
جامع مسجد کے علاوہ جمعہ ہوسکتا ہے یا نہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا نمازِ جمعہ کے لیےجامع مسجد شرط ہے اور دوسری مساجد یا کسی اور جگہ جمعہ کی نماز نہیں ہو سکتی؟
مسافرجمعہ کی امامت کرسکتاہے یانہیں؟
سوال: مسافر امام جمعہ کی نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟
سوال: ہمارےیہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتےہیں ،اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتاہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتاہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔وہاں موجود ایک شخص کہتاہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کاوقت ظہر کا وقت شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہو تا ہےاس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے اذان دے سکتےہیں ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کےدور میں بھی ایسا ہی ہوتاتھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟جمعے کےدن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جمعہ کی جماعت نکل جانے کا خوف ہو ، تو کیا تیمم کی اجازت ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں اگر جمعہ کی نمازکے دوران وضو ٹوٹ جائے اور معلوم ہوکہ وضو کرکے واپس آنے تک امام صاحب سلام پھیر دیں گے ، تو کیا اس صورت میں تیمم کرکے جماعت میں شامل ہونے کی اجازت ہے ؟
مسافر اگر جمعہ کی نمازادا کرلے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی شخص جمعہ کے دن مسافر ہو اور اس نے جمعہ کے خطبے کے بعد امام کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھ لی ، تو کیا اس کو پھر سے ظہر کی نماز قصر ادا کرنی ہوگی ؟
جس کا قریبی مسجد میں جمعہ رہ جائے ، تو اب دُور کی مسجد میں جائے یا ظہر پڑھے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر جمعہ کی نماز محلے کی تمام مساجد میں ہوجائے اورشہر میں ہی ایک ، دو جگہ پر جمعہ ملنا ممکن ہو ،مگر کوئی شخص ایسی صورت میں ظہر کی نماز ہی ادا کرلے تو کیا یہ ظہر کی نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟ سائل:عمیررضا (لائنزایریا ،کراچی)
مسافر کے لیے جمعہ کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسافر کو جس مقام پر جاناہے وہاں پہنچ جائے اور جمعہ پڑھنا چاہے، تو کیا امام کے پیچھے جمعہ پڑھ سکتا ہے یا ظہر پڑھےگا؟
سنتیں پڑھ کر یاد آیا کہ فرض واجب الاعادہ ہیں تو سنتوں کا حکم؟
سوال: اگر نمازِ ظہر کے فرض میں کوئی واجب چھوٹ جائے اور سنتِ بعدیہ پڑھنے کے بعد یاد آئے کہ فرض تو واجب الاعادہ ہیں، تو کیا اس صورت میں فرض دوبارہ ادا کرنے کے ساتھ سنتِ بعدیہ بھی دوبارہ ادا کرنی ہوں گی ؟
جس مسجد میں تین وقت کی جماعت ہوتی ہو، وہاں جمعہ قائم کرنا کیسا؟
سوال: جس مسجد میں فقط تین وقت کی نماز ہوتی ہو، کیا وہاں جمعہ قائم ہوسکتا ہے؟ کیوں کہ مسجد مارکیٹ میں واقع ہے، فجر اور عشاء میں مارکیٹ بند ہوتی ہے۔