
کمر درد کی وجہ سے رکوع اور سجدے کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی خاتون کو کمر کے مہروں میں درد کی وجہ سے ڈاکٹر جھکنے سے منع کر رہے ہوں کہ اس سے بیماری بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ کمر کا درد بھی کئی سال پرانا ہے اور اس میں زیادتی ہو رہی ہے۔ خود ان کا بھی یہ تجربہ ہو کہ اگر جھکا نہ جائے تو کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس صورت میں ان کو نمازوں میں بغیر جھکے یعنی رکوع اور سجدہ سر کے اشارے سے کرنے کی اجازت مل سکتی ہے؟
آیت سجدہ کے بعد سجدہ نہ کیا، آخرمیں تین سجدے کر دئیے تو ؟
سوال: نمازِ تراویح میں حافظ صاحب سجدہ تلاوت کرنا بھول گئے اور مزید آگے تلاوت جاری رکھی، پھر یاد آنے پر نماز کے آخر میں تین سجدے کرکے بغیر سجدہ سہو کیے ہی نماز مکمل کرلی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نمازِ تراویح درست ادا ہوگئی؟
حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے، تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟
سوال: عورت اگر ماہواری کے ایام میں آیتِ سجدہ سن لے، تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا ؟
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
جواب: قرآنی پڑھنے پر قادر نہیں،اگر وہ کسی دوسری زبان میں تکبیر تحریمہ کہے یا قراءت کرے،تو اُس کی نماز بلاکراہت درست ہوجائے گی۔ تکبیرِ تحریمہ درست ہونے ک...
سجدہ سہو کا ایک سجدہ رہ گیا تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ نمازی نے بھول کر سجدہ سَہْو کے دوسجدوں میں سے ایک کیا اور نماز مکمل کر لی، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدَمی تنہا نَماز ادا کررہا ہے، اگر دورانِ نماز کسی رَکْعت میں بھول کراس نے صرف ایک سجدہ کیا اور اگلی رکعت میں اسے یاد آیا کہ میں نے ایک ہی سجدہ کیا تھا تو وہ کیا کرے اور اگر نَماز کا سلام پھیرنے کے بعد یاد آیا تو کیا کرے؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک کواخبارات کے ساتھ دفن کر سکتے ہیں جبکہ اخبارات پر بے پردہ عورتوں کی تصاویر اور جوتوں کی تصاویر بھی ہوتی ہیں اور ایک ساتھ دفن کرنے میں اخبارات قرآن پاک کے اوپر بھی آ سکتیں ہیں ؟ سائل :علی احمد نظامی(منڈی بہاؤالدین)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ نماز میں عورتیں بھی مردوں کی طرح سجدہ کریں گی ، کیونکہ حدیثِ پاک میں سجدے میں اعتدال کا حکم دیا گیا اور کتے کے بیٹھنے کی طرح کلائیاں بچھانے سے منع کیا گیا ہے ، کیا زید کا کہنا درست ہے ؟ اور عورتوں کے سجدہ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے ؟ براہِ کرم تفصیل سے بیان فرمائیں ۔
کیا سجدہ تلاوت والی آیت پڑھنے یا سننے کے فوراً بعد سجدہ کرنا لازم ہے ؟
سوال: حفاظ جب منزل کا دور کرتے ہیں،تو اس دوران آیت سجدہ آنے پر فوراً سجدہ کرنا بعض اوقات گراں ہوتا ہے، مثلا ً :چارپائی پر بیٹھ کر یا چلتے،پھرتے دور کرنے کی صورت میں ،سوال یہ ہے کہ آیت سجدہ پڑھی یا سنی توسجدہ فورا ً کرنا واجب ہے یا تاخیر بھی کرسکتے ہیں ؟
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوبارہ وہی آیت سُنی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک جگہ بطور وظیفہ آیت سجدہ پڑھی جا رہی تھی ، زید نے آیت سجدہ سننے کے بعد سجدہ کر لیا ، اس کے بعد بھی اسی مجلس میں کئی بارآیت سجدہ تلاوت کی گئی اور زید سنتا رہا ۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں زید پر کتنے سجدے کرنا لازم ہوں گے ،جبکہ مجلس تبدیل نہیں ہوئی یعنی زید وہیں بیٹھا رہا ، کسی دوسرے کام مثلا :کھانے پینے ، باتیں کرنے وغیرہ میں مشغول نہیں ہوا اور ایک ہی آیت کی تکرار ہوتی رہی ۔