سرچ کریں

Displaying 81 to 90 out of 6443 results

81

کیا عورت اپنی بہن کےداماد کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہے ؟

سوال: کیا اسلامی بہن اپنے بھانجے داماد (یعنی اپنی بہن کے داماد کے ساتھ )عمرہ کرنے جاسکتی ہے؟

81
82

حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کی عادت ہے کہ وہ وضو کرکے سوتی ہیں ،لیکن حیض کےدنوں میں چونکہ پاک نہیں ہوتیں تو وہ وضو نہیں کرتیں، اگر وہ حیض کے دنوں میں بھی سونے سے قبل وضو کرلیا کریں، تو کیا ثواب حاصل ہو گا یا حیض کی وجہ سے یہ عمل بے فائدہ ہے؟

82
83

الیکٹرک بائیک یا ویل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرنے کا شرعی حکم نيز دم يا صدقہ کا حکم

جواب: حصہ 9، ص 68، مطبوعہ جمعیت اشاعت اھلسنت، پاکستان) اگر طواف یا سعی میں کسی غلطی کی وجہ سے دم یا صدقہ لازم ہو جائے، تو اس طواف و سعی کا اعادہ یعنی اسے د...

83
84

بیمار شخص کو کوئی دوسرا وضو کروا سکتا ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ میری والدہ شدید بیمار ہیں۔ خود اٹھنا اور چوکی پر بیٹھ کر وضو کرنا بہت تکلیف دہ اور مشکل ہے۔ کیا میری بہن انہیں وضو کروا سکتی ہیں؟ یعنی بہن اپنے ہاتھوں سے والدہ کا چہرہ، بازو اور قدم دھوئے۔ کیا یوں وضو ہو جائے گا؟ یا خود اپنے ہاتھوں سے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے؟

84
85

شادی کے موقع پر ہونے والی ایک رسم کا شرعی حکم

سوال: ہمارے یہاں شادی کے موقع پر ایک رسم کی جاتی ہے ، جس میں بے پردگی و بے حیائی واضح طور پر ہورہی ہوتی ہے ، اس رسم کے مطابق دولہا والے دلہن کے گھر آتے ہیں اور دولہا اپنی ہونے والی دلہن کی بہن کے گلے میں ہار ڈالتا ہے اور اسے پرفیوم لگاتا ہے ، پھر دلہن والے دولہا کے گھر جاتے ہیں ، وہاں دلہن کی بہن دولہا کو ہار پہناتی ہے اور اسے اپنے ہاتھوں سے پان کھلاتی ہے ، اسے لکڑی سے مارتی ہے اور لکڑی سے کبھی تیز چوٹ لگ جاتی ہے حتی کے خون بھی نکل آتا ہے ، ایسی بے ہودہ قسم کی رسموں کو کرنے سے منع کیا جائے پھر بھی فیملی والے نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ خوشی کے موقع پر پرابلم نہ بناؤ ، اگر کوئی دولہا یہ رسم نہ کرنا چاہے ،تو اس کے ساتھ زبردستی کرتے ہیں اور مجبور کردیتے ہیں ،ایسی صورت حال میں جس کو یہ رسم کرنی پڑے ، تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟

85
86

کیا باپ شریک بہنوں سے پردہ ہوگا؟

سوال: باپ ایک ہے جبکہ والدہ الگ الگ ہیں، تو کیا اس صورت میں ان لڑکوں کا اپنی باپ شریک بہنوں سے بھی پردہ ہوگا ؟

