سرچ کریں

Displaying 61 to 70 out of 1345 results

61

عرینہ والوں کو پیشاب پینے کی اجازت و سخت سزا دینے کی وجہ

سوال: درج ذیل سوالات پرشرعی رہنمائی فرمادیجیے: (1) قبیلہ عرینہ کے لوگوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب پینے کی کیوں اجازت دی،اس میں کیا مصلحت تھی؟ (2)نیز پھر جب وہ لوگ چرواہوں کو قتل کرکے اونٹنیاں لے کر بھاگ گئے،تو اس کی سزا میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے ہاتھ پاؤں کٹوادیئے اور گرم سلائیوں اسے ان کی آنکھیں پھوڑی گئیں ،پھر اُنہیں تپتے میدان میں چھوڑ دیا گیا تو وہ مرگئے،یہاں معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ سب بدلے سے زیادہ سزا دینا نہیں تھا ،کیا یہ ظلم نہیں؟

61
62

بچے کی پیدائش پر مروجہ رسموں کا حکم

جواب: لوگوں میں رائج ہوں اور شریعت کی طرف سے اس کی ممانعت بھی نہ ہو،تو کسی ناجائز کام کے ارتکاب کے بغیر ایسی رسموں کی پیروی کرلینی چاہئے کہ شریعت لوگوں...

62
63

شرعی مسافر سفرکے دوران کسی جگہ جماعت قائم دیکھ کر شامل ہوگیا تو نمازکی مختلف صورتوں کے احکام ،نیز اقتداکی شرط ”امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہو“ کا مطلب

جواب: لوگوں کو ظہر کی نماز دو رکعت پڑھائی اور لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ یہ مسافر ہے یا مقیم، تو سب کی نماز فاسد ہے برابر ہے وہ مقیم ہوں یا مسافر، کیونکہ جو...

63
64

امام کا اس نیت سے رکوع کی تسبیحات زیادہ پڑھنا کیسا کہ لوگوں کو رکعت مل جائے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام کو کچھ مقتدی کہتے ہوں کہ رکوع کی کچھ تسبیحات زیادہ پڑھا کریں مثلا :پانچ ،سات تاکہ لوگوں کو رکوع میں شمولیت کے سبب رکعت مل جایا کرے گی تو لوگوں کی اس بات پرامام کو عمل کرنا چاہیے یا نہیں اس بارے میں حکم شرع واضح فرمائیں ؟ سائل:حافظ سعید چشتی (صدر کراچی)

