
Affiliate مارکیٹنگ کے ذریعے (Amazon) وغیرہ کمپنیوں سے کمیشن لینے کا حکم
سوال: Affiliateمارکیٹنگ ایک ایسا عمل ہے،جس میں کسی دوسرے کی چیز یا سروس کی ایڈورٹائز (Advertise)کر کے پروموٹ (Promote) کیا جاتا ہے اور اس کو بِکوانے پر کمیشن حاصل کیا جاتا ہے۔ہر ویب سائٹ یا کمپنی چاہتی ہے کہ ہماری چیزیں یا سروسز کا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پتا چلے اوروہ ہماری چیزیں خریدیں۔ اس کے لیے انہوں نے کمیشن کی بنیاد پر ایفی لیئیٹ(Affiliate) پروگرام بنائے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ہماری ویب سائٹ کی تشہیر کر کے ، گاہک ہم تک لائے گا، تو ہم چیز بکِنے پر اسے کمیشن دیں گے۔ اسی طرح Amazon بھی ایک مشہور آن لائن ویب سائٹ اور مارکیٹ پلیس (Market Place)ہے۔ اس نے بھی اپنا ایفی لیئیٹ(Affiliate) پروگرام بنایا ہے،جس کی تفصیل یہ ہے کہ ایمازون کہتا ہے آپ تشہیر کے ذریعے لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لائیں، تو چیز بکنے پر ہم آپ کو کمیشن دیں گےاور اس میں ان کا اصول یہ ہےکہ کوئی بھی شخص ہماری دی ہوئی Affiliate ID کے کسی بھی طرح کے Affiliate Link یا Advertising Ad کےذریعے ہماری ویب سائٹ Amazon.com پر آتا ہے اور ہماری ویب سائٹ سے وہ کوئی بھی ایک یا زیادہ چیزیں خریدتا ہے، تو ہم اس کو ہر خریدی ہوئی چیز کا طے شدہ مخصوص فیصد کمیشن دیں گے،حتی کہ اگر آپ نے ایمازون ویب سائٹ کے کسی ایک پیج کی تشہیر کی یا کسی مخصوص برینڈ کی تشہیر کی اور گاہک اس لنک کے ذریعے ایمازون پر پہنچا اور اس نے کوئی دوسری چیز خریدی تب بھی ایمازون ،لنک لگانے والے کو کمیشن دے گا ،کیونکہ اس کے ذریعے یہ گاہک ایمازون ویب سائٹ پر پہنچا ہے۔ ہم ایمازون کے ایگریمنٹ کے بعد اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ویب سائٹ بنا تے ہیں اور اس پر مختلف اشیاء کے متعلق مختلف طرح کا ترغیبی اور معلوماتی مواد (Content) لکھتے ہیں، پروڈکٹس کے بارے میں لوگوں کے ریویوز جمع کرتے ہیں ، اور مارکیٹنگ کرتے ہیں ، یوں اسے اس قابل بناتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ وزٹ کریں اور ان اشیاء کی طرف مائل ہوں ۔ اس کام پر کافی محنت کرنی پڑتی ہے اور کافی وقت اور سرمایہ بھی لگ جاتا ہے۔ مختلف اشیاء کی تشہیر کے ساتھ پھر ہم مواد (Content) میں Affiliate Link بھی دے دیتے ہیں، جس کے ذریعے گاہک ایمازون ویب سائٹ پر چلا جاتا ہے اور وہاں سے یہ لنک میں دی ہوئی چیز یا ایمازون پر رکھی ہوئی کوئی اور متعلقہ یا غیر متعلقہ چیز خریدتا ہے، تو ایمازون ہمیں کمیشن دے دیتا ہے۔ایمازون کمیشن اس لیے دیتا ہے کہ چیز بکنے پر ایمازون کو بھی منافع ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق ہمارا ایمازون سے معاہدہ قبول کر کے تشہیر کرنا اور پھر چیزوں کی خریداری پر ایمازون سے طے شدہ مخصوص فیصد کمیشن لینا جائز ہے یا نہیں؟یہ بھی واضح کریں کہ اگر ہم نے ایک چیز کا اشتہار لگایا ہے، لیکن گاہک دوسری خریدتا ہے، تو اس پر جو ہمیں کمیشن ملتا ہے ،کیا وہ جائز ہے ؟ جبکہ ہم نےاس دوسری چیز کا لنک تو لگایا نہیں ہوتا،البتہ ہم لنک لگاتے وقت یہ چیز ذہن میں رکھتے ہیں کہ گاہک کو اگر یہ چیز پسند نہ آئے، تو وہ لنک سے جڑی دوسری اشیاء خریدسکے۔
غوث پاک رضی اللہ عنہ کے قول ” میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے “ سے متعلق چند سوال
سوال: (1)” میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے “کیا یہ حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے، اس کا انکار کرنے والے کے لیے کیا حکم شرعی ہے ؟ (2) اگر یہ حضور غوث پاک کا ہی فرمان ہے، تو اس میں کون سے اولیائے کرام شامل ہیں ؟ایک شخص کہتا ہے کہ اس طرح تو لازم آئے گا کہ یہ صحابہ سے بھی افضل ہوں کہ ہر صحابی ولی ہوتا ہے ،اس کا کیا جواب ہے؟ (3) کیا یہ بات درست ہے کہ غوث پاک کی پیدائش سے بھی پہلے اہل بصیرت نے یہ خبردی تھی کہ آپ یہ اعلان فرمائیں گے؟ (4) ایک شخص کہتا ہے کہ اس فرمان کو سُن کرحضور خواجہ خواجگان غریب نواز، بلکہ جنات نےبھی اپنے سروں کو جھکا دیا تھا ،کیا یہ بات صحیح ہے؟ (5) نیز اس فرمان کو نہ ماننے کی وجہ سے کچھ لوگوں کی ولایت بھی ختم ہوگئی تھی ؟برائے کرم ان باتوں کا تشفی بخش جواب عطا فرمائیں۔
تراویح کے قیام میں بیٹھے رہنے اور رکوع میں شامل ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ جب حافظ صاحب تکبیرتحریمہ کہہ کرنمازِ تراویح شروع کردیتے ہیں،توعمومامساجدمیں دیکھاجاتاہے کہ کچھ لوگ بلاعذرپیچھے بیٹھے رہتےہیں اورجب حافظ صاحب رکوع میں جاتے ہیں،توفوراً کھڑے ہوکررکوع میں شامل ہوجاتے ہیں،ان لوگوں کایہ عمل شرعاکیساہے؟
سنت کا مفہوم کیا ہے ؟ نیز سنت کو عرب کلچر کہہ کر چھوڑ دینا کیسا ؟
سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ علماء سنت کے نام پر عرب کلچر کو پرموٹ کرتے ہیں اور ہر بات میں کہہ دیتے ہیں کہ فلاں لباس پہنو، ایسا حلیہ بناؤ، ایسے کھاؤ، ایسے پیو، یہ سنت طریقہ ہے، تو کیا ہمیں عرب کلچر کی بجائے اپنے علاقائی کلچر کے مطابق زندگی نہیں گزارنی چاہیئے؟
اونٹ والے کا حق ابو جہل سے دلوانے والا واقعہ
سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع واقعہ ہذا میں کہ مکہ میں ایک بندہ کسی ملک کا رہنے والا اپنا اونٹ لے کر آیا، ابوجہل نے اس سے اونٹ لے لیا اور پیسے نہیں دئیے، تو المختصر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاف دلوایا اور اس کا اونٹ یا پیسےابو جہل سے واپس کرائے۔ کیا یہ واقعہ درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
کافر شخص سے دَم کروانے کا حکم؟
جواب: صاحب کو یہ معلوم تھا کہ یہ جو منتر پڑھ کر میری بیوی پر پھونکے گا اس میں شیاطین یا دیوتاؤں سے استعانت ہے ، اس لیے امام صاحب پر کفر عائد نہیں البتہ امام...
کسی مزار پر جاکر صاحب مزار سے بیعت کرسکتے ہیں؟
سوال: کسی ولی اللہ کے مزار پر جاکر یوں کہنا کہ میں آپ سے بیعت ہوتا ہوں ، کیا اس طرح کہنے سے میں صاحبِ مزار بزرگ کا مرید ہوجاؤں گا؟
لاعلاج اور ناقابل برداشت تکلیف دہ بیماری کی وجہ سے مریض کو موت کا انجیکشن لگانا کیسا؟
جواب: نے کی امیدنہ ہو،توشدتِ تکلیف سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لیے مریض کا مہلک دوا یا انجیکشن استعمال کرنا ،جس سے فوراً موت واقع ہوجائے ، حرام وگناہ ہے،کیونکہ ی...
جمعہ کے دن غسل کرنےکا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح
جواب: صاحبه:حقك واجب علیّ، ای متاكّد،لا ان المراد الواجب المحتم المعاقب عليه وشهد لصحة هذا التاويل احاديث صحيحة غيره‘‘ترجمہ:جمعہ کا غسل واجب یعنی جمعہ ادا ...
چھوٹی بچی کے کان چھدوانا کیسا؟
جواب: نصاب الاحتساب،صفحہ302،غمز عيون البصائر فی شرح الأشباه والنظائر،جلد3،صفحہ 317،حاشية ابن عابدين ،جلد6،صفحہ 420اورالمحيط البرهانی فی الفقه النعمانی میں ہ...