
کیا فی زمانہ سفری سہولیات کے پیشِ نظر عورت بغیر محرم سفرِ حج کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدکاکہناہے کہ آج کے دورمیں سفرمیں بہت سہولیات پیدا ہوچکی ہیں،سفرآسان،محفوظ اورتیزہوچکاہےاورحج کےلیے عورتوں کےحکومتی سطح پرگروپس تیارکیے جاتے ہیں،توعورتیں محفوظ ہوتی ہیں،لہذاآج کے دورمیں عورت بغیرمحرم کے سفرحج کرسکتی ہےاوراحادیث میں جوبغیرمحرم کے سفرکی ممانعت ہے وہ پہلے دورکے اعتبارسے ہے جب سفراونٹوں گھوڑوں پرہوتاتھا،سفرکرنے میں کئی کئی دن لگ جاتے تھےاورغیرمحفوظ بھی ہوتاتھااوروہ اپنی دلیل کے طور پر یہ روایت بھی بیان کرتاہے کہ :’’قال فإن طالت بك حياة، لترين الظعينة ترتحل من الحيرة، حتى تطوف بالكعبة لا تخاف أحدا إلا اللہ۔۔۔قال عدي: فرأيت الظعينة ترتحل من الحيرة حتى تطوف بالكعبة لا تخاف إلا اللہ‘‘ ترجمہ:نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے (حضرت عدی رضی اللہ تعالی عنہ سے)ارشادفرمایا: اگرتمہاری عمرلمبی ہوئی، توتم اونٹ پرسوارعورت کودیکھوگے کہ وہ حیرہ سے سفرکرے گی، یہاں تک کہ کعبہ کاطواف کرے گی اس حال میں کہ اسے اللہ تعالی کے سواکسی کاخوف نہیں ہوگا،حضرت عدی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا:میں نے اونٹ پرسوارعورت کودیکھاجوحیرہ سے چل کرخانہ کعبہ کاطواف کررہی تھی اس حال میں کہ اسے اللہ تعالی کے سواکسی کاخوف نہیں تھا۔ (صحیح البخاری،کتاب المناقب،باب علامات النبوۃ فی الاسلام،ج04،ص197،دارطوق النجاۃ) زیداس سے استدلال کرتے ہوئے کہتاہے کہ اس سے پتاچلاجب امن وامان اورمحفوظ سفر ہو، توعورت تنہاسفرحج کرسکتی ہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زیدکایہ استدلال درست ہے یانہیں ؟
کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنا سنت ہے؟
جواب: حضرت وہب بن کیسان رحمۃ اللہ علیہ تابعی بزرگ فرماتے ہیں: ’’ رأيت ابن عمر و ابن الزبير يدعوان يديران بالراحتين على الوجه ‘‘ ترجمہ : میں نے سیدنا عبد الل...
تہجد کیلئے سونا نیز عشاء و تہجد ایک ساتھ پڑھنے کا شرعی حکم
جواب: حضرت علامہ سید نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں : ”تہجّد نماز کے لیے نیند کو چھوڑنے یا بعدِ عشا سونے کے بعد جو نماز پڑھی جائے ، ا...
روزہ افطار کرنے کی دعا کب پڑھی جائے
جواب: حضرت معاذ بن زہرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں:’’ أنہ بلغہ أن النبی صلی اللہ تعالى علیہ و آلہ و سلم کان إذا أفطر...
تفسیر ابنِ عباس کے متعلق اعلیٰ حضرت کا قول
سوال: کیا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے یہ فرمایا ہے کہ تفسیر ابنِ عباس (رضی اللہ عنہ)حضرت عبداللہ بن عباس(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)سے ثابت نہیں ہے؟
مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟
جواب: حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سےروایت ہے ،فرماتے ہیں کہ تین اوقات ایسے ہیں جن میں نماز پڑھنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع فرمایا...
نقش نعلین کے اوپر یا اس کے اَطراف میں مقدس تحریر لکھنا کیسا؟
جواب: حضرت الشاہ امام احمد رضا خاں علیہ الرحمۃ ارشاد فرماتے ہیں :"طبقۃً فطبقۃ شرقا غربا عجما عربا علمائے دین اور ائمہ معتمدین نعل مطہر حضور سید البشر علیہ ...
کیا رمضان کی مبارک باد دینے سے جنت واجب ہو جاتی ہے؟
جواب: حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، فرماتے ہیں:واللفظ للاول:’’ قال نبي اللہ صلى اللہ عليه وسلم وهو يبشر اصحابه: قد جاءكم رمضان شهر مبارك، ا...
شرعی سفر کی حد کدھر سے شروع ہوگی؟
جواب: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے فرمایا:” أن النبي صلى اللہ عليه وسلم صلى الظهر بالمدينة أربعا، وصلى العصر بذي الحليفة ركعتين “ترجمہ: نبی اکرم ...
حضرت خضر علیہ الصلوۃ و السلام نبی ہیں یا ولی؟
سوال: :حضرت خضر علیہ الصلوۃ و السلام نبی ہیں یا ولی؟