
اسکول والوں کا بچوں سے زبردستی پیسے طلب کرنا کیسا ؟
سوال: ایک پرائیویٹ اسکو ل ہے۔ جس میں بچوں کے امتحانات کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔ امتحانات ہونے کے بعد جب رزلٹ آتا ہے تو ہر کلاس کے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔انعامات کی رقم حاصل کرنے کے لئے اسکول کی طرف سے ہر بچے کے گھر والوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ مثلاً وہ 100 روپے لےکر آئیں اور یہ پیسے لانا ہر بچے پر لازم و ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد جتنی رقم اکھٹی ہو جاتی ہے ، اس سے انعامات خرید لئے جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے اسکول والوں کا اس طرح پیسے اکھٹے کرنا ، درست ہے یا نہیں ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
لڑکوں والی ہیٹ لڑکیوں کوپہنانا
سوال: لڑکوں والی ہیٹ لڑکیوں کو بھی پہنائی جاتی ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ لڑکوں والی ہیٹ لڑکیوں کو نہیں پہنائی جاسکتی اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ؟
فادر ڈے اور مدر ڈے منانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ فادر ڈے مدر ڈے منانا کیسا ہے؟
بے وضو شخص دستانے (Gloves) پہن کر قرآن پاک چھو سکتا ہے؟
جواب: شرعاً جائز نہیں۔ اللہ تعالی قرآن میں ارشادفرماتاہے:﴿ اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ(۷۷) فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ(۷۸) لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّ...
سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ نہ لکھنے کی وجوہات
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ نہیں لکھی گئی، اس کی کیا وجہ ہے؟ اور کیا اس کے متعلق کوئی روایت ہے؟
کپڑا کاٹنے کے بعدتھان میں سے عیب نکل آیا، توکیا حکم ہے؟
سوال: ہم پارسل کی صورت میں کپڑے خریدتے ہیں، ایک پارسل میں 10 تھان ہوتے ہیں۔ سو میٹر کا ایک تھان ہوتا ہے ، جو تھان بغیر کٹنگ کے ہوتا ہے،اسے فریش بولتے ہیں، اس کا ریٹ زیادہ ہوتا ہے۔ جس تھان میں کٹنگ ہو، وہ دو تین حصوں میں ہوتا ہے اور اس کا ریٹ کم ہوتا ہے ۔ اب ہوا کچھ یوں کہ ہم نے 2 فریش پارسل خریدے ،جس میں20 تھان تھے، ہم نےایک پارسل کو کھولنے کے بعد گاہک کو دینے کے لیے تھان میں سے سوٹ کاٹ دیا بعد میں پتہ چلا کہ یہ کٹنگ والاتھان ہے،جبکہ ہم نے فریش تھان منگوائے تھے، اب خریدا ہوا مال واپس کریں گے یا کٹنگ کے ریٹ پر خریدیں گے؟ رہنمائی فرمائیں۔
صحابہ کرام میں زیادہ علم والے کون تھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا علم حضرت ابو بکر صدیقرضی اللہ عنہ سےز یادہ تھا؟
سجدہ سہو سے پہلے دو بار تشہد پڑھ لیا، تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں ظہر کی چار سنتیں ادا کر رہا تھا، مجھ سے نماز کا ایک واجب چھوٹ گیا، مجھے سجدۂ سہو کرنا تھا، لیکن میں نے التحیات پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی اور دعا بھی پڑھ لی، پھر مجھے یاد آیا کہ سجدۂ سہو کرنا ہے، تو میں نے دوبارہ التحیات پڑھی اور سجدۂ سہو کیا، پھر التحیات، درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں؟
کسی کےدرخت پر لگنے والے شہد کی ملکیت و خرید و فروخت کا حکم
سوال: عرض ہے کہ شہد کے چھتے درختوں پر بنے ہوتے ہیں اور درخت کسی کی زمین میں ہوتے ہیں، جبکہ شہد کسی درخت کا پھل بھی نہیں ہوتا۔عام طور پر زمین کا مالک ،پیشہ ور شہد اتارنے والے کو اپنی زمین میں درختوں سے شہد اتارنے سے منع کرتے ہیں، بعض سخت غصہ بھی کرتےہیں ،لیکن پیشہ ور پھربھی کسی طرح شہداتار ہی لیتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ اس حوالہ سے درج ذیل چند نکات کی شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔ الف:کیا مالکِ زمین دوسروں کو شہد اتارنے سےروک سکتا ہے؟ ب:مالک کی اجازت کے بغیر شہد اتارنا اور اسے بیچ کر اس کی کمائی حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟ ج:پیشہ ور سے اس شہد کو خرید کر خود استعمال کرنا یا آگے فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟
تراویح کی 20 رکعات 5 سلام کے ساتھ پڑھنا
سوال: تراویح کی 20 رکعت 5 سلام کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اوراگرپڑھ سکتے ہیں تو یہ ظہر کی سنت موکدہ کی طرح پڑھنی ہوں گی یا عصر کی سنت غیر موکدہ کی طرح پڑھیں گے ، رہنمائی فرما دیں۔