86
87

این جی آر ( NGR) کمپنی میں انویسٹ کرنے کا حکم

سوال: ایک کمپنی ہے این جی آر ( NGR) کے نام سے ۔ کمپنی کہتی ہے کہ ہم سولر انرجی بناتے ہیں اور سیل کرتے ہیں اور جو نفع ہوتا ہے اپنے شرکاء کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ۔ آپ اپنے پیسے ہماری کمپنی میں انویسٹ کریں اور منافع کمائیں۔ انویسٹ کر نے کے لیے کمپنی نےمختلف پیکج بنائے ہیں اور انویسٹ کے حساب سے نفع کی مقدار پہلے سے طے ہوتی ہے ۔ مثلا: چار ہزار والے پیکج میں آپ پہلے چار ہزار روپے کمپنی کے اکاؤنٹ میں ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے جمع کروائیں گے، پھر چار ہزار والا پینل ایپ میں جا کر ایکٹِو(Active) کریں گے ۔ اس کے بعد آپ کو نفع ملنا شروع ہو جائے گا۔اس پیکج کا نفع روزانہ86.40 روپے ملے گا۔ نفع ایک ہفتے تک ملتا رہے گا ۔ اس کے بعد آپ کی انویسٹ کی ہوئی رقم اور منافع دونوں آپ نکال سکتے ہیں اور چاہیں تو دوبارہ پینل ایکٹو کر کے مزید انویسٹ کر دیں۔ایک بندہ ایک سے زیادہ پینل بھی ایکٹو کر سکتا ہے۔ نفع ایپلی کیشن میں ہر دو گھنٹے بعد شو ہوتا ہے، جسے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم ایک بار ایپلی کیشن کھول کر وصول کرنا ہوتا ہے ، اگر نہ کیا جائے تو نفع واپس چلا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ اپنے ذریعے سے پانچ ممبر بناتے ہیں جو کمپنی میں انویسٹ بھی کر دیں، تو آپ کو تین ہزار روپے کمپنی کی طرف سے بونس ملے گا اور ممبر جتنی رقم انویسٹ کریں گے ،اس کا کچھ فیصد حصہ آپ کو کمیشن کے طور پر بھی ملے گا۔وہ ممبر جب مزید ممبر بنائیں گے، تو بھی آپ کو کچھ نہ کچھ کمیشن ملے گا۔ ممبر بنانے کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ آپ کا لیول اَپ (UP)ہو جائے گا، پانچ ممبرز پر پہلا لیول، دس پر دوسرا ، بیس پر تیسرا ، اسی طرح آگے تک چلتا رہے گا۔لیول جتنا بڑا ہوگا اتنی زیادہ رقم انویسٹ کر سکتے ہیں، یعنی بڑے لیول کا پینل لے سکتے ہیں جس میں زیادہ نفع ملتا ہے ۔ نوٹ: معلومات کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ کوئی نہیں ہے، صرف ایپلی کیشن ہےاور اس پر بھی اکاؤنٹ بنانے کے لیے VPNآن کرنا پڑتا ہے۔اور اس کے طریقہ کار کے متعلق معلومات زیادہ تر ان لوگوں سے ہی ملتی ہے، جو اس میں انویسٹ کر رہے ہیں۔ کمپنی کا پاکستان میں کوئی آفس نہیں ہے، ہاں بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں آفس ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہے، گوگل میپ پر بھی اسلام آباد کے کسی علاقے میں آفس شو نہیں ہوتا۔

87
88

مسجد کے واش روم کرائے یا ٹھیکے پر دینا کیسا؟

جواب: حصہ نہیں گھیرا :۔ ط اور بحر میں اس سے قبل نقل کیا کہ کڑیاں مسجد کی دیوار پر نہیں رکھ سکتے اگر چہ مسجد کے اوقاف کی کڑیاں ہوں:۔ میں کہتا ہوں:اسی سے مس...

88
89

سودی قرض میں ڈوبے ہوئے شخص کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟

جواب: بہنوئی یا بہن یا کسی دوست کو اپنی ضمانت سے مبلغ پچاس50روپیہ سُودی قرض دلادئیے۔ اب وُہ روپیہ اصل وسُود مل کر سو روپیہ ہوگئے، زید نے وُہ روپے اپنی زکوٰ...

89
90

کیا سوتیلے بہن بھائی کی اولاد کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے؟

سوال: سوتیلے بہن بھائی، جن کے والد صاحب ایک ہیں ،مگر والدہ الگ الگ ہیں، کیا وہ اپنی اولاد کا آپس میں رشتہ کرسکتے ہیں مثلاً کیا سوتیلی بہن ، اپنے سوتیلے بھائی کے بیٹے سے ،اپنی بیٹی کا رشتہ کر سکتی ہے؟

90