکاانتقال ہوا،اس نےورثاء میں تین بیٹے اوردوبیٹیاں چھوڑیں ،جبکہ اس کے والدین ،زوجہ ،دادا،دادی اورنانی اس کی حیات میں ہی انتقال کرگئے تھے،اس کے بعد اس کے بیٹوں میں سے دو کاانتقال ہوا،جائیداد اب بیٹوں کی اولاد کے پاس ہے ،اب تک سب لوگ ان سے حصہ لے چکےہیں ،صرف زیدکی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی ہندہ کاحصہ اس کے بھتیجوں کے قبضہ میں ہے،جوخاندانی دشمنی کے باعث اسے نہیں دے رہے۔ہندہ کے حصے میں کئی ایکڑزمین آتی ہے،لیکن جن رشتہ داروں کے پاس ہے، وہ باربارمطالبے کے باوجودبھی حصہ نہیں دے رہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں اس طرح کرناکیساہے؟

625
626

عید کی نماز سے پہلے عورت کا اشراق و چاشت پڑھنا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عورت عید کے دن سور ج نکلنے کے بیس منٹ گزرنے کے بعد اشراق و چاشت کی نماز پڑھ سکتی ہے یا پھر اس کے لیے یہی حکم ہے کہ جب تک عید کی نماز ادا نہ ہو جائے کوئی نفل نماز نہیں پڑھ سکتی ؟جبکہ عورت پر عید کی نماز لازم نہیں ہے، تو یہ عید کی نماز کا انتظار کرے یا عید کی نماز سے پہلے ہی اشراق وچاشت پڑھ لے؟

626
627

حالت حیض میں چھوٹنے والے روزوں کاحکم

سوال: مخصوص ایام کی وجہ سے جو روزے چھوٹ جاتے ہیں، ان کی قضاء لازم ہو گی یا نہیں؟

627
628

تین طلاقیں دینے سے تین ہی واقع ہوتی ہیں

جواب: والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق بتّہ دی تھی ،رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے ،رسول ...

628
629

بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟

سوال: (1)ہمارے علاقے میں بھائی اپنی بہنوں کو مانگنے کے باوجود والدین کی وراثت سے حصہ نہیں دیتے،ان کا یہ فعل کیسا ہے؟ (2)عورت کا اپنے فوت شدہ والدین کی وراثت سے جو حصہ بنتا ہے،جیسے زمین میں،تو کیا وہ اسے بیچ کر عمرہ کر سکتی ہے؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ نہیں کرسکتی۔برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔

629
630

نماز کے ایک رکن میں دونوں ہاتھ دو، دوبار اٹھانے سے نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں ایک رکن میں ہاتھ کو دوبار اٹھانے کی اجازت ہوتی ہے اور تیسری بار اٹھانے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا دونوں میں سے ایک ہاتھ ہی دو بار استعمال کر سکتے ہیں ؟ یا دونوں ہاتھوں کو ایک رکن میں دو دو بار استعمال کر سکتے ہیں ؟

630