
تعزیت کتنے دنوں تک کر سکتے ہیں ؟
جواب: صاحب میت کوتسلی دینا ،اس کے غم کو ہلکا کرنا اور اسے صبرکی تلقین کرنا ہوتاہے ،جبکہ تین دن کے بعد تعزیت کرنے سے اس کا غم دوبارہ تازہ ہو گا،جو مقصود کے...
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ معلمہ ایام مخصوص میں تعلیم قرآن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھاسکتی ہے ۔ اس مسئلے سے متعلق ایک صاحب نے کہا کہ ایسے میں معلمہ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ کلمہ کلمہ کرکے پڑھتے ہوئے وہ قرآن پاک کی نیت نہیں کرے گی۔مجھے اس بات پر تعجب ہوا کیونکہ بہار شریعت میں اس مسئلے کو میں نے دیکھا تھا تو اس میں تو نیت وغیرہ کی کوئی قید نہیں ہے بلکہ یہ الفاظ مذکور ہیں ”معلمہ کو حیض یا نفاس ہوا تو ایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھائے۔“ سائل:محمد شعیب(نارتھ کراچی)
حیض کی وجہ سے روزے رہ جائیں تو کیا ان کی قضا ضروری ہے؟ نیز قضا کا وقت کب تک ہے؟
سوال: عورت کے فرض روزے جو حیض کی وجہ سے رہ جاتے ہیں کیا ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو ان روزوں کی قضا کا وقت کب تک ہے؟ کچھ لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ آنے والے رمضان سے پہلے پہلے عورت ان روزوں کی قضا کرلے ورنہ اسے ایک روزے کے بدلے میں 60 روزے رکھنا ہوں گے، یہ بات کہاں تک درست ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔
کیا نابالغ سمجھدارلڑکا نماز میں لقمہ دے سکتا ہے ؟
سوال: امام صاحب نےعشاء کی پہلی رکعت میں سورۃ القدرکی تلاوت کی اورغلطی سےدوسری آیت ﴿ وَ مَاۤ اَدْرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ﴾چھوڑدی،اوراس سےآگےقراءت کرنےلگے،نمازمیں شریک ایک نابالغ حافظ صاحب نےلقمہ دیا،امام صاحب نےلقمہ لے کرغلطی درست کی اورنمازمکمل کرلی،اب سوال یہ ہےکہ یہاں لقمہ دینےکامحل تھایانہیں؟نیز کیا نابالغ لڑکالقمہ دے سکتا ہے؟ نوٹ :حافظ صاحب کی عمر گیارہ سال ہے اور وہ درست طریقے سے افعال نماز ادا کرتے ہیں ۔
اپنے لیے بیماری کی دعا کرنا کیسا؟
سوال: احادیث ِ مبارکہ میں بیماری کے متعدد فضائل موجود ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بیماری گناہوں کے کفارے کا سبب بنتی ہے ، تو یہ فضائل سننے کے بعد اگر کوئی اس قصد و ارادے سے اپنے لیے جنون یا برص کی بیماری کی دعا مانگے کہ یہ بیماری دنیا ہی میں میرے گناہوں کا کفارہ ہو جائےاور آخرت میں مجھ سے کوئی مواخذہ نہ ہو، تو ایسی دعا کرنے کا کیا حکم ہے ؟
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی کون سی نازل ہوئی؟
سوال: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی وحی کے متعلق دریافت کرنا ہے کہ وہ کون سی آیات پر مشتمل تھی ؟کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم سے اس طرح کی کوئی حدیث پاک منقول نہیں ہے، جس میں بیان کیا گیا ہو کہ پہلی وحی کن آیات پر مشتمل تھی۔اس لیے ہماری شرعی طور پر رہنمائی کی جائے کہ ان لوگوں کی بات درست ہے یا نہیں؟ اگر درست نہ ہو، تو جس حدیث مبارک میں پہلی وحی کی آیات کریمہ کا بیان ہو، وہ بھی بتا دی جائے۔
والد کی پھوپھی زاد بہن کی نواسی سے نکاح کاحکم
سوال: میرے والد صاحب کی پھوپھی زاد بہن کی نواسی سے میرا رشتہ ہو سکتا ہے یا نہیں؟
سوال: ایک بھائی نے صرف داڑھی رکھی ہے،کوئی حج یا عمرہ نہیں کیا ،کیا ایسے شخص کو حاجی صاحب کہہ سکتے ہیں؟
کیا ایصال ثواب کے لیے نفلی طواف کر سکتے ہیں اور اس میں ایک چکر کافی ہے ؟
سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے ایصالِ ثواب کے طور پر نفلی طواف کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو کیا سات چکر پورے کرنے ہوں گے یا صرف ایک چکر ہی سے طواف ادا ہو جائے گا؟ نوٹ:والدین کی طرف سے اس کی کوئی وصیت وغیرہ نہیں تھی۔