
برقع یا نقاب پہن کر ٹیلی ویژن پر نعت خوانی
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ کیا کوئی عورت برقع یا نقاب پہن کر ٹیلی ویژن پر نعت خوانی کر سکتی ہے؟
جوان لڑکی کا اپنی والدہ اور ماموں کے بیٹے کے ساتھ عمرے پرجانا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک خاتون اپنے بھتیجے کے ساتھ عمرے پر جارہی ہے۔اس خاتون کی ایک جوان بیٹی بھی ہے ،وہ خاتون چاہتی ہے کہ یہ بھی ہمارے ساتھ عمرے پر چلی جائے، تو کیا اس لڑکی کا یوں سفر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور والدہ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے کچھ چھوٹ ملے گی یا نہیں ؟
آنے والا نمازی نئی صف میں کہاں کھڑا ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ اگرپہلی صف مکمل ہوجائےپھرکوئی شخص آئے تو وہ کہاں کھڑا ہوگا؟ بالکل امام کی سیدھ میں؟ یا سیدھی جانب؟ یا اُلٹی جانب؟(سائل:قاری ماہنامہ فیضان ِمدینہ)
دورانِ عدت ناک میں لونگ اور کانوں میں بالیاں پہننا کیسا؟
جواب: زیورات ،لونگ ،بالیاں ، انگوٹھی ، چھلے ، چوڑیاں ، سرمہ ، خوشبو ، تیل اگرچہ بغیر خوشبو والا ہو ، کنگھی الغرض ہر طرح کی زینت ترک کر دے ،البتہ عذر کی وجہ ...
دن میں کب تک نفل روزے کی نیت کی جاسکتی ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص رات کو نفلی روزے کی نیت کرکے سوئے اور فجر میں آنکھ نہ کُھلے،تو کیا وہ فجر کےبعد دن میں روزے کی نیت کرسکتا ہے؟
چار رکعت والی سنت مؤکدہ میں درود و دعا پڑھنے کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی سے سنا ہے کہ چار رکعت والی سنتِ مؤکدہ پڑھتے ہوئے دوسری رکعت پر جب قعدہ کرتے ہیں ، تو عبدُہ و رسولُہ کے بعد درود شریف اور دعا پڑھنا بھی لازم ہے ، کیا ایسا ہی ہے ؟ رہنمائی فرما دیں ۔
عمامہ باندھنے میں درمیان سے ٹوپی کو کُھلا چھوڑ کر نماز پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ عمامہ باندھنےکے بعد اگر اوپر سے ٹوپی کو نہ چھپایا، تو اس حالت میں نماز پڑھنا، یونہی بعض لوگ صرف ٹوپی کی سائیڈوں پر ہی عمامہ باندھتے ہیں، اوپر عمامہ شریف نہیں ہوتا، اس میں نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا ان پر اعتجار کا حکم لگے گا؟
مخصوص ایام میں عورت کا قرآنی وظائف پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی خاتون کسی جائز مقصد کے حصول کے لیے40 دنوں کے لیے سورۂ فاتحہ یا آیت الکرسی کا وظیفہ کر رہی ہوکہ اسی دوران اس کے مخصوص ایام شروع ہو جائیں، تو اب وہ اِن دنوں میں اپنا وظیفے والا عمل جاری رکھ سکتی ہے؟
رکوع سے اٹھنے کے بعد کیا کلمات پڑھیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ جب رکوع سے کھڑے ہوتے ہیں ، تو ’’ربنا لك الحمد‘‘ پڑھتے ہیں اور بعض لوگ ’’ربنا ولك الحمد‘‘ پڑھتے ہیں ۔ برائے کرم اصلاح فرمائیں کہ صحیح کلمات کیا ہیں ؟ سائل: محمد اقبال (بہادر آباد)