سرچ کریں

Displaying 781 to 790 out of 945 results

781

نماز میں تسبیحات بلند آواز سے پڑھنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں بسلسہ محرم الحرام ایک محفل سجائی گئی ،اور محفل کے بعد امام صاحب نے باجماعت نماز تسبیح پڑھائی ،اور ہر جگہ تسبیح قراءت کی طرح بلند آواز سے پڑھی ،کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے سے نماز نہیں ہوئی ،لہذا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا چاہئے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنے سے نماز ہوئی یا نہیں ؟ سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)

781
782

کیا عین مسجد میں سیڑھی بنائی جاسکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجدکے برآمدے میں نمازپڑھی جاتی ہے جوکہ عینِ مسجدہے ،اب نئی تعمیر میں برآمدے سے مسجدکے ہال کی چھت پرجانے کے لئے برآمدے میں (جوکہ عینِ مسجدہے)سیڑھی بنائی جاسکتی ہے؟ سائل:محمدوسیم قادری(فیصل آباد)

782
783

سجدۂ تحیت کے متعلق حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیاامت محمدیہ میں ایک انسان کاکسی دوسرے انسان کوسجدہ تحیت کرناجائزہے یانہیں ؟اگرکوئی امام مسجد اپنے مریدوں سے سجدہ کرواتا ہوتو اس کے پیچھے نمازپڑھناکیساہے؟ سائل:ندیم شریف(فیصل آباد)

783
784

جو مسجد چھوٹی پڑچکی ہو کیا اس جگہ کو بیچ کر دوسری جگہ خرید سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک جگہ کافی طویل عرصہ سے مسجدبنی ہوئی ہے اوروہ گورنمنٹ سے رجسٹرڈبھی ہےلیکن اب وہ چھوٹی پڑچکی ہے کیااس جگہ کوفروخت کرکے اسی علاقہ میں کسی اورجگہ مسجدبناسکتے ہیں؟ سائل:سرورخان(فیصل آباد)

784
785

جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کاجمعہ کی نماز پڑھ کر اس سے خریدناکیسا جس نے ابھی جمعہ کی نماز نہیں پڑھی اور اس مسجد میں اذان بھی ہوچکی ہو جس میں دکاندار جمعہ پڑھے گا۔

785
786

تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں تلاوت،آیت الکرسی وغیرہ ذکر اللہ میں مشغول ہو اور اسے کوئی آکر سلا م کرے تو وہ سلام کا جواب دےیا تلاوت وغیرہ جاری رکھے؟

786
787

جماعت ترک کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے کہ ایسا شخص جو جماعت سے نماز نہیں پڑھتا ،لیکن کبھی کبھی وہ مسجد میں نماز بھی پڑھاتا ہے ،تو ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ سائل:کلیم عطار(ڈھوک کھبہ،راولپنڈی )

787
788

کیا مسجد کے چندے سے امام کو موٹرسائیکل دلاسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجدکے امام صاحب کومسجدکی کمیٹی نے مسجدکے چندے سے موٹرسائیکل لے کردی تاکہ وہ اس پرجامعہ میں جاسکیں ۔اوریہ دینابطورمالک بنانانہیں ہے بلکہ عارضی طورپردی ہے کہ جب جامعہ چھوڑدیں گے توموٹرسائیکل واپس کردیں گے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مسجدکے چندے سے اس طرح مسجدکی کمیٹی کاامام صاحب کوموٹرسائیکل لے کردینا شرعاکیساہے؟حالانکہ ایساکرنے کاوہاں کوئی رواج نہیں ہے ۔ سائل :قمرالیاس (گوجرانوالہ)

788
789

امام صاحب نے عشاکےفرض بھولے سے بے وضو پڑھائے،توکیا وتربھی واپس پڑھنے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں امام صاحب نے عشاء کی نماز پڑھائی،فرضوں سے فارغ ہونے کے بعد لوگوں نے سنتیں ادا کر لی ،اور کچھ لوگ وتر بھی ادا کر چکے تھے ،اور کچھ ابھی ادا کر رہے تھے ،اچانک امام صاحب نے کہا کہ فرض بھولے سے بے وضو ہونے کی حالت میں ادا کئے گئے ہیں ،لہذاان کو دوبارہ ادا کیا جائے گا ،سارے مقتدیوں نےامام صاحب کے ساتھ دوبارہ فرض ادا کئے ،فرضوں کے بعد امام صاحب نے اعلان کیا کہ سنتیں اور وتر دوہرانے کی ضرورت نہیں ،اس پر کچھ لوگوں نے اختلاف کیا کہ سنتیں اور وتر دوبارہ ادا کرنے پڑیں گے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کس کا قول درست ہے؟

789
790

امام کا اس نیت سے رکوع کی تسبیحات زیادہ پڑھنا کیسا کہ لوگوں کو رکعت مل جائے؟

جواب: مسجد میں داخل ہواور اس کی قدموں کی آواز یا کسی طرح امام کو معلوم ہوگیا کہ یہ شخص رکوع میں شامل ہورہا ہے تو اس کی خاطر و خوشامد اگر ملحوظ نہ ہو ،نہ ہی...

790