
فرض غسل کرنے کی صورت میں نماز کا وقت نکل جائے تو تیمم کرنا کیسا ؟
سوال: ظہر کی نماز پڑھنےکے بعد سویا اور احتلام ہوگیا، جب آنکھ کھلی، تو عصر کا ٹائم ختم ہونے میں تقریباً 12 سے 15 منٹ باقی تھے، اگر غسل کرتا ہے تو عصر کی نماز کا وقت نکل جائے گا، ایسی صورت میں کیا تیمم کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
کرسی پر نماز پڑھنے والا شخص صف میں کس جگہ نماز ادا کرے ؟
سوال: جن نمازیوں کے لیے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا ، جائز ہے ، کیا ان کے لیے کرسی پر صف کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا ضروری ہے یا صف کے کونے میں بھی کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں ، چاہے صف وہاں تک مکمل نہ ہوئی ہو ؟
وصال کے بعد لفظ "یا" کے ساتھ پکارنے کا ثبوت
جواب: نمازی نماز میں جب التحیات پڑھتا ہے تو اس میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے ، حاضر کے لفظ( یا )کے ساتھ سلام عرض کرتا ہے ، اور یہ...
مرد کا ہاف ٹراؤزر،ہاف پینٹ یا نیکر پہننا کیسا؟
جواب: نماز میں چوتھائی کی مقدار کھلا رہا،تو نماز نہ ہوگی اور بعض بے باک ایسے ہیں کہ لوگوں کے سامنے گھٹنے، بلکہ ران تک کھولے رہتے ہیں، یہ بھی حرام ہے اور اس ...
سورۃ الفاتحہ سے پہلے بھولے سے سورۃ الاخلاص کی دو آیات پڑھ لینے سے نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: منفرد نمازی فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے سے پہلے بھولے سے سورۃ الاخلاص کی دو آیات پڑھ لے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے سورۃ الفاتحہ تو پڑھی نہیں اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟
سوال: دورانِ جماعت صف کی دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟بعض اوقات بعد میں آنے والے مقتدیوں کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ دائیں جانب ہی کھڑے ہوں،جس کی وجہ سے اس طرف نمازی زیادہ اور بائیں جانب کم ہوجاتے ہیں اور کئی بار باہر سے آنے والوں کو جو جانب قریب لگتی ہے،وہ اسی طرف کھڑے ہوتے جاتے ہیں۔برائےکرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
صرف سترِعورت چھپا کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ستر عورت یعنی مرد کا ناف سے لے کر گھٹنے تک (اس میں گھٹنا بھی شامل ہے) جسم کا حصہ چھپانا فرض ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر گھر میں صرف اتنا حصہ ہی چھپا کر نماز پڑھی،بقیہ ساراجسم ننگاتھا تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نماز میں آیت یا سورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟
سوال: نماز میں آیت یاسورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟ایک دو رکعت والی نماز میں جو دو سورتیں پڑھی گئیں، تو کیا اگلی دو رکعتوں والی نماز میں ان سورتوں کے علاوہ کوئی اورسورتیں پڑھنی ہوں گی؟ اگر وہی سورتیں پڑھ لیں، تو کیا یہ تکرار کہلائے گی؟کیا ایک ہی سورت کو ہر رکعت میں نہیں پڑھ سکتے ؟
جواب: نمازکے لیےکھڑاہوتواس کی مثال اس شخص کی طرح ہےجوپیپ اور خنزیرکےخون سےوضوکرتاہے،تو تُویہ کہےگاکہ اللہ عزجل اس بندے کی نماز قبول فرمائے گا ۔(یعنی جس طرح ...
صف کے کونوں میں گرِل وغیرہ لگا کر راستہ بنانا کیسا؟
سوال: آج کل بعض مساجد میں یہ دیکھا گیا ہے کہ صفوں کے کناروں پر نمازیوں کے گزرنے کے لیے لوہے کی لمبی گِرِل لگاکر یا ٹیپ وغیرہ سے لمبی لکیر کھینچ کر ایک راستہ بنادیا جاتا ہے ،تاکہ ا ن کو مسبوق نمازیوں کا انتظار نہ کرنا پڑے اور وہ بہ آسانی وہاں سے گزرکر جاسکیں ، یہ عمومی طور پر اگلی ایک دو صفوں کو چھوڑ کر کیا جاتا ہے یعنی اگلی ایک دو صفیں تو مکمل ہوتی ہیں ،اس کے بعد سے کبھی تو دونوں کناروں پر اور بعض جگہ صرف دائیں یا بائیں جانب ایسا کیا جاتا ہے،لہٰذا وہاں دورانِ جماعت صف میں کوئی کھڑا نہیں ہوتا،قریباً ایک دو آدمیوں کی جگہ چھوڑ کر اگلی صف شروع کردی جاتی ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ ایسا کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟اور اگر درست نہیں ہے، تو جہاں یہ چیزیں لگادی گئی ہیں ،وہاں کیا کیا جائے؟برائے کرم دلائل کی روشنی میں اس کا تشفی بخش جواب عطا فرمائیں۔