
جواب: فیس وہی ادا کرے گا ،اوریہ شرط بھی جائزنہیں ۔نیز ان کلبز میں کھیلنے والے عموما کھیل کی وجہ سے نماز بھی چھوڑ دیتے ہیں ، اورمختلف قسم کے گناہوں میں مبتلا...
آن لائن آرڈر لینے کے بعد فروزن آئٹم تیار کرکے بیچنا کیسا؟
سوال: آج کل کراچی میں ایک آن لائن کام بہت عام ہورہا ہے جس میں واٹس ایپ اور فیس بُک وغیرہ کے ذریعے مختلف اقسام کی Frozen یعنی بغیر فرائی شدہ مختلف اقسام کے سموسے رول وغیرہ کی تشہیر کی جاتی ہے اور آن لائن آرڈر آنے پر انھیں گھر پر تیار کر کے بیچا جاتا ہے جبکہ آرڈر آنے کے وقت بعض اوقات تیار مال ہمارے پاس نہیں ہوتا تو اس حوالے سے شرعی حکم کیا ہے؟
غلطی سے ٹرانسفر شدہ رقم کی واپسی کس پر لازم ہے؟
سوال: زیدنےبکر کو دس ہزار روپےقرض واپس کرنا تھااور یہ رقم بکرکے بینک اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر کرنی تھی لیکن زید سے غلطی یہ ہوئی کہ اس نے رقم کسی دوسرے شخص ، عمرو کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی۔ جب زید نےعمرو سے رابطہ کیا اور کہا کہ یہ رقم غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں چلی گئی ہےتو عمرو نے جواب دیا کہ میرے اکاؤنٹ میں 10,000 روپے آئے ہیں،لیکن میرا اکاؤنٹ کافی عرصے سےایکٹو نہیں تھا،اس وجہ سے بینک نے آٹومیٹک سسٹم کے تحت اے ٹی ایم (ATM)کارڈ فیس کی مد میں 8000 روپے کاٹ لیے ہیں جو مجھ پر واجب الادا تھے،اب میرے پاس صرف 2000 روپے بچے ہیں جو میں آپ کو واپس دے سکتا ہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا بکراپنی 10,000 روپے کی رقم زید سے وصول کرے گایاعمرو سے؟پھر زید،عمرو سے کتنی رقم کا مطالبہ کرے گا10،000 روپے یا 2000 روپے؟