
شرعی مسافر نے دو کی بجائے ، چار رکعتیں پڑھ لیں ، تو اب نماز کا کیا حکم ہے ؟
سوال: شرعی مسافر نے قصداً یا سہواً دو کی جگہ چار رکعات فرض پڑھ لیں ،تو کیا حکم ہے؟ جبکہ دوسری رکعت پر قعدہ بھی کیا ہو۔
آیتِ سجدہ پڑھنے سننے پر سجدہ فوراً کرنا لازمی ہےیا تاخیر سے بھی کرسکتے ہیں ؟
سوال: حفاظ جب منزل کا دور کرتے ہیں ، تو اس دوران آیتِ سجدہ آنے پر فوراً سجدہ کرنا بعض اوقات گراں ہوتا ہے مثلاً چارپائی پر بیٹھ کر یا چلتے ، پھرتے دَور کرنے کی صورت میں ، سوال یہ ہے کہ آیتِ سجدہ پڑھی یا سنی توسجدہ فورا ً کرنا واجب ہے یا تاخیر بھی کرسکتے ہیں ؟
جمعہ کی کونسی اذان کے بعد کاروبار بند کرنے کا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جمعہ کے دن کونسی اذان پر کاروبار بند کرنے کا حکم ہے؟
قربانی کے جانور کا دودھ استعمال کرنا
جواب: پر اس جانور کا خون بہایا جائے ، اس لیے جب تک جانور سے یہ اصل غرض حاصل نہ ہوجائے ، تب تک اس سے ہر قسم کا انتفاع مکروہ و ممنوع ہے ۔ مَنْفَعَتْ حاصل کر...
قرض کی ادائیگی میں تاخیرکرنا کیسا ہے ؟
سوال: کچھ دکان دار ادھا ر پر مال خرید تے ہیں، عموما ایسا ہوتا ہے کہ وہ وقت پر ادائیگی نہیں کرتے؟ ان سے بارہا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے ،لیکن وہ ٹال مٹول کرتے ہیں۔ حالانکہ ان کے پاس رقم موجود ہوتی ہے، لیکن وہ اسے دیگر مصارف میں صرف کردیتے ہیں اور ادائیگی میں تاخیر کرتے رہتے ہیں ۔تو کیا تاخیر کی وجہ سے وہ گنہگار ہوں گے ؟
عورت کا ناک، کان چھدوانے میں ایک سے زیادہ سوراخ کروانا کیسا؟
سوال: عورت کا ناک اور کان چھدوانا، جائز ہے، سوال یہ ہے کہ جتنے سوراخ عام طور پر رائج ہیں، اس سے زائد کان یا ناک میں سوراخ کروانا ،جائز ہے؟مثلاً: ناک کی ایک جانب سوراخ ہو اور دوسری جانب چھدوانا یا ناک کے درمیان میں چھدوانا، جیسا کہ بعض جگہ یہ طریقہ رائج ہے، کیا یہ درست ہے؟
گھوڑی کا لعاب اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کیا وہ کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
سوال: کیا گھوڑی کا لعاب پاک ہوتا ہے؟ اگر یہ لعاب کپڑوں پر لگ جائے تو کیاان کپڑوں میں نماز ادا کر سکتے ہیں؟
ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
اپنی دوکان کے سامنے سے رقم ملی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: میری شاپ پر ایک ہی کسٹمر آیا ،اس کے علاوہ کوئی نہیں آیا ، آنے کے بعد وہ دوسری دوکان پر چلا گیا، اسی دوران میں نے اپنی شاپ کے سامنے کچھ رقم گری ہوئی دیکھی جو میں نے اٹھا لی کہ شاید اسی کسٹمر کی گری ہوگی ، میں نے اس کسٹمر سے معلوم کیا، تو اس نے کہا کہ یہ رقم میری نہیں گری۔ اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہےجبکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ رقم میرے علاوہ کسی اور شخص کی گری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اسمگلنگ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ یعنی دوسرے ملک سے چاندی سونایا گھڑی اور کپڑا وغیرہ لاکر بیچناشرع کے نزدیک کیسا ہے جب کہ ملکی قانون کےاعتبار سے جرم ہے؟ مطلب اس صورت میں جرم ہے جب چُھپا کرلایا جائے اور جو ٹیکس بنتا ہے وہ نہ دیا جائے ایسا دو طرح سے ہوتا ہے ایک تو رسمی راستوں کے بجائے کشتیوں یا خفیہ راستوں کے ذریعے کیا جاتا ہے دوسرا یہ کہ سی پورٹ یا ائیر پورٹ کے ذریعے ہی سامان آتا ہے لیکن اندر کے لوگوں سے کھانچے ہوتے ہیں جس کی بنا پر رشوت وغیرہ دے کر ٹیکس بچا لیا جاتا ہے؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