سرچ کریں

Displaying 7181 to 7181 out of 7181 results

7181

جوڑا صدقہ کرنے والی حدیث میں جوڑے کی وضاحت

سوال: بخاری شریف میں حدیث پاک ہے کہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک جوڑا (کسی چیز کا) خرچ کیا تو اسے جنت کے داروغہ بلائیں گے، جنت کے ہر دروازے کا داروغہ (اپنی طرف) بلائے گا کہ اے فلاں! اس دروازے سے آ، اس پر ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے، یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم! پھر اس شخص کو کوئی خوف نہیں رہے گا، تو آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے امید ہے کہ تم بھی انہی میں سے ہو گے۔ اس حدیث پاک میں "ایک جوڑا" خرچ کرنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے، آپ ارشاد فرمائیں کہ یہاں "جوڑے "سے کیا مراد ہے؟

7181