
عورت فاتحہ پڑھنے کے لیے قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں ؟
سوال: اس رمضان شریف میں ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ہمشیرہ والد صاحب کی قبر پر قبرستان جانے کا کہتی رہتی ہیں ، تو برائے مہربانی شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا عورت باپردہ ہوکر قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں ؟
واجب قراءت ہوجانے کے بعدلقمہ دینا
سوال: امام صاحب نے مغرب کی دوسری رکعت میں سورت ماعون کی چار آیتیں تلاوت فرما لی تھیں، یعنی واجب ادا ہو چکا تھا،پھر غلطی سے پانچویں کی جگہ چھٹی آیت پڑھ لی، جس پر مقتدی نے لقمہ دیا اور امام صاحب نے وہ لقمہ لیا اور پانچویں آیت سے تلاوت دہرائی اور نماز مکمل کی۔کیا مقتدی کا لقمہ درست تھا اور سب کی نماز ہو گئی؟ یا یہ غیر ضروری کلام میں آئے گا اور سب کی نماز فاسد ہو گئی؟
جواب: صاحب حق کے غیر کی طرف سے آئے تو حق ساقط نہیں ہوتا،اور اگر آدمی پر بے ہوشی کسی درندے یا آدمی کے خوف کی وجہ سے طاری ہو اور ایک دن رات سے زیادہ طاری رہے ...
صاحبِ نصاب بیوہ کی زکوٰۃ کی رقم سے مدد کرنا کیسا؟
سوال: ایک بیوہ عورت ہے اسکا کوئی کمانے والا نہیں ہے اور نہ ہی اس کے بیٹا ہے، اس کے پاس اپنا ذاتی مکان بھی نہیں ہے۔ البتہ اس بیوہ کی ملکیت میں ڈھائی تولہ سونا موجود ہے جو کہ اس کی حاجت اور قرض سے زائد ہے، اس کے علاوہ اس کے پاس چاندی یا کوئی رقم وغیرہ نہیں ہے کہ جس سے وہ اپنی ضروریات پوری کرسکے۔ مفتی صاحب آپ سے دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں کیا زکوٰۃ کی رقم سے اس بیوہ کی مدد کی جاسکتی ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
پچھلے سال کی قربانی نہ کی ہو ، تو کیا وہ اس سال ہوسکتی ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کی سابقہ چار سال کی قربانیاں باقی ہیں ۔ وہ صاحب نصاب تھے ، مگر ان سالوں میں قربانی نہیں کی ۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ اس سال گائے وغیرہ لے کر سابقہ چار سال کا حصہ بھی شامل کرلیا جائے اور اس سال کی بھی قربانی ادا کردیں ، تو کیا ایسا کرنے سے وہ بری الذمہ ہوجائیں گے یا کچھ اور طریقہ ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
ایمبولینس میں میت ہو،توکیا نماز جنازہ ہو جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ غسل و کفن دے کر میت ایمبولینس میں رکھی ہوئی ہو، امام صاحب کے سامنے جو ایمبولینس کا دروازہ ہے ، وہ کھول دیا جائے اور میت سامنے صاف نظر آرہی ہو اور امام صاحب کے محاذی بھی ہو، تو کیا اس طرح نماز جنازہ ہو جائے گی؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
آبائی شہر سےدوسرے شہر شِفٹ ہو گئے، تو آبائی شہر میں نماز کا حکم
سوال: زید کی پیدائش راولپنڈی کی ہے، پنڈی سے ترک ِسکونت کی نیت کرتے ہوئے زید بیوی بچوں سمیت مستقل طور پر کراچی منتقل ہوچکا ہے ۔ اب یہاں کراچی سے کسی اور جگہ جانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔ البتہ زید کی زمینیں اور اس کے کچھ رشتہ دار ابھی بھی راولپنڈی میں ہی مقیم ہیں۔ مفتی صاحب آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بیان کردہ صورت میں زید جب کراچی سے راولپنڈی اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتا ہے ،جبکہ زید کا وہاں قیام پندرہ دن سے کم کا ہوتا ہے، تو کیا اس صورت میں زید راولپنڈی میں نماز قصر پڑھے گا یا پھر پوری نماز ادا کرے گا؟رہنمائی فرمادیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مجھے دمہ کا مرض ہے اور اس کے علاج کے لیے ایک حکیم صاحب نے کہا ہے کہ آپ کیکڑا استعمال کریں ،اس کا سوپ پیا کریں آپ کے لیے مفید ہے، تو اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیکڑا استعمال کرنا کیسا ہے ؟
سوال: ایک بھائی نے صرف داڑھی رکھی ہے،کوئی حج یا عمرہ نہیں کیا ،کیا ایسے شخص کو حاجی صاحب کہہ سکتے ہیں؟
حیات النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
جواب: صاحبیبِ کِردگار احمد مختار محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وفات کے بعد حیات پرامت مُسْلِمَہ کااِجماع رہاہے اور علمائے امت نے ...