
پیدائشی مجنون بالغ ہونے کے بعد فوت ہوا ،تو جنازے میں کون سی دعا پڑھیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص پیدائشی پاگل تھا اور پاگل ہونے کی حالت میں ہی 20 سال کی عمر میں فوت ہو گیا،تو اس کی نمازِ جنازہ میں کون سی دعا پڑھی جائے گی؟
کیا بالغ ہونے کے بعد نابالغ پر گزشتہ سالوں کا فطرہ ادا کرنا لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ بچے کا گزرے ہوئے سالوں کا فطرہ اس کے سرپرست نے ادا نہ کیا ہو، تو کیا بالغ ہونے کے بعد ان سالوں کا فطرہ نکالنا اس نابالغ پر واجب ہوگا؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
نماز عشاء اور تراویح کی جماعت مسجد کے قریب گھر میں کروانا کیسا؟
سوال: میرے چاچو کا گھر اہلسنت و جماعت بریلوی مسجد سے تقریبا دو منٹ کی مسافت پر واقع ہے،ان کا بڑا بیٹا حافظ ہے،وہ اپنے گھر پر ہی رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ نمازِ تراویح کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں تاکہ بچے کا حفظِ قرآن مضبوط رہے،جس کا طریقہ یہ ہوگا کہ نمازِ عشاء کی جماعت گھر پر ادا کر کے نمازِ تراویح شروع کر دی جائے گی،جبکہ مسجد میں بھی باقاعدہ نمازِ تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے۔کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟یا جو جائز طریقہ ہے،وہ بتا دیں۔
والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب اور میری ملکیت میں اتنا مال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم پر حج فرض ہو۔ میری زوجہ مالدار ہیں، ان پر حج فرض ہے اور ان کے پاس اتنا مال مزید بھی ہے کہ وہ کسی مَحرم وغیرہ کو اپنے ساتھ حج کے لیے لے جا سکتی ہیں۔ تو میرے سارے اخراجات میری بیوی برداشت کر رہی ہیں اورہم دونوں حج پر جارہے ہیں۔ کچھ سوالات درپیش ہیں جن کے جوابات عطا فرما دیجیے۔ (1) اگر میں اپنی بیوی کے اخراجات سے حج کروں، تویہ جائز ہے یا نہیں؟ (2) میرا یہ حج فرض ادا ہوگا یا نفل؟ (3) بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کا حج ادا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں کہ میرے والد صاحب نے حج نہیں کیا ہوا، تو کیا میرا حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
لڑکے اور لڑکی میں بالغ ہونے کی علامات کی تفصیل
جواب: نابلوغت کی علامات میں سے نہیں ہے ۔اس حوالے سے تفصیل یہ ہے کہ: لڑکا بارہ سے پندرہ سال اور لڑکی نو سےپندرہ سال کی عمر کے درمیان کسی بھی علامت ب...
ذہنی معذور کی پاکی ناپاکی کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا بارہ سال کا نابالغ بیٹا ہے ، جس کا دماغی توازن بالکل درست نہیں ، کسی بھی چیز کو نہیں سمجھتا ، کوئی تدبیرو کام نہیں کرسکتا ، نجاست وطہارت کی بھی کوئی تمییز نہیں رکھتا ، ڈائپر نہ لگا ہو، تو کپڑوں میں نجاست کر دیتا ہے اور کبھی اپنا نجاست والا ہاتھ اپنے منہ میں ڈال لیتا ہے ،خود کھانا بھی نہیں کھا سکتا، اگر کوئی پاس کھانا کھا رہا ہو اور اسے بھوک لگی ہو تو رونے لگ جاتا ہے کھانا نہیں مانگتا،خود ہی اندازہ کرنا پڑتا ہے کہ اس کو کھانا چاہیے ، خاموش بیٹھا رہتا ہے کوئی کلام نہیں کرتا،کبھی بھی اس کو افاقہ نہیں ہوتا، بچپن سے ہی اس کی یہی حالت ہے ،البتہ بلاوجہ مارتا اور گالیاں نہیں دیتا، لیکن ہاتھ نہیں پکڑنے دیتا کہ کوئی ہاتھ پکڑے تو جھٹکا دے کر چھڑا لیتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اب وہ بالغ ہونے کے قریب ہو گیا ہے، کیا اس پر پاکی حاصل کرنا واجب ہوگا، جبکہ وہ خود استنجا نہیں کر سکتا ؟ کیا اب اس کو استنجا کروانا میرے(والدہ کے) لیے جائز ہوگا؟جبکہ گھر میں کوئی مرد نہیں ہوتا جو یہ کام کر سکے ؟ ایسی صورت میں اس کے کپڑےو ڈائپر بدلنے کی کیا مجھے اجازت ہوگی؟
بالغ لڑکے اور بالغ لڑکی کا ایک ساتھ جنازہ پڑھنے اور متعدد لوگوں کا ایک ساتھ جنازہ پڑھنے کا حکم!
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بالغ لڑکے اورنابالغ لڑکی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھاجاسکتاہے اوراگر پڑھا جاسکتاہے تونمازجنازہ میں نابالغ والی دعا پڑھی جائے گی یا بالغ والی اور اگر دونوں پڑھی جائیں گی ، تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟اور ایک ساتھ کتنےلوگوں کے جنازے پڑھ سکتے ہیں؟ سائل:شوکت علی
والد کا اپنی صاحبِ نصاب بالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم
جواب: نا استحساناًجائز ہے۔ چنانچہ درمختار میں بیوی بچوں کی جانب سے قربانی کرنے کے بارے میں ہے: ”لا عن زوجتہ وولدہ الکبیر العاقل و لوادی عنھما بلا اذن اجزأاس...
لڑکی اورلڑکے کے بالغ ہونے کاوقت
سوال: ایک لڑکی کو 12 سال کی عمر میں ماہواری آنا شروع ہوئی تھی، لیکن وہ 10 سال کی عمر میں ہی نقطہ عروج پر پہنچ گئی تھی، تو اس کے لئے بلوغت کا حکم کب سے عائد ہو گا؟
کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یوکے سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کے سبب انتقال کرنے والے مسلمانوں کی میت کو ہسپتال کی طرف سے پلاسٹکبیگ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کردیا جاتا ہے اور اس کو غسل نہیں دیا جاتا ،صرف اس تابوت کے ساتھ دفنانے کی اجازت ہوتی ہے ۔ تو اب اس کے غسل اور جنازے کا کیا حکم ہوگا ؟