64
65

Affiliate مارکیٹنگ کے ذریعے (Amazon) وغیرہ کمپنیوں سے کمیشن لینے کا حکم

سوال: Affiliateمارکیٹنگ ایک ایسا عمل ہے،جس میں کسی دوسرے کی چیز یا سروس کی ایڈورٹائز (Advertise)کر کے پروموٹ (Promote) کیا جاتا ہے اور اس کو بِکوانے پر کمیشن حاصل کیا جاتا ہے۔ہر ویب سائٹ یا کمپنی چاہتی ہے کہ ہماری چیزیں یا سروسز کا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پتا چلے اوروہ ہماری چیزیں خریدیں۔ اس کے لیے انہوں نے کمیشن کی بنیاد پر ایفی لیئیٹ(Affiliate) پروگرام بنائے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ہماری ویب سائٹ کی تشہیر کر کے ، گاہک ہم تک لائے گا، تو ہم چیز بکِنے پر اسے کمیشن دیں گے۔ اسی طرح Amazon بھی ایک مشہور آن لائن ویب سائٹ اور مارکیٹ پلیس (Market Place)ہے۔ اس نے بھی اپنا ایفی لیئیٹ(Affiliate) پروگرام بنایا ہے،جس کی تفصیل یہ ہے کہ ایمازون کہتا ہے آپ تشہیر کے ذریعے لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لائیں، تو چیز بکنے پر ہم آپ کو کمیشن دیں گےاور اس میں ان کا اصول یہ ہےکہ کوئی بھی شخص ہماری دی ہوئی Affiliate ID کے کسی بھی طرح کے Affiliate Link یا Advertising Ad کےذریعے ہماری ویب سائٹ Amazon.com پر آتا ہے اور ہماری ویب سائٹ سے وہ کوئی بھی ایک یا زیادہ چیزیں خریدتا ہے، تو ہم اس کو ہر خریدی ہوئی چیز کا طے شدہ مخصوص فیصد کمیشن دیں گے،حتی کہ اگر آپ نے ایمازون ویب سائٹ کے کسی ایک پیج کی تشہیر کی یا کسی مخصوص برینڈ کی تشہیر کی اور گاہک اس لنک کے ذریعے ایمازون پر پہنچا اور اس نے کوئی دوسری چیز خریدی تب بھی ایمازون ،لنک لگانے والے کو کمیشن دے گا ،کیونکہ اس کے ذریعے یہ گاہک ایمازون ویب سائٹ پر پہنچا ہے۔ ہم ایمازون کے ایگریمنٹ کے بعد اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ویب سائٹ بنا تے ہیں اور اس پر مختلف اشیاء کے متعلق مختلف طرح کا ترغیبی اور معلوماتی مواد (Content) لکھتے ہیں، پروڈکٹس کے بارے میں لوگوں کے ریویوز جمع کرتے ہیں ، اور مارکیٹنگ کرتے ہیں ، یوں اسے اس قابل بناتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ وزٹ کریں اور ان اشیاء کی طرف مائل ہوں ۔ اس کام پر کافی محنت کرنی پڑتی ہے اور کافی وقت اور سرمایہ بھی لگ جاتا ہے۔ مختلف اشیاء کی تشہیر کے ساتھ پھر ہم مواد (Content) میں Affiliate Link بھی دے دیتے ہیں، جس کے ذریعے گاہک ایمازون ویب سائٹ پر چلا جاتا ہے اور وہاں سے یہ لنک میں دی ہوئی چیز یا ایمازون پر رکھی ہوئی کوئی اور متعلقہ یا غیر متعلقہ چیز خریدتا ہے، تو ایمازون ہمیں کمیشن دے دیتا ہے۔ایمازون کمیشن اس لیے دیتا ہے کہ چیز بکنے پر ایمازون کو بھی منافع ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق ہمارا ایمازون سے معاہدہ قبول کر کے تشہیر کرنا اور پھر چیزوں کی خریداری پر ایمازون سے طے شدہ مخصوص فیصد کمیشن لینا جائز ہے یا نہیں؟یہ بھی واضح کریں کہ اگر ہم نے ایک چیز کا اشتہار لگایا ہے، لیکن گاہک دوسری خریدتا ہے، تو اس پر جو ہمیں کمیشن ملتا ہے ،کیا وہ جائز ہے ؟ جبکہ ہم نےاس دوسری چیز کا لنک تو لگایا نہیں ہوتا،البتہ ہم لنک لگاتے وقت یہ چیز ذہن میں رکھتے ہیں کہ گاہک کو اگر یہ چیز پسند نہ آئے، تو وہ لنک سے جڑی دوسری اشیاء خریدسکے۔

65
66

مرد کا ہاف ٹراؤزر،ہاف پینٹ یا نیکر پہننا کیسا؟

سوال: آج کل گرمی کی وجہ سے کئی مرد ہاف ٹراؤزر،ہاف پینٹ یا نیکرپہنتے ہیں،جس میں ان کے گھٹنے اور بعض کی رانیں بھی نظر آتی ہیں اور وہ اسی طرح لوگوں میں گھوم پھِر رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ تو ویسے ہی فیشن کے طور پر ایسا کرتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا لوگوں کے سامنے مرد اس طرح کا لباس پہن سکتا ہے؟

66
67

حدیر نام کا مطلب اور حدیر نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب: لوگوں کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے، اس میں امید ہے کہ نیک لوگوں کی برکتیں بچے کے شامل حال ہوں ۔ لفظِ " حُدَیْر " کے معنی سے متعلق ...

67
68

جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔

68
69

عورت عدت کے دوران اپنے داماد سے فون پر بات کرسکتی ہے یا نہیں؟

جواب: لوگوں سے پردہ فرض تھا تو دورانِ عدت بھی انہی لوگوں سے پردہ کرنا فرض ہے، اورجن لوگوں سےپردہ کرنا عورت پر عدت سے پہلے فرض نہیں تھا تو دورانِ عدت بھی ا...

69
70

اسلامی قوانین و اصول ہی کیوں ضروری؟

جواب: لوگوں نے محض تعلق باللہ اور روحانیات کو کافی سمجھا اور بقیہ تفصیلات کو چھوڑ دیا۔فی الوقت دنیا میں اسلام کے علاوہ مذاہب اور غیر اسلامی قوانین میں اس ک...

70