
بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟
سوال: (1)ہمارے علاقے میں بھائی اپنی بہنوں کو مانگنے کے باوجود والدین کی وراثت سے حصہ نہیں دیتے،ان کا یہ فعل کیسا ہے؟ (2)عورت کا اپنے فوت شدہ والدین کی وراثت سے جو حصہ بنتا ہے،جیسے زمین میں،تو کیا وہ اسے بیچ کر عمرہ کر سکتی ہے؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ نہیں کرسکتی۔برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
Affiliate مارکیٹنگ کے ذریعے (Amazon) وغیرہ کمپنیوں سے کمیشن لینے کا حکم
سوال: Affiliateمارکیٹنگ ایک ایسا عمل ہے،جس میں کسی دوسرے کی چیز یا سروس کی ایڈورٹائز (Advertise)کر کے پروموٹ (Promote) کیا جاتا ہے اور اس کو بِکوانے پر کمیشن حاصل کیا جاتا ہے۔ہر ویب سائٹ یا کمپنی چاہتی ہے کہ ہماری چیزیں یا سروسز کا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پتا چلے اوروہ ہماری چیزیں خریدیں۔ اس کے لیے انہوں نے کمیشن کی بنیاد پر ایفی لیئیٹ(Affiliate) پروگرام بنائے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ہماری ویب سائٹ کی تشہیر کر کے ، گاہک ہم تک لائے گا، تو ہم چیز بکِنے پر اسے کمیشن دیں گے۔ اسی طرح Amazon بھی ایک مشہور آن لائن ویب سائٹ اور مارکیٹ پلیس (Market Place)ہے۔ اس نے بھی اپنا ایفی لیئیٹ(Affiliate) پروگرام بنایا ہے،جس کی تفصیل یہ ہے کہ ایمازون کہتا ہے آپ تشہیر کے ذریعے لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لائیں، تو چیز بکنے پر ہم آپ کو کمیشن دیں گےاور اس میں ان کا اصول یہ ہےکہ کوئی بھی شخص ہماری دی ہوئی Affiliate ID کے کسی بھی طرح کے Affiliate Link یا Advertising Ad کےذریعے ہماری ویب سائٹ Amazon.com پر آتا ہے اور ہماری ویب سائٹ سے وہ کوئی بھی ایک یا زیادہ چیزیں خریدتا ہے، تو ہم اس کو ہر خریدی ہوئی چیز کا طے شدہ مخصوص فیصد کمیشن دیں گے،حتی کہ اگر آپ نے ایمازون ویب سائٹ کے کسی ایک پیج کی تشہیر کی یا کسی مخصوص برینڈ کی تشہیر کی اور گاہک اس لنک کے ذریعے ایمازون پر پہنچا اور اس نے کوئی دوسری چیز خریدی تب بھی ایمازون ،لنک لگانے والے کو کمیشن دے گا ،کیونکہ اس کے ذریعے یہ گاہک ایمازون ویب سائٹ پر پہنچا ہے۔ ہم ایمازون کے ایگریمنٹ کے بعد اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ویب سائٹ بنا تے ہیں اور اس پر مختلف اشیاء کے متعلق مختلف طرح کا ترغیبی اور معلوماتی مواد (Content) لکھتے ہیں، پروڈکٹس کے بارے میں لوگوں کے ریویوز جمع کرتے ہیں ، اور مارکیٹنگ کرتے ہیں ، یوں اسے اس قابل بناتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ وزٹ کریں اور ان اشیاء کی طرف مائل ہوں ۔ اس کام پر کافی محنت کرنی پڑتی ہے اور کافی وقت اور سرمایہ بھی لگ جاتا ہے۔ مختلف اشیاء کی تشہیر کے ساتھ پھر ہم مواد (Content) میں Affiliate Link بھی دے دیتے ہیں، جس کے ذریعے گاہک ایمازون ویب سائٹ پر چلا جاتا ہے اور وہاں سے یہ لنک میں دی ہوئی چیز یا ایمازون پر رکھی ہوئی کوئی اور متعلقہ یا غیر متعلقہ چیز خریدتا ہے، تو ایمازون ہمیں کمیشن دے دیتا ہے۔ایمازون کمیشن اس لیے دیتا ہے کہ چیز بکنے پر ایمازون کو بھی منافع ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق ہمارا ایمازون سے معاہدہ قبول کر کے تشہیر کرنا اور پھر چیزوں کی خریداری پر ایمازون سے طے شدہ مخصوص فیصد کمیشن لینا جائز ہے یا نہیں؟یہ بھی واضح کریں کہ اگر ہم نے ایک چیز کا اشتہار لگایا ہے، لیکن گاہک دوسری خریدتا ہے، تو اس پر جو ہمیں کمیشن ملتا ہے ،کیا وہ جائز ہے ؟ جبکہ ہم نےاس دوسری چیز کا لنک تو لگایا نہیں ہوتا،البتہ ہم لنک لگاتے وقت یہ چیز ذہن میں رکھتے ہیں کہ گاہک کو اگر یہ چیز پسند نہ آئے، تو وہ لنک سے جڑی دوسری اشیاء خریدسکے۔
جو مریض بستر پر ہو اور حرکت نہ کرسکے اس کے لئے نماز کا حکم
جواب: بیٹھ کر نماز پڑھنا بھی متعذر ہو جائے اگرچہ حکمی طور پر تو وہ پیٹھ کے بل لیٹ کر اشارے سے نماز پڑھے اور ٹانگیں قبلہ کی جانب کرے لیکن گھٹنوں کو کھڑا رکھے...
