سرچ کریں

Displaying 901 to 910 out of 4662 results

901

کیا سورہ توبہ سے پہلے بسم اللہ پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: سورہ توبہ اگر درمیان سے پڑھی جائے تو اس کے شروع میں بسم اللہ پڑھ سکتےہیں؟

901
902

ظہر کی سنت قبلیہ کے دوران جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا کریں ؟

سوال: ظہر کی چار رکعت سنتِ مؤکدہ پڑھ رہے ہوں اسی دوران جماعت قائم ہو جائے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نماز جاری رکھیں یا سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہو جائیں؟

902
903

عصر کی نماز کو قصداً لمبا کرکے مکروہ وقت میں لے جانے سے کیا نماز مکروہِ تحریمی ہوجاتی ہے؟

سوال: ایک شخص نے نماز عصر مکروہ وقت سے پہلے ہی شروع کی، لیکن قصداً اس نماز کو اتنا طول دیا کہ دورانِ نماز ہی مکروہ وقت شروع ہوگیا، تو کیا اس کی وہ نماز مکروہِ تحریمی ہوگی؟

903
904

ایام تشریق میں قضا نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے؟

سوال: ایامِ تشریق میں گزشتہ قضائے عمری ادا کرنے والےشخص پر کیا اُن قضا نمازوں کے بعد تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہوگا؟

904
905

پہلی رکعت بیٹھ کر بقیہ کھڑے ہوکر پڑھنا

سوال: ایک شخص نے بیٹھ کر نماز شروع کی، کیونکہ اس میں کھڑے ہو کر پڑھنے کی ہمت نہیں تھی، مگر دوسری رکعت میں اس میں اتنی ہمت اور طاقت آگئی کہ وہ کھڑا ہو سکتا تھا اور وہ کھڑا ہوگیا اور یوں نماز مکمل کر لی،توکیا اُس کی نماز ہوگئی؟ یہاں پر ایک امام صاحب کہتے ہیں کہ اس طرح نماز نہیں ہوئی،اس لیے کہ اس نے ناقص انداز پر شروع کر کے کامل طریقے سے مکمل کی ہے۔کیا یہ درست ہے؟رہنمائی کر دیں۔

905
908

وراثت میں ملنے والے مال تجارت پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟

سوال: زید کے والد صاحب نے چند پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدے تھے جن کی وہ زکوۃ ادا کرتے تھے۔ اس بار سال مکمل ہونے سے قبل زید کے والد صاحب کاانتقال ہو گیا۔ تو بطور وراثت زید کے حصے میں ان میں سے ایک پلاٹ آیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید پر لازم ہے کہ وہ اس پلاٹ کی بھی زکوۃ ادا کرے ؟جبکہ زید ویسے بھی صاحب نصاب ہے اور اپنے تجارتی مال و رقم وغیرہ کی زکوۃ ادا کرتا ہے۔نیز یہ بھی بتا دیں کہ اس پلاٹ کی زکوۃ کب فرض ہوگی؟ جب اس پلاٹ کا سال مکمل ہوجائے گا اس وقت یا اس سے پہلے؟

908
909

جس بستی کی آبادی شہرکے ساتھ متصل ہوچکی، اب وہ شہرکے حکم میں ہے یا نہیں؟

سوال: ایک بستی کی آبادی اگرشہرسے دور ہو بعد میں شہر کی آبادی کے ساتھ متصل ہو جائے، تو ایسی صورت میں شہر والوں کےلیے اور اس بستی والوں کے لیے قصر کہاں سے شروع ہوگی ؟ (2)کاہنہ نو کی آبادی لاہور شہر کے ساتھ بالکل متصل ہے، ایسی صورت میں کاہنہ نو کا رہائشی لاہور کراس کرنے کے بعد قصر شروع کرے گا یا صرف کاہنہ نوکی آبادی کراس کرتے ہی شروع کردے گا؟

909
910

کیا الف سے نام رکھ سکتے ہیں؟

سوال: کہا جاتا ہے کہ الف سے نام نہیں رکھنا چاہیے کہ اثرات اچھے نہیں ہوتے کیا یہ حقیقت ہے؟

910