سرچ کریں

Displaying 821 to 830 out of 2541 results

821

نماز عصر میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم؟

سوال: زید چونکہ تراویح میں قرآن سنارہا ہے، لہذا اُس نے عصر کی نماز تنہا پڑھتے ہوئے پہلی رکعت میں بھول کر بلند آواز سے قراءت کرلی، پھر پہلی ہی رکعت کے سجدے میں اُسے یاد آگیا کہ میں تو عصر کی نماز پڑھ رہا ہوں، لہذا اُس نے اگلی رکعات میں آہستہ قراءت کرکے نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زید کی نمازدرست ادا ہوگئی؟

821
822

مسجد کے قریب جماعت کروانا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اسکول میں پڑھتا ہوں ۔ میرا اسکول مسجد کے سامنے ہے ۔مسجد میں اگر بغیر اسپیکر بھی اذان دی جائے ، تو باآسانی پہنچ جاتی ہے ۔اسکول میں پڑھتے ہوئے جب جماعت کا وقت ہو جاتا ہے، تو میں مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آجاتا ہوں۔اب اساتذہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اگر تم یہاں جماعت کروالو ، تو بقیہ بھی نماز پڑھ لیں گے ۔اب آپ سے سوال یہ ہے کہ مسجد کے اتناقریب ہوتے ہوئے کیا اس اسکول میں مسجد کی جماعت کو چھوڑ کر نماز قائم کی جاسکتی ہے تاکہ دیگر بھی جماعت سے نماز پڑھ لیں ؟ سائل: محمد قاسم عطاری(فیصل آباد)

822
823

ٹرین چلنے کی وجہ سے نماز توڑنا

سوال: سفرکی حالت میں اگر کوئی اسٹیشن پر نماز پڑھ رہا ہو اور نماز کے دوران ٹرین چلنے لگے تو کیا اس صورت میں نماز توڑی جاسکتی ہے ؟

823
824

جرسی کے نیچے آستین فولڈ رہ گئی، تو نماز کا حکم‎

سوال: سردیوں میں کپڑوں کے اوپر جرسی پہنتے ہیں اور وضو کے بعد جرسی تو نیچے کر لیتے ہیں ، لیکن آستین بعض اوقات فولڈ رہ جاتی ہے ،کیا اسے بھی درست کرنا ضروری ہو گا اور نیچے نہ کرنے کی صورت میں نماز مکروہِ تحریمی ہو گی؟

824
825

ایک بار جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ جناز پڑھنے کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدکاانتقال ہوا،اس کاوالداس سے پہلے ہی فوت ہوگیاتھا،زید کے چاربیتےہیں،اس کے بڑے بیٹے نے نمازہ جنازہ اداکرلی ،بقیہ تین چھوٹے بیٹوں نےزیدکی نمازجنازہ نہیں پڑھی اورنہ ہی جنازہ کی نمازان تینوں بیٹوں کی اجازت سے قائم کی گئی تھی ۔اس صورت میں بقیہ بیٹے دوبارہ جنازہ پڑھ یاپڑھواسکتے ہیں؟

825
826

وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کے بھولے سے رکوع کر لیا، تو کیا حکم ہے؟

سوال: وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ پڑھنے کے بعد بھولے سے رکوع بھی مکمل کر لیا جائے، تو سجدہ سہو سے نماز مکمل ہو جائے گی؟

826
827

مغرب کی نماز وقت ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ادا کرنا

سوال: دعوت اسلامی کی نماز ٹائم ایپلی کیشن (App Prayer Time) میں نماز مغرب کا وقت ایک گھنٹے سے زائد ہوتا ہے جبکہ ہم نے بڑوں سے سنا ہے کہ مغرب کا وقت بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔کیا ہم ایپ میں دئیے گئے وقت کے اندر (مثلاً: وقت ختم ہونے میں 5 منٹ ہوں تو) نماز پڑھ لیں تو نماز ادا ہو جائے گی؟

827
828

سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کر ثنا پڑھ لی،تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟

سوال: نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کر ثنا پڑھ لی، پھر یاد آنے پر سورت بھی پڑھ لی، تو کیا اس صورت میں سجدۂ سہو کرنا ہوگا یا نہیں؟

828
829

کرسی پرنمازپڑھنے والاصف میں کرسی کس مقام پررکھے گا؟

سوال: جو حضرات کرسی پر نماز پڑھتے ہیں، صف میں وہ اپنی کرسی کہاں رکھیں گے؟

829
830

جہاز میں سٹاف کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھنے دے تو کیا کریں ؟

سوال: اڑتے جہاز میں بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم اسٹاف سے نماز پڑھنے کا کہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ بیٹھ کر پڑھ لیں کھڑے نہیں ہو سکتے ،اگر کھڑے ہو کر پڑھنا بھی چاہیں تو وہ روک دیتے ہیں، تو ایسی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟

830