
بچّے کی جنس معلوم کرنے کے لئے الٹراساؤنڈ کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچّے کی جنس (لڑکا ہے یا لڑکی) معلوم کرنے کے لئے الٹراساؤنڈ کروانا کیسا جبکہ الٹراساؤنڈ کرنے والی لیڈی ڈاکٹر ہے اور الٹراساؤنڈ میں ناف سے نیچے کا کچھ حصہ کھولنا بھی ضروری ہوتا ہے اور ڈاکٹر نے اس حصے پر ایک مخصوص دوائی بھی لگانی ہوتی ہے؟
کیا ڈاکٹر کے مشورے پر الٹرا ساؤنڈ کروانے کی صورت میں بچے کی جنس معلوم کرسکتے ہیں ؟
جواب: الٹراساؤنڈ کروایا اور اسی دوران ڈاکٹر سے بچے کی جنس معلوم کرلی تو گناہ نہیں۔ لیکن محض جنس معلوم کرنے کیلئے الٹراساؤنڈ کروانا حرام و گناہ ہے۔ الٹ...