
روزے میں تھوک نگلنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
سوال: اگر میاں بیوی روزے کی حالت میں ایک دوسرے کا تھوک نگل لیں، تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو چھونے سے انزال ہوجائے، تو روزے کا حکم
سوال: ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں اجنبی مرد نے شہوت سے مغلوب ہوکر اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو کپڑے کے اوپر سے چھوا، تو اس مرد کو انزال ہوگیا۔ ان دونوں مرد و عورت کو اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں اس مرد کے روزے کا کیا حکم ہے؟ اگر اس مرد کا وہ روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آئے گا یا فقط قضا ہی لازم ہوگی؟؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
سوال: روزہ توڑنے کا کفارہ کیا فقط رمضان کے روزے کے ساتھ خاص ہےیا پھر واجب ونفل روزے کو بھی انہی شرائط کے ساتھ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا صبح دس بجے سے پہلے دوا پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا؟
سوال: اگر روزہ دار پیٹ میں درد کی وجہ سے صبح دس بجے سے پہلے پہلے دوا پی لے، تو کیا اس کا وہ روزہ ٹوٹ جائے گا؟ ہمارے ہاں یہ بات مشہور ہے کہ صبح دس بجے سے پہلے دوا پی لینے سے وہ روزہ توڑنے والا نہیں کہلائے گا۔ مزید یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ روزہ ٹوٹنے کی صورت میں فقط قضا لازم آئے گی؟ یا پھر اس روزے کا کفارہ بھی دینا ہوگا؟؟
کفارے کے روزوں میں60 دنوں کا اعتبار ہے یا چاند کے دو مہینوں کا؟
سوال: ماہِ رمضان کا روزہ بلاعذرشرعی جان بوجھ کر توڑنے کی وجہ سے جس شخص پر دیگرشرائط کی موجودگی میں کفارہ لازم ہوا اور وہ لگاتار دوماہ کے روزے رکھ کر کفارہ اداکررہاہو،تو کیااسے ساٹھ دن کے روزے رکھنالازم ہے ؟یاچاند کامہینا29دن کا ہونے سے کفارے کے دن کم ہوجائیں گے ؟
عورت کفارے کے ساٹھ روزے کس طرح رکھے؟
سوال: اسلامی بہن روزے کا کفارہ کس طرح ادا کرے کیونکہ وہ پیریڈز کی وجہ سے 60 روزے مسلسل نہیں رکھ سکتی ؟
نابالغی میں روزہ توڑنے کا غالب گمان ہو، تو کیا حکم ہوگا؟
سوال: زید نے اپنے ماضی پر غور و فکر کیا تو اسے یاد آیا کہ اس نے دس سال کی عمر میں جب وہ نابالغ تھاایک روزہ توڑا تھا، معلوم یہ کرنا ہے کہ زید نے جو روزہ توڑا تھا، کیا اس پر اس روزے کا کفارہ اور قضا لازم ہوگی؟
لاعلمی میں احتلام کے بعد روزہ توڑدیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید کو یہ معلوم نہیں تھا کہ احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لہذا اس نے روزے میں احتلام ہونے کے بعد کھاپی لیا۔ اب اسے اس مسئلہ کا علم ہوا کہ احتلام سے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں زید پر روزے کا کفارہ بھی لازم ہوگا یا فقط اس روزے کی قضا ہی لازم ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
جواب: روزے رکھے، اس صورت میں بھی اُس کی قسم کا کفارہ ادا ہوجائے گا۔ البتہ روزوں سے کفارے کی درست ادائیگی کے لیے یہ ضروری ہے کہ اُس کا یہ عجز روزے پورے...
بیماری کے سبب منت کے روزے نہ رکھ سکیں تو فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: ہندہ نے عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دن روزہ رکھنے کی یوں منت مانی کہ:”میرا بیٹا ٹھیک ہوجائے تو میں عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دنوں کے روزے رکھوں گی ۔“اب اس کا بیٹا تو ٹھیک ہوگیا ہے، لیکن ہندہ بیماری کے سبب وہ روزے رکھنے پر قدرت نہیں رکھتی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے روزوں کے فدیے کا کیا حکم ہوگا ؟