
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کسی بزرگ کا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے کئی سال عشا کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی ہو زید کہتا ہے کہ یہ لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ نہیں کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص پورا سال نیند نہ کرے رہنمائی فرمائیں کہ زید کی بات کہاں تک درست ہے ؟
میت کے ترکے سے تیجے، چالیسویں کا کھانا کھلانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میت کے ترکے میں سے اسی کے تیجے ، چالیسویں وغیرہ کے لیے کھانا بنا کر عزیز و احباب جن میں میت کے رشتے والے بھی ہوتے ہیں ،اور دوسرے بھی ، ان کو کھلایا جا سکتا ہے ؟ سائل:شعیب اقبال (ریگل ، صدر ، کراچی)
تجارت کی نیت سے خریدے گئے مکان پر قبضے سے پہلے کی زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے بیچنے کی نیت سے ایک مکان خریدا تھا ، مگر قبضہ رہ جانے والی کچھ ادائیگی کے بعد ملنا قرار پایا۔ اس کے تقریباً دو ماہ بعد اکیس ذوالحجہ کو میرا نصاب کا سال پورا ہو گیا۔ پھر بائیس ذوالحجہ کو میں نے باقی پیمنٹ کر کے قبضہ لے لیا۔ اس مکان کی مجھ پر زکوۃ لازم ہے یا نہیں؟
صبح صادق طلوع ہونے کے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: کروہ تحریمی اور گناہ ہے، پھر سورج طلوع ہونے کے بیس منٹ بعد تک بھی کوئی نماز پڑھنا اور سجدۂ تلاوت و سجدۂ سہو جائز نہیں کہ یہ مکروہ وقت ہے۔ البتہ ا...
بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی کااپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھنا جائز ہے یا نہیں ؟جبکہ زید کہتا ہے کہ جائز نہیں کہ حدیث مبارک”من ادعى الى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه فالجنة عليه حرام “میں اس سے منع کیا گیا ہے ، لہذا بتائیے کہ اس کے بارے میں حکم شرعی کیاہے؟
انسانی بال بذریعہ سرجری، لگوانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہئیر ٹرانسپلانٹ کے ذریعہ بال لگوانے کا کیا حکم ہے ؟
بے نمازی اور داڑھی منڈے شخص کو پیر بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان کے بعض افراد ایسے شخص سے مرید ہو رہے ہیں جو اپنے آپ کو سید کہلواتا ہے اور نماز قضا کرنا اس کا معمول ہے ، داڑھی بھی منڈاتا ہے ، یہ باتیں تقریبا ہم سب اہل علاقہ کو معلوم ہیں ، ہم سے بھی اس کا مرید ہونے کے لیے کہا گیا ہے ، پوچھنا یہ ہے کہ ہم اس کے مرید ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور جو مرید ہو چکے ہیں وہ کیا کریں ، اس سے بیعت باقی رکھیں یا توڑ دیں ؟ سائل:محمد ظفر عطاری (کورنگی ، کراچی)
کیا حقیقی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں شیخ شہزاد ولد شیخ مشتاق،میری بہن نے ایامِ رضاعت میں خالہ کا دودھ پیا۔سوال یہ ہے کہ کیا میرا رشتہ اس خالہ کی بیٹی سے ہو سکتا ہے جبکہ میں نے جس سے نکاح کرناہے اس نے میری والدہ کا دودھ نہیں پیا؟ سائل:شیخ شہزاد (اورنگی ٹاؤن،کراچی)
قرض دی ہوئی رقم پر قربانی کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے پاس ایک لاکھ روپے تھے ،رمضان المبارک میں اس نے وہ کسی کو بطور قرض دیے اور طے یہ پایا کہ قرض خواہ محرم الحرام میں واپس کرے گا،اب قربانی کے ایام قریب ہیں اور اس کے پاس کوئی اور مال نہیں اور اپنی رقم ان دنوں میں نہیں مل سکتی، کیا زید پر قربانی کرنالازم ہے یانہیں؟ سائل:عابد منان(جوہرٹاؤن،لاہور)