
اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے کی شرط پر کیش بیک کی سہولت کا حکم
سوال: ایک سودی بینک نے ایک کرنٹ اکاؤنٹ پر ایک سہولت نکالی ہے کہ اگر کسٹمرمذکورہ اکاؤنٹ میں ماہانہ بنیاد پر کم از کم 10 ہزار روپےرکھے اور اسی اکاونٹ کے ذریعے کے الیکٹرک کا بل ادا کرے گا تو اس کو 2000 روپے تک کیش بیک ملے گا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس سہولت کو حاصل کرنا، جائز ہے ؟اس کی تفصیل بینک نے اپنی ویب سائٹ پر بھی بیان کی ہوئی ہے ۔
ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا،کھانا
سوال: گھر میں ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں؟
مزار کے سامنے سجدہ کی ہیئت بنا کر دعا کرنا؟
سوال: بعض لوگ مزار کی جانب رُخ کر کے سجدہ کرتے ہیں، مگر اُن کی ہیئت یہ ہوتی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو دعا کی طرح یعنی دونوں ہتھیلیاں سامنے کر کے اُس پر اپنی پیشانی اور چہرہ رکھتے ہیں، یعنی براہِ راست پیشانی زمین پر نہیں رکھتے، بلکہ زمین اور اپنی پیشانی کے مابین اپنی ہتھیلیاں لے آتے ہیں اور اور دعائیں مانگتے ہیں۔ اِس حالت میں دیکھنے والا شخص یہی سمجھتا ہے کہ معاذاللہ یوں جھکا ہوا شخص سجدہ کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مزارات کے رُوبرو ایسا انداز اختیار کرنا کیسا ہے؟
ذوالحجہ کے 10 دنوں میں بال ناخن وغیرہ کاٹنے کا حکم؟
سوال: جس پر قربانی واجب ہو، کیا اسے قربانی تک بال اور ناخن نہ کاٹنا ضروری ہیں؟ (2) ۱ ور جس پر قربانی واجب نہیں، اس کے لیے کیا حکم ہے؟سائل: محمد شفیق اطہر (واہ کینٹ)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہائی وے وغیرہ پر جو ہوٹلز ہیں ان کے مالکان گاڑیوں کے ڈرائیورز سے یہ طے کرتے ہیں کہ آپ اگر گاڑی ہمارے ہوٹل پر روکو گے تو آپ کا اور گاڑی کے دیگر عملے کا کھانا فِری ہوگا۔ ڈرائیور گاڑی اسی مخصوص ہوٹل پر روکتا ہے جس میں ڈرائیور اور گاڑی کے دیگر عملے کا تو کھانا فِری ہے البتہ مسافروں کو عُموماً مہنگا کھانا ملتا ہے۔ ڈرائیورز وغیرہ کے لئے اس کھانے کا کیا حکم ہے؟پھر ڈرائیورز صرف کھانا ہی نہیں کھاتےبلکہ سگریٹ اور بیلنس وغیرہ بھی لیتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟
اسلام میں باکسنگ کا کھیل کھیلنا کیسا ہے ؟
سوال: وہ کھیل جن میں چہرے پر مارا جاتا ہے جیسے باکسنگ وہ جائز ہیں یا نہیں؟
عمرے کے طواف کے پھیروں میں شک ہوجائے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: عمرے کے طواف کے دوران اگر طواف کے پھیروں میں شک ہوجائے، لیکن غالب گمان یہ ہو کہ یہ چھٹا چکر ہے تو کیا اس صورت میں غالب گمان پر عمل کرتے ہوئے مزید ایک چکر لگا کر طواف مکمل کیا جاسکتا ہے؟
میت کو غسل دینے کی اجرت لینا کیسا؟
جواب: پر غسل دینا واجب ہے اور واجب پر اجرت لینا جائز نہیں ہے۔ تنویر الابصار ودرمختار میں ہے:” (والأفضل أن يغسل) الميت (مجانا، فإن ابتغى الغاسل الأجر...
منقولی چیز کو قبضے سے پہلے بیچنا گناہ ہے
سوال: اگر کسی منقولی چیز کو قبضہ سے پہلے بیچ دیا تو کیا ایسا کرنے پر گناہ ملے گا؟
امام سے پہلے سلام پھیر کر دوبارہ امام کے ساتھ سلام پھیرنے پر نماز کا حکم
سوال: جماعت میں شروع سے شامل مقتدی اگر بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ایک طرف سلام پھیرے، پھر یاد آنے پر فوراً لوٹ آئے اور امام کے ساتھ سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو اُس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