
متبوع کی نیت کا اعتبار ہے، نیز تنخواہ دار اوردِہاڑی دار ملازم کےحکم میں فرق
سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟
میاں بیوی کا 15 سال ایک دوسرے سے الگ رہنے کے بعد ایک ساتھ سفر کرنا
سوال: میں امریکہ میں رہتی ہوں، شادی کو 27 سال ہوچکے ہیں، کم و بیش 15 سال سے ہم میاں بیوی ایک ہی شہر ،ایک ہی ایریا میں الگ الگ رہتے ہیں، میاں بیوی والے کوئی تعلقات نہیں، بات چیت ملنا جلنا ہوتا ہے، ہمارے درمیان طلاق وغیرہ نہیں ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ایسے شوہر کے ساتھ شرعی سفر کرسکتی ہوں یا عمرہ پر جا سکتی ہوں؟
چائنیز سالٹ استعمال کرنے کا حکم
جواب: شرعی طریقے سے ثابت نہ ہو جائے کہ اس میں کوئی ناپاک یا حرام چیز ملی ہوئی ہے، تب تک اسے ناپاک وحرام قرار نہیں دیا جا سکتا، لہذا نجاست یا حرمت کا ثبوت مل...
عورت کا مخصوص ایام میں قاعدہ کو چھونا کیسا ؟
سوال: کیا عورت شرعی عذر(حیض و نفاس)کی حالت میں قاعدے کو ہاتھ لگاسکتی ہے یا نہیں؟اور معلمہ کا شرعی عذر کی حالت میں قاعدے کا سبق پڑھانا،اور طالبات کا شرعی عذر کی حالت میں سبق پڑھنا کیسا ہے؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
جواب: شرعی حیثیت عقدِ استصناع کی ہے۔استصناع کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آرڈر پر کوئی چیز تیار کروائی جائے اور یہاں بھی کسٹمر جب کمپنی کے ڈیلر کے پاس جا کرگاڑی بک...
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
جواب: شرعی ِمنت ہے اور اس شخص پر حج کروانا بھی لازم ہے، کیونکہ منتِ شرعی کے لئے ایک شرط یہ ہے کہ اس کی جنس سے کوئی عمل واجب ہواور کسی کو حج کروانے کی جن...
ملازم کے 3 دن لیٹ ہونے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک تعلیمی ادارےمیں ملازم ہوں ۔وہاں کا اصول ہے کہ کوئی ٹیچر مہینے میں 3دن لیٹ ہوا، تو اس کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی ۔کیا شرعی طور پر اس طرح پورے دن کی تنخواہ کاٹنا جائز ہے ؟ نیز کیا اس اصول کے تحت کسی ٹیچر کے 18 دن لیٹ آنے کی وجہ سے 6دن کی کٹوتی کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرمائیں۔
ناجائز کام کے لیے شرعی سفر کرنے والے پر بھی سفر کے اَحکام ہوں گے ؟
سوال: اگر کوئی شخص کسی ناجائز کام کے ارادے سے شرعی سفر کرے، تو کیا وہ بھی شرعی مسافر کہلائے گا اور قصر نماز ادا کرے گا ؟
خلع میں حق مہر سے زائد مال لینے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ زیدکی بیو ی ہندہ بلااجازتِ شرعی زیدسے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے زید چاہتا ہے کہ ہندہ کو خلع دینے کے بدلے شادی میں کئے گئے خرچ کو ہندہ سے لے ، زید کا یہ لینا درست ہے یانہیں؟ جبکہ یہ خرچ اس کو دیئے ہوئے حق مہر سے زائد ہے اور زید کی طرف سے ہندہ پر زیادتی نہیں ہے۔
موزوں پر مسح کرنے کی مدت کتنی ہے ؟
سوال: (1) مقیم و مسافر کے لیے موزوں پر مسح کی مدت کتنی ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ موزوں پر مسح کی ابتدا کس وقت سے ہو گی؟ (2) نیز اگر کسی مقیم نے وضو کر کے موزے پہن لیے، لیکن شرعی سفر پہ چلا گیا، تو اب وہ مسح کس وقت تک کر سکتا ہے اور اس کے برعکس صورت میں کیا حکم ہو گا؟