
سجدہ تلاوت کی ادائیگی میں تاخیر کرنا کیسا؟
جواب: شرعی سجدہ تلاوت کی ادائیگی میں تاخیر کرنا شرعاً مکروہِ تنزیہی و ناپسندیدہ عمل ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ گھر آکر بھی سجدہ تلاوت کرسکتے ہیں اس میں شر...
مسافر15دن کی نیت کرنے کے بعداس سے پہلے اپنے گھرچلاجائے
سوال: زید شرعی سفر کر کے ایک جگہ پہنچا اور وہاں 15 دن کی نیت کر لی، لیکن اسےاچانک گھر سے کال آگئی کہ 3 دن میں گھر پہنچو ۔تو کیا بقیہ تین دن وہ قصر نماز ادا کرے گا یا پوری ادا کرے گا؟
اللہ کے نام پر مانگنا اور ایسے کو دینا کیسا ؟
موضوع: اللّٰہ کے نام پر مانگنے اور دینے کا شرعی حکم
صرف سات تولہ سوناہو ،تو زکوۃ لازم ہونے کا حکم
سوال: میرے پاس صرف سات تولے سونا ہے ،جس پر سال بھی گزر چکا ہے ، اس کےعلاوہ کچھ نہیں ہے، شرعی رہنمائی فرمائیے کہ کیا مجھ پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے ؟
ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا چند ماہ قبل انتقال ہوا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دوست کے قرض کی ضمانت دی تھی کہ اگر وہ قرض مقررہ وقت پہ ادا نہ کرے، تو میں ضامن ہوں۔والد صاحب کو کچھ اندازہ تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے معاملے میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ اگر آپ ضمانت دیں گے، تو مجھے قرض مل جائےگا، تو ابو نے دوستی کی خاطر اس کی ضمانت دیدی تھی، اب قرض کی مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، لیکن اس نے ابھی تک قرض ادا نہیں کیا، قرض خواہ نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ کے والد نے ضمانت دی تھی، ان کے انتقال کے بعد آپ اس معاہدے کو پورا کرتے ہوئے میر اقرض ادا کریں، تو کیا شرعی اعتبار سے ہم اس معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا قرض خواہ کا ہمارے والد کی ضمانت کو بنیاد بنا کر ہم سے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) میرے ایک دوست نے بہار شریعت کا جزئیہ بھیجا تھا، اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’ اگر کفیل مر گیا، جب بھی کفالت باطل ہو گئی، اس کے ورثہ سے مطالبہ نہیں ہو سکتا۔‘‘(حصہ 12، صفحہ 836)اس جزئیے کے مطابق کیا حکم ہو گا؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ ضمانت والی رقم ترکے میں سے بآسانی ادا کی جا سکتی ہے۔ نیز ابو نے اپنا کوئی وصی مقرر نہیں کیا۔
کان،ناک،ہونٹ وغیرہ میں بالیاں پہننے اور وضو و غسل کا حکم ؟
جواب: شرعی حدود و قیود میں رہتے ہوئےزینت اختیار کرنے کی اجازت دی ہے۔ علمائے امت نے اسے جائزقراردیاہے،جبکہ مردکاکان اورناک میں سوراخ نکلوانا اور اس میں بالی ...
لاٹری کے کارڈ اور کوپن کی خرید و فروخت
سوال: (1)بعض دکاندار ايك خاص قسم كی لاٹری بیچتے ہیں جس کی تفصیل یہ ہے کہ اس میں ایک کارڈ کئی کوپنز پر مشتمل ہوتا ہے ، گاہک ایک کوپن کو سکریچ کرنے کے پانچ روپے ادا کرتا ہے ، بسا اوقات تو مخصوص مقدار میں اس کے زائد پیسے نکل آتے ہیں جو دکاندار نے اپنی طرف سے ادا کرنے ہوتے ہیں اور بسا اوقات کوپن بالکل خالی ہوتا ہے اور گاہک کے پیسے دکاندار کے پاس چلے جاتے ہیں ، ایک کارڈ کے تمام کوپنز جب بک جائیں تو آخر پر دکاندار کو تقریبا ًایک سو پچاس روپے کا نفع ہوتا ہے اور جن کے کوپن خالی نکلے ہوتے ہیں ان کے پیسے ضائع چلے جاتے ہیں اب شرعی رہنمائی فرما دی جائے کیا ایسی لاٹری کا رکھنا اور بیچنا جائز ہے ؟ (2) اگر ایسی لاٹری بیچنا ناجائز ہے تو جو دکان دار ایسی لاٹری بیچتا رہا ، یا جن لوگوں نے ایسی لاٹری کو خریدا ان کےلئے کیا حکم ہو گا ؟
شرعی معذورشخص سنتیں اورنوافل اداکرے گایانہیں
سوال: شرعی معذور شخص صرف فرض رکعتیں ہی ادا کرے گا یا پھر سنتِ مؤکدہ اور نوافل بھی پڑھے گا؟
پہلے سے موجود قبر کو کھول کر اس میں دوسرا شخص دفن کرنا
سوال: ایک نابالغ بچہ جس کی عمر تقریبا 7 سال کی تھی ، انتقال کر گیااور اس کو قبرستان میں دفنا دیا گیا۔اب اس بچے کے کسی قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوا ہے،تو اس کے رشتہ دار اس نابالغ بچے کی قبر کو کھود کر اس میں میت کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح نابالغ بچے کی قبر کھود کراس میں دوسری میت کو دفن کر سکتے ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
بغیر محرم کے عورت کا دوسری عورت کے ساتھ شرعی مسافت کا سفر کرنا کیسا؟
سوال: کیا عورت کسی اور عورت کے ساتھ شرعی مسافت کا سفر کر سکتی ہے ؟