
لڑکی کو قرآنِ کریم کے سائے میں رخصت کرنا کیسا؟
سوال: شادیوں کے موقع پر لڑکی کی رخصتی کے وقت یہ صورت دیکھنے میں آتی ہے کہ لڑکی کے سر پر قرآن پاک اٹھا کر اسے قرآن کے سائے میں رخصت کیا جاتا ہے،یہ عمل از روئے شرع درست ہے یا نہیں؟
نشہ کرنے والے کی ماں کو زکوۃ دینا
سوال: ایک بیوہ عورت جس کا ایک بچہ بیرونِ ملک ہو اور ایک نشے کا عادی ہو ایسی عورت کو زکوٰۃ،صدقہ یا فطرانہ دے سکتے ہیں؟
پیسے چوری کرنے کے بدلے میں کوئی اور چیز لوٹانا
سوال: ایک شخص کی چکی ہے ، وہ گندم پیس کرآٹا بنا کردیتاہے ،اس شخص نے اپنی ضرورت کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کی پوٹلی سے اس کی اجازت کےبغیر پیسے نکالے اور استعمال کرلیے ۔پھر جب اس چکی والے شخص کے پاس پیسےآئےتو اس نے پوٹلی والے کو زیادہ اچھا آٹا واپس کیا یعنی پوٹلی والا اس کے پاس گندم پسوانے کےلیے آیا توا س نے اسے اچھا اور زیادہ آٹا دےدیا تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ جبکہ اس شخص کو معلوم نہیں ہے کہ مجھے زیادہ آٹا دیا گیا ہے۔
جہیز کی نیت سے خریدے گئے سامان کی وجہ سے قربانی کی تفصیل
سوال: اگر کسی نے جہیز کی نیت سے سامان خریدا مگر ابھی شادی نہیں ہوئی اور وہ سامان استعمال میں نہیں ہے تو کیا اس سامان پر قربانی واجب ہو گی؟
زکوٰۃ کی رقم سے اسکول میں پانی کا کولر یا پودے لگوانا
جواب: نہیں ہے، نہ ہی اس طرح کرنے سے زکوۃ ادا ہوگی، کہ زکوۃ کی ادائیگی کے لئے زکوۃ کی رقم یا کسی اور چیز کا مستحق ِزکوٰۃ کو مالک بنادینا ضروری ہے۔ ...
کسی جگہ جانے کے دو راستے ہیں تو کس راستے سے جانے سے شرعی مسافر ہوگا؟
جواب: نہیں ہوتی، بلکہ شہر کے بعد فنائے شہر سے لے کر جہاں جانا چاہتا ہے اس بستی یا شہر کی فناء تک کتنا فاصلہ بنتا ہےکہ اصل دار و مدار اس چیز پر ہے ۔ فت...
اعوان کے پاس شجرۂ نسب نہ ہو، تو وہ زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص اعوان ہے، لیکن اس کے پاس اپنا شجرہ نسب نہیں ، تو کیا ایسا شخص زکوۃ لے سکتا ہے؟
شوہر کا زکوٰۃ لے کر اپنی بیوی کی زکوٰۃ ادا کرنا
سوال: ایک شخص خود شرعی فقیر اور مقروض ہے۔ کچھ سالوں پہلے اس کی بیوی پر زکوۃ دینا لازم تھی۔ کسی وجوہات یا کم علمی کی وجہ سے وہ دے نہ سکی۔ اب کیا اس کے شوہر کو کوئی زکوٰۃ دے اور وہ زکوٰۃ لے کر مالک ہونے کے بعد اپنی بیوی کو وہ رقم دے کہ تم اس سے اپنی سابقہ سالوں کی زکوۃ ادا کردو تو یہ ٹھیک ہوگا؟ کیونکہ وہ خود شرعی فقیر ہے اور وہ شخص زکوٰۃ مانگتا بھی نہیں بلکہ نامناسب سمجھتا ہے کہ کوئی اسے زکوۃ دے، لیکن اگر کوئی دے دے، تو لے بھی لے گا۔ کیا اسے اگر کوئی زکوۃ دے ،تو یہ لے کر مالک بننے کے بعد بیوی کا وکیل یا کفیل ہونے کی حیثیت سے اس کی زکوۃ میں وہ رقم ادا کرسکتا ہے؟
کئی طوافوں کے بعد آخر میں سب کی نمازِ طواف پڑھنا کیسا؟
سوال: میں گزشتہ دنوں عمرے پر گیا،وہاں میں نے ایک رات لگاتار کئی طواف کیے لیکن ہر ایک کے بعد نمازِطواف کرنے کی بجائےآخر میں ہر طواف کی الگ الگ دو رکعتیں ادا کرلیں۔رہنمائی فرمائیں کہ میرا یوں نماز طواف ادا کیے بغیر لگاتار کئی طواف کرنا کیسا تھا اور وہ طواف درست ہوئے یا نہیں؟