
بیرونِ ملک والے کی قربانی پاکستان کی جائے ، تو کہاں کے وقت کا اعتبار ہوگا ؟
سوال: ایک شخص بیرون ملک ہے، پاکستان میں اس نے قربانی کے لیے رقم بھیجی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ نماز عید پڑھ کر پاکستان میں اس آدمی کے جانور کی قربانی کر سکتے ہیں؟ حالانکہ بیرون ملک میں ابھی دس ذوالحج کی صبح صادق نہیں ہوئی؟ وضاحت فرما دیں۔سائل: غلام ربانی عطاری(کوٹلی، آزاد کشمیر)
مسبوق اگر دونوں طرف سلام پھیر دے تو کیا حکم ہے ؟
جواب: نماز کےخلاف کوئی عمل جیسے بات چیت ، قہقہہ،جان بوجھ کر حدث طاری کرنا وغیرہ کوئی کام نہیں کیا،تواب اگرچہ اس نے دونوں طرف سلام پھیردیا اور آیۃ الکرسی ...
نماز میں دونوں ہاتھ کے استعمال سے کیا نماز فاسد ہوجاتی ہے ؟
سوال: نماز میں دونوں ہاتھ کے استعمال سے کیا نماز فاسد ہوجاتی ہے ؟
سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں
سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟
واش روم کے اوپر بنے ہوئے فلیٹ میں نماز پڑھنا
سوال: بہارشریعت وغیرہ میں استنجا خانے کی چھت پر نمازپڑھنا مکروہ تنزیہی لکھاہوا ہے، معلوم یہ کرناہے کہ کیایہ حکم موجودہ دورکے فلیٹوں میں بھی ہوگا؟ اگرایک فلیٹ میں جس جگہ واش روم بناہواہواوراس کے اوپربنے ہوئے فلیٹ میں اس واش روم کی چھت پر کمرہ ہوتوکیااوپروالے فلیٹ کے کمرے کے اس مقام پر نمازپڑھنامکروہ تنزیہی ہوگاجبکہ نیچے والے فلورکے واش روم کی بدبو اوپر والے فلیٹ میں نہیں آتی ۔
نمازکے دوران کسی کے ستر پر نظر پڑجانے کا حکم
سوال: ایک بندہ صف میں آگے نماز میں ہو اور اسکے پیچھے ایک دوسرا بندہ نماز پڑھ رہا ہو ایسے میں پہلی صف والے بندے کی پینٹ تھوڑا نیچے گر جائے تو جو کہ آجکل کا فیشن ہے ایسے میں کچھ حصہ ستر کا ظاہر ہوتا ہے اور پیچھے نماز پڑھنے والے کی نظر اس پر پڑ جائے تو پیچھے نماز پڑھنے والے کی نماز ہوگئی یا نہیں؟
92 کلو میٹر کا سفر اکٹھا نہ ہو، بیچ میں کام سے رکنا ہو تو شرعی مسافر کا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سیل مین ہے۔ وہ اوکاڑہ سے لاہور کا سفر اس طرح کرتا ہے کہ پہلے رینالہ رکتا ہے، وہاں اس نے اپنا مال ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس نے آگے پتو کی جانا ہے اور وہاں بھی اپنا مال اس نے ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس سے آگے لاہور جاتا ہے۔ لاہور جاکر وہاں پندرہ دن رہنے کی نیت نہیں ہوتی، بلکہ ایک دو دن میں کام مکمل کرکے واپسی کا ارادہ ہوتا ہے۔ اوکاڑہ سے رینالہ شرعی سفر نہیں ہے، اسی طرح رینالہ سے پتوکی اور پتوکی سے لاہور تک بھی شرعی سفر یعنی 92 کلومیٹر نہیں بنتا، مگر اوکاڑہ سے لاہور کا ٹوٹل سفر 92کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ وہ شخص رینالہ، پتوکی اور لاہور میں اپنی نماز پوری پڑھے گا یا قصر کرے گا؟
نماز مکروہ تحریمی ہونے کے لئے مکروہ تحریمی فعل کا پوری نماز میں پایا جانا ضروری ہے یا کچھ وقت میں ؟
سوال: نماز کے مکروہاتِ تحریمہ میں سے اگر کوئی مکروہ پوری نماز میں اول تا آخر پایا جائے،تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی یا نماز کےکسی جز یا حصہ میں پائے جانے سےبھی مکروہ ہوجائےگی؟مثلاً:نماز سے پہلے ہی کسی کی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی تھی ،اس نے نماز شروع کردی، اب اگر وہ عملِ قلیل کے ذریعے آستین درست کرلے، تو اس کی نماز کراہت سے نکل جائےگی یا اب بھی مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟
قعدۂ اخیرہ میں غلطی سے کھڑے ہوجائے تو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں امامِ مسجد ہوں، نمازِ عصر کی چوتھی رکعت میں قعدہ کے بجائے میں پورا کھڑا ہو گیا لیکن فوراً یاد آگیا اور خود ہی بیٹھ گیا،کسی نے لقمہ نہیں دیا تھا،سجدۂ سہو بھی کیا تھا۔کیا اس طرح نماز دُرست ہوگئی یا دوبارہ پڑھنا ضروری ہوگی؟ (سائل:حیدر علی، قاسم آباد سٹیزن کالونی، زم زم نگرحیدر آباد)
اذان و اقامت وغیرہ میں کلمہ شہادت کے وقت انگلی اٹھانا کیسا؟
جواب: نماز کے علاوہ بھی کلمہ شہادت پر شہادت کی انگلی اٹھانا درست ہے ،کیونکہ اولاً تو اس کی ممانعت کی کوئی دلیل نہیں اور یہی اس کے جائز ہونے کے لیے کافی ہے ۔...