سُترہ ایک انگل موٹا ہونا لازم ہے ؟نیزپردے یا باریک شیشے کے ذریعے سُترہ ہو جائےگا؟
جواب: وترکز فی الصحراء بین یدیہ فیصلی إلیھا، حتی قال عون بن جحیفۃ عن أبیہ رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالبطحاء فی قبۃ حمراء من أدم، فرکز بلال العن...
عورت کی میت کو تابوت میں رکھ کر دفن کرنا کیسا؟
سوال: عورت کی ميت کو تابوت میں رکھ کر دفن کرنے کے متعلق شرعی حکم کیا ہے ؟ کیا ایسا کر سکتے ہیں ، چاہے زمین کی نرمی وغیرہ کی وجہ سے اس کی ضرورت ہو یا نہ ہو ؟
بغیر احرام جس میقات سے گزرے اسی میقات سے احرام باندھنے سے دم ساقط ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے جاننے والے حج کے ليے گئے ہیں۔ پہلے مدينہ شريف گئے تھے، وہاں سے مکہ شريف جانا تھا، ليکن گروپ میں موجود ايک عورت کو ماہواری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس نے مکہ شريف جاتے ہوئے احرام کی نیت نہیں کی اور میقات سے احرام کے بغیر گزر گئی۔ مکہ شریف پہنچ کر معلوم ہوا کہ اس حالت میں بھی میقات سے احرام کی نيت ضروری ہے۔ پھر کسی نے بتايا کہ ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم لازم نہيں رہتا، تو اس نے طائف جا کر احرام کی نيت کر لی۔ سوال يہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں کسی بھی ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم ساقط ہو جاتا ہے يا پھر جس ميقات سے احرام کے بغیر گزرے ہوں، خاص اسی ميقات پر جانے سے دم ساقط ہوتا ہے؟ سائل: مقصود (صدر، کراچی)
تشہد کے بعد قعدۂ اخیرہ میں بھول کر کھڑا ہونا؟
سوال: قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد اگر کوئی نمازی بھول کر کھڑا ہو گیا اور پانچویں رکعت کے سجدہ سے پہلے پہلےیاد آنے پر بیٹھ گیا تو پوچھنا یہ ہے کہ اسے سجدہ سہو کرنا ہوگا یانہیں؟اور اگر سجدہ سہو کرنا ہوگا تواس سے پہلے تشہد بھی دوبارہ پڑھنا ہو گا یا نہیں؟
بغیر وضو نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ وضو نہیں تھا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: وتر ہونے کی صورت میں قضا کی نیت سے پڑھنا لازم ہے ۔ نیز معاذاللہ اگر جان بوجھ کر کوئی ایساکرتاہے تو وہ سخت گناہ گار بھی ہوگا،بلکہ اگرنمازکی تحقیرکی نیت...
قرآن پڑھنا نہ آتا ہو تو کوئی ورد کرتے ہوئے قرآن پر انگلی پھیرنا کیسا؟
سوال: اگر کوئی شخص قرآن پڑھنا نہیں جانتا، تو وہ یہ طریقہ اختیار کرتا ہے کہ وضو کر کے قرآن لے کر بیٹھ جاتا ہے پھر اس پر انگلی پھیرنا شروع کردیتا ہےاور زبان سے کوئی ورد بھی کرتا ہے، ہمارے گاؤں میں اس طرح کے بعض لوگ پائے جاتے ہیں،اس طرح کرنے سے کیا تلاوت والا ثواب حاصل ہوگا ؟
صفیں سیدھی رکھنے اور اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ (1)صف میں کندھے سے کندھا مَس یعنی ملا ہوا ہونا واجب ، سنت یا مستحب کیا ہے؟ (2)جب اقامت کہی جائے، تو اس کے بعد امام کا صفیں درست کروانے کے لیے یہ اعلان کرنا کیسا ہے کہ اپنی ایڑیاں گردنیں اور کندھے ایک سیدھ میں کر کے صفیں سیدھی کر لیں اور کندھے سے کندھا مَس یعنی ٹچ کیا ہوا رکھنا واجب ہے۔۔۔؟ بعض لوگ کہتے ہیں اقامت ہو جانے کے بعد ایسے اعلان نہیں کرسکتے۔کیا یہ درست ہے؟