
مسافر92 کلو میٹر سے پہلے ہی واپسی کا ارادہ کر لے تو مسافر نہیں رہتا، مقیم ہوجاتا ہے
سوال: میرا گھر چکوال میں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد بسلسلہ ملازمت لاہور جانے کے لئے شام تقریبا 5 بجے جب اڈے پر پہنچا ،تو معلوم ہوا کہ سواریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ساری گاڑیاں وقت سے پہلے ہی چلی گئی ہیں ،مزید معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ اب صبح ہی گاڑی ملے گی ،لیکن میری کوشش تھی کہ میں آج ہی واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاؤں، لہٰذا میں بلکسر انٹر چینج پر چلا گیا ،جوتقریبا 25 کلومیٹر چکوال سے دور ہے، وہاں تقریبا 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی گاڑی نہ ملی، تو میں واپس چکوال اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔ اس وقت تقریبا ًساڑھے چھ ہو چکے تھے اور عصر کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی تھا، اب اگر میں چکوال جا کر نماز پڑھتا، تو قضا ہونے کا غالب گمان تھا اس لئے میں نے واپسی آتے ہوئے راستے میں عصر کی نماز دو رکعت ادا کی ۔ جس پر میرا اور میرے دوست کا اختلاف ہو گیا، میرا کہنا تھا کہ میں مسافر ہوں اس لئے دو رکعت پڑھوں گا، جبکہ دوست کا کہنا تھا کہ آپ نے 92 کلو میٹر سفر نہیں کیا اس لئے آپ مقیم ہیں۔اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس صورت حال میں میرے لیے دو رکعت پڑھنا لازم تھا یا چاررکعت ؟
جمعہ کے بعد کی چار سنتیں مؤکدہ ہیں یا غیر مؤکدہ ؟
جواب: احکام ثابت نہیں کیے ، اسی کی مثل حلیہ میں ہے اور اس سے تائید ہوتی ہے، اس کی جو علامہ شرنبلالی نے فرمایا کہ عذر کی بنا ء پر یہ ...
مقیم مقتدی نے مسافر امام کی اقتدا کی تو باقی رکعتوں میں قراءت کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک مقیم شخص جو چار رکعت والی نماز میں ایک مسافر کی اقتدا کرتا ہے، مسافر امام کے دو رکعت پر سلام پھیرنے کے بعد جب وہ شخص اپنی دو رکعت مکمل کرنے کے لیے کھڑا ہوگا، تو اس وقت وہ قراءت کرے گا یا نہیں؟ نیز اگر اس نے جان بوجھ کر قراءت کرلی، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نماز کے دوران نفلی روزے کی نیت کی، تو کیا حکم ہے؟
جواب: مسافردورانِ نماز اقامت کی نیت کر لے ،تو مقیم ہو جائے گا،بشرطیکہ دیگرشرائط بھی پائی جائیں،کیونکہ اقامت کہتے ہیں ترکِ سفر کو اور ترکِ سفر،ترکِ عمل ہے،ل...
اقامت کی نیت میں پندرہ دن کی تعیین کی وجہ
سوال: مسافر کے مقیم ہونے کے لیے کسی شہر میں پندرہ دن اقامت کی نیت کرنے کا جو مسئلہ ہے، اس میں پندرہ دن کی تعیین کی کیا وجہ ہے؟
مسافر شخص کا قعدہ اخیرہ میں مقیم امام کے ساتھ نماز میں شامل ہونا
سوال: اگر مسافر مقتدی نےظہر کی نماز میں مقیم امام کی اقتدااس اندازمیں کی کہ وہ امام کے ساتھ قعدۂ اخیرہ میں شامل ہوا،تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسافرمقتدی دورکعت ادا کرے گا یا اس کو پوری چار رکعت ادا کرنا ہوں گی ؟
مسافر قصر کرنے کے بجائے پوری نماز پڑھے تو نماز کا حکم؟
سوال: مسافر بھول کر ظہر کی قصر کی بجائے پوری نماز پڑھ لے اور عصر کے وقت یاد آئے ، تو کیا حکم ہو گا؟
سوال: جب ہم مدنی قافلے میں جاتے ہیں، تو شرعی مسافت طے کرنے کے بعدمثلاً ایک شہر کے اندرپندرہ دن کی نیت کرتے ہیں ، لیکن اسی شہر میں ہم ایک جگہ نہیں رکتے بلکہ مختلف مساجد میں چلے جاتےہیں، جو ایک دوسرے سے تین تین، چار چار کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہوتی ہیں۔توکیاہم وہاں پر مقیم رہیں گے؟اسی طرح اگر شہرسے اس کے قریبی گاؤں، دیہات میں چلےجاتے ہیں،جوشہرسے شرعی مسافت پرنہیں ، تو کیا حکم ہوگا؟یاایک گاؤں میں پندرہ دن کی نیت سے چلے جاتے ہیں لیکن پھر ایک گاؤں میں نہیں رکتے بلکہ اس کے قریب قریب دوسرے گاؤں میں بھی چلے جاتے ہیں،جوشرعی مسافت پرنہیں ، تو کیا اس دوران ہم مسافر رہیں گے، جبکہ ان مقامات میں سے کوئی بھی ہمارا وطن اصلی نہ ہو؟ تفصیل کے ساتھ ان ساری صورتوں کا جواب عطا فرما دیجئے ۔
بریڈ فورڈ سے پاکستان کے لئےنکلا تو نماز میں قصر کب سے شروع کرے گا ؟
سوال: مجھے بریڈ فورڈ سے پاکستان کا سفر کرنا ہے، کیااس صورت میں بریڈ فورڈ سے ملی ہوئی آبادی سے نکلتے ہی مسافر کہلاؤں گایعنی اب جو بھی نماز آئے گی اس میں قصر کرنی ہوگی یا جب مکمل 92 کلو میٹر سفر ہوجائے اس وقت مسافر کہلاؤں گا اور اسی وقت سے نماز میں قصر کا حکم ہوگا؟
مقیم امام کے پیچھے مسافر کتنی رکعتیں پڑھے گا؟
سوال: مسافر اگر مقیم امام کے پیچھے چاررکعتی نمازکی دو رکعتیں پڑھے، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