
حدیث میں وارد ہونے والے اورادنماز میں ثنا کے بعدپڑھنا کیسا ہے ؟
سوال: حیح مسلم شریف میں حضرت ابنِ عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے ، لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا:”اللہ اکبر کبیرا والحمد للہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ و اصیلا“۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:فلاں ، فلاں کلمات کہنے والا کون ہے؟تو اس آدمی نے کہا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے ان کلمات پر بہت حیرت ہوئی کہ ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے۔ (صحیح مسلم،حدیث 601) مذکورہ بالا روایت میں جو تسبیحات پڑھنے کا ذکر ہے ،کیا یہ تسبیحات ثنا پڑھنے کے بعد نماز میں پڑھی جا سکتی ہیں؟
کیا حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے حدیث ہے؟
جواب: حرمت یقینی نہ ہو ۔ پھر یہ ہر ایک پر فرض نہیں کیونکہ کثیر لوگوں کا نفقہ دوسروں پر واجب ہوتا ہے اور سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان "فرض کے بعد"اس...
سوال: ہم نے نیو سم نکلوائی ہے اور اس سم پرکمپنی کی طرف سے فری 1000 منٹ،5000 Mb اور ایس ایم ایس ملے ہیں، کیا ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں؟ اس کے علاوہ اگر سم دومہینے کےلیے بند کردی جائے، تو پھر بھی Free Minutes, Mb, Sms ملتے ہے تو کیا یہ بھی ہم استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟کیا یہ سود تو نہیں؟
عورت پر شوہر اور والد میں سے زیادہ حق کس کا ہے ؟
سوال: زینب کا نکاح حسن سے ہوا،زینب اور حسن دونوں اچھی زندگی گزاررہے ہیں ،زینب کا میکہ اسی شہر میں قریب ہی ہے ۔زینب جب میکے جاتی ہے، تو اس کے والد کئی مرتبہ زینب کو اپنے میکے میں کئی کئی دن تک روکے رکھتے ہیں،جس پرحسن راضی نہیں ہے۔کئی مرتبہ بحث و تکرار بھی ہوجاتی ہے۔زینب کے والد یہ کہتے ہیں کہ چونکہ میں تمہارا والد ہوں ،لہذا میں جو کہوں گا اسی پر عمل کرنا ہوگا ،اگرمیرے مقابلے میں تم نے کسی بھی معاملے میں کسی دوسرے کو ترجیح دی، تو تم گنہگار ہوگی۔ 1۔پوچھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں زینب کس کی بات مانے؟ شوہر کی یا والد کی؟ 2۔شوہراگرباہرکے ملک چلا جاتا ہے ،اور وہ بیوی کو اپنےماں باپ کے ساتھ اپنے گھرچھوڑ جاتا ہے،اور وہیں رہنے کی تاکید کرتا ہے۔بیوی بھی وہاں رہنے پرراضی ہو اوراسے شوہرکے رشتہ داروں سے ایذاء بھی نہ ہو،عزت وحرمت پربھی کوئی فتنہ نہ ہو،مگرزینب کے والد کہیں کہ یہ ہمارے گھر ہی رہے گی، تو اس صورت میں بھی بتائیں کہ شوہرکی بات مانی جائے گی یا والد کی؟ نوٹ: سوال میں درج نام فرضی ہیں ۔
بازار سے لئے جانے والے نئے برتنوں کوپاک کرنا
جواب: حرمت ونجاست عارضی کہ ان کے ثبوت کو دلیلِ خاص درکار اور محض شکوک وظنون سے اُن کا اثبات ناممکن۔" (فتاوی رضویہ، جلد 4، صفحہ 476، رضا فاؤنڈیشن، لاہور) وَ...
مغرب کے بعد سو گئے تو کیا رات میں اٹھ کر عشاء اور تہجد پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر ہم مغرب کی نماز کے بعد سو جائیں اور رات کو 10 بجے اٹھیں ، تو اب ہم عشاء کی نماز کے ساتھ ساتھ تہجد بھی ادا کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور عشاء کی نماز کا آخری وقت کیا ہو گا؟ اور کیا تہجد کا بھی کوئی مخصوص وقت ہے یا ہم عشاء کی نماز کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں ؟
سردی میں وضو کرنے کی فضیلت کیا گرم پانی سے وضو کرنے سے حاصل ہوگی ؟
سوال: ہم نے سنا ہے کہ سردی میں وضو کرنے پر دوہرا اجر ملنے کی بشارت ہے، تو کیا فضیلت ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے کے ساتھ خاص ہے یا گرم پانی سےوضو کرنے پر بھی یہ فضیلت حاصل ہو گی؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
سوال: ہم چالیس روزہ قاری کورس کروارہے ہیں ،اس کے لیے ہم مصحف شریف کی اس طرح کتابت کرواتے ہیں کہ اوپرقرآن پاک کااصل متن رسم عثمانی کے اندازمیں ہی تحریرہوتا ہے اس کے نیچے ہرلفظ کے ہجے لکھے جاتے ہیں مثلاذلک الکتب لاریب فیہ۔لکھنے کے بعداس کے ہرحرف کے نیچے یوں تحریرہوتاہے:ذالک لکتاب،لاریب،فیہ۔اوریہ اس لیے ہے تاکہ سیکھنے سکھانے میں آسانی رہے شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیااس طرح تحریرکرکے ہم پرنٹ نکلواسکتے ہیں ؟سائل :قاری محمدوسیم (مصطفی آباد،لاہور)
سوال: یہ جوہم عشاء کی نمازمیں وترپڑھتےہیں یہ سنت مؤکدہ ہے،یاواجب؟براہ کرم احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
دکان سے پیک چیز خریدی اگر خراب نکلے تو کیاحکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم سے دکاندار یاگاہک ہول سیل پر مال لے کر جاتے ہیں سامان پیک ہوتاہے اور وہ گنتی کرکے سامان لے جاتے ہیں پھر کچھ دنوں کے بعد آکر کہتے ہیں کہ آپ کی یہ چیز خراب نکلی ہےکیا اس صورت میں ہم ان کو یہ کہہ کر منع کرسکتے ہیں کہ ہم نے آپ کوسامان دے دیاتھا آپ کا کام تھا کہ چیک کر کے لےجاتے؟