مرحا نام کا مطلب کیا ہے؟ مرحا نام رکھنا کیسا؟

مِرحا نام رکھنا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-497

تاریخ اجراء:24 جمادی الاخری  1443ھ/28جنوری 2022

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

مِرحا نام رکھنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 مِرحا کا مطلب تکبر، اکڑ، اِترانا بھی ہے، لہٰذا غلط معنیٰ کا احتمال ہونے کی وجہ سے یہ نام  نہ رکھیں، اس کے علاوہ کوئی دوسرا اچھا نام رکھیں ۔ مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ میں بہت سے نام دیے گئے ہیں ۔وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھ لیں ۔ یہ کتاب دعوت اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری