
عورت کا سایہ پڑنے سے بیمار ہونے کا اعتقاد رکھنا
سوال: ہمارے گاؤں کی کئی عورتیں یہ کہتی ہیں کہ اگر کسی عورت کو کوئی مخصوص بیماری ہو اور وہ نہا کرگیلے بالوں کے ساتھ نکلے اور اس کا سایہ کسی جانور یا انسانوں پر پڑ جائے، تو وہ بھی بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے، تو ایسا اعتقاد کیسا ہے؟
بکری کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دودھ خشک ہو گیا تو قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس بکری کا دودھ زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے خشک ہو گیا ہو ، کیا اس کی قربانی ہو جائے گی؟ جبکہ وہ صحت مند بھی ہے ، کوئی بیماری وغیرہ بھی نہیں ہے۔
اپنے لیے بیماری کی دعا کرنا کیسا؟
سوال: احادیث ِ مبارکہ میں بیماری کے متعدد فضائل موجود ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بیماری گناہوں کے کفارے کا سبب بنتی ہے ، تو یہ فضائل سننے کے بعد اگر کوئی اس قصد و ارادے سے اپنے لیے جنون یا برص کی بیماری کی دعا مانگے کہ یہ بیماری دنیا ہی میں میرے گناہوں کا کفارہ ہو جائےاور آخرت میں مجھ سے کوئی مواخذہ نہ ہو، تو ایسی دعا کرنے کا کیا حکم ہے ؟
ہر بیماری کا علاج پیدا کیا گیا تو بعض بیماریاں لا علاج کیوں؟
سوال: ہر بیماری کے لئے اللہ تعالیٰ نے علاج پیدا کیا ہے، تو بعض بیماریاں لاعلاج کیوں قرار پاتی ہیں؟
دانتوں پر پیلاہٹ وغیرہ جَم جائے تو ڈینٹل سکیلنگ کروانا کیسا؟
جواب: بیماری(Disease) شمار کرتے اور ممکنہ امراض سے بچنے کے لیے جلدی زائل کروانے کا مشورہ دیتے ہیں، لہذا بیماری ہونے کے اعتبار سے بھی دانتوں کی صفائی کروانا،...
بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔
حضرت ایوب علیہ السلام کے بارے میں لوگ کوڑھ وغیرہ کی بیماری کا بتاتے ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟
سوال: حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری کے بارے میں لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں،کچھ کہتے ہیں کوڑھ کی بیماری تھی، کچھ دوسری بیماریاں بتاتے ہیں،اس کی کیا حقیقت ہے؟
موبائل یا خارش کی وجہ سے آنکھ سے نکلنے والے پانی سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
جواب: بیماری یا آنکھ میں زخم کی وجہ سے نکلے،تو ایسا پانی ناپاک ہوتا ہے،جسم اور کپڑے کے جس حصے پر لگے، اُسے بھی ناپاک کردیتا ہے،اوراس سے وضو بھی ٹوٹ ج...
بیماری کے سبب منت کے روزے نہ رکھ سکیں تو فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: ہندہ نے عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دن روزہ رکھنے کی یوں منت مانی کہ:”میرا بیٹا ٹھیک ہوجائے تو میں عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دنوں کے روزے رکھوں گی ۔“اب اس کا بیٹا تو ٹھیک ہوگیا ہے، لیکن ہندہ بیماری کے سبب وہ روزے رکھنے پر قدرت نہیں رکھتی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے روزوں کے فدیے کا کیا حکم ہوگا ؟
بیمار پر جمعہ فرض ہے یا نہیں اور وہ گھر پر ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
سوال: کیا بیماری کے سبب جمعہ کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے ؟نیز کیا اگرکوئی بیماری کے سبب مسجد نہ جائے ،تو کیا اس صورت میں چند لوگوں کے ساتھ مل کر نماز جمعہ کو گھر میں قائم کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اوراگر جمعہ قائم نہیں کیا جاسکتا تو کیا ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتاہےیا ظہر کی نماز تنہا ادا کرنا ضروری ہوگا؟